ابوشامل

محفلین
لیجیے جناب! انہوں نے تو ویب سائٹ بنا کر مفت میں بانٹنا شروع کر دیا۔ فیض نستعلیق خط نستعلیق کے لاہوری انداز کا جدید فونٹ ہے جسے فیض نستعلیق کی باضابطہ ویب سائٹ پر محض ای میل پتہ مہیا کرنے پر مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔
اب آپ اصلی تے وڈا فیض نستعلیق اس ربط سے حاصل کر سکتے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
ہاہاہاہاہا بہت خوب۔ گویا محفل اور القلم کے فونٹ ساز حضرات کی محنت رنگ لائی اور ان کو تو عقل آ گئی کہ اب ان کی دال نہیں گلنے والی۔ یوں بھی اب جب کہ ہم سب علوی نستعلیق، جمیل نوری نستعلیق اور فیض لاہوری نستعلیق استعمال کر ہی چکے ہیں تو اس "اصلی تے وڈے" میں دلچسپی کا سامان ہی کیا بچا ہے۔
میں نے بھی محض دونوں کاپیوں کے موازنہ کی غرض سے اپنا ای میل ڈال تو دیا ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
فاتح صاحب! کوئی فرق نہیں ہے بعینہ وہی کا وہی ہے جسے ہم "فیض لاہوری نستعلیق" کے نام سے استعمال کر رہے ہیں۔
 
فاتح

لائبریرین
ارے ذرا غور کریں کہیں جمیل نستعلیق ٹیم والا ورژن ہی تو نہیں دے رہے یہ بھی کہ کون لگیچرز کو ٹی ٹی ایف میں ڈھالے، کیوں نہ بنا بنایا ہی استعمال کر لیا جائے۔ ہاہاہاہاہاہا
 
ابوشامل

محفلین
نوری نستعلیق کی باضابطہ ویب سائٹ بھی تیاری کے مراحل میں ہے۔
ان پی 3 کا بلاگ
اور axiscomputers.com پر یہ اعلان بھی ملاحظہ ہو:
urdu 2000, jameel noori nastaliq, alvi nastaliq are pirated version of inpage urdu.
غلط تو نہیں کہہ رہے۔ اس میں بھلا کیا شبہ ہے؟
 
ابوشامل

محفلین
ارے ذرا غور کریں کہیں جمیل نستعلیق ٹیم والا ورژن ہی تو نہیں دے رہے یہ بھی کہ کون لگیچرز کو ٹی ٹی ایف میں ڈھالے، کیوں نہ بنا بنایا ہی استعمال کر لیا جائے۔ ہاہاہاہاہاہا
مجھے تو کچھ ایسا ہی لگ رہا ہے۔ فائلوں کا سائز بھی ایک جیسا ہی ہے، لازماً لگیچرز کی تعداد بھی وہی ہوگی۔
 
فاتح

لائبریرین
Urdu 2000, Jameel Noori Nastaliq, Alvi Nastaliq are PIRATED Version of InPage Urdu.
ارے یہ تو انہوں نے حیران کن خبر سنائی ہے;)
کیا واقعی ایسا ہے؟ مجھے تو یقین ہی نہیں آ رہا :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
فیض لاہوری نستعلیق کو کیوں بھول گئے یہ لوگ؟ یا شاید یہ پرانا بیان ہو گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آہم۔۔
کچھ غلط نہیں کہہ دیا انہوں نے؟ ان پیج ایک سوفٹویر جبکہ علوی نستعلیق اور جمیل نستعلیق فونٹس ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ ان فونٹس میں ہی ان پیج کی تقریباً پوری ذہانت اکٹھی کر دی گئی ہے۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
لیجیے جناب! انہوں نے تو ویب سائٹ بنا کر مفت میں بانٹنا شروع کر دیا۔ فیض نستعلیق خط نستعلیق کے لاہوری انداز کا جدید فونٹ ہے جسے فیض نستعلیق کی باضابطہ ویب سائٹ پر محض ای میل پتہ مہیا کرنے پر مفت فراہم کیا جا رہا ہے۔
اب آپ اصلی تے وڈا فیض نستعلیق اس ربط سے حاصل کر سکتے ہیں۔
گریٹ بھائی ایک دم اچھی نیوز ہے ابھی ڈاؤنلوڈ کر کے دیکھتا ہوں۔
 
arifkarim

معطل
زبردست، کیا اسکا ڈائرکٹ لنک نہیں مل سکتا، یہاں ہمارے پاس اسکو اتارنے کی سہولت نہیں ہے!
 
arifkarim

معطل
"Urdu 2000, Jameel Noori Nastaliq, Alvi Nastaliq are PIRATED Version of InPage Urdu."
ہاہاہاہا، and inpage is the pirated version alot of dos pakistani urdu programs from the late 90s!
 
شہزاد وحید

محفلین
ویسے اس فانٹ میں اور فیض لاہوری نستعلیق میں رتی برابر کا بھی فرق نہیں ہے۔ ایویں چالاکی کھیڈٰی اے کِسے۔
 
Top