محسن حجازی

محفلین
علمی ہو ہی نہیں سکتا، کیونکہ یہاں پر کچھ لوگ اپنے "علم و تجربہ" کو بنیاد بنا کر نوجوانوں کا تمسخر اڑاتے ہیں۔ علمی مناظرہ وہاں ہوتا ہے جہاں ہر رائے کو سیریس لیا جائے!

عارف میں نے آپ کا تمسخر نہیں اڑایا اور نہ ہی ایسا ہے کہ آپ کی رائے کو سیریس نہ لیا ہو۔ میں نے ایک خیال ظاہر کیا ہے جو ضروری نہیں کہ درست بھی ہو۔ مناظروں میں پڑنے والا انسان نہیں ہوں نہ پسند کرتا ہوں۔ دو باتیں ہو سکتی ہیں۔ یا تو یہ فونٹس ان پیج کی طرف سے ہیں یا پھر آپ کے کہنے کے مطابق یہ فونٹس یہاں سے وہاں چلے گئے۔ جو بھی بات ہوگی درست ثابت ہو جائے گی کیونکہ میرا مقصد قطعی طور پر آپ کو ایذا پہنچانا یا آپ کی تضحیک کرنا نہیں ہے۔ اگر آپ کا دعوی درست ہوا تو آپ مجھے اپنے سب سے بڑا حمایتی پائیں گے اور ہم ان لوگوں کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اور اگر آپ کا بیان غلط ہوا تو ظاہر ہے کہ مجھے تاسف ہوگا۔ میں اپنی فطرت میں منصف مزاج آدمی ہوں اور حق کی بات کرتا ہوں خواہ اس میں میرا نقصان ہی کیوں نہ ہو اور سرعام غلطی کے اعتراف و تصیح میں کوئی برائی یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا۔

اس فورم پر میں کوئی چار سال سے موجود ہیوں۔ مجھ اور مجھے سے کئی لوگوں نے یہاں پر شائستگی تہذیب اور تحمل کی روایت کو فروغ دے کر ہی اردو محفل کو اس باوقار ماحول اور روایت کا قیام کیا ہے جس کے سبب آج یہ اردو زبان کا سب سے بڑا فورم ہے اور میں ہرگز نہیں چاہوں گا کہ یہاں گفتگو کسی قسم کی ہلڑبازی میں پڑے جو کہ ظاہر ہے کہ میری ہی کی گئی کاوشوں کی نفی کے مترادف ہوگا۔ اگر میری طرف سے کچھ ناگوار گزرا ہو تو نہ صرف میں معذرت کے لیے تیار ہوں بلکہ الفاظ حذف کرنے کا وعدہ بھی کرتا ہوں۔ امید ہے کہ اب گفتگو ایک ٹھنڈے اور مثبت ماحول میں آگے بڑھے گی۔ میں اپنی بات ایک بار پھر دہراتا ہوں کہ ایک رکن کی حیثیت سے آپ میرے لیے محترم ہیں۔
 

arifkarim

معطل
ہوں۔ دو باتیں ہو سکتی ہیں۔ یا تو یہ فونٹس ان پیج کی طرف سے ہیں یا پھر آپ کے کہنے کے مطابق یہ فونٹس یہاں سے وہاں چلے گئے۔ جو بھی بات ہوگی درست ثابت ہو جائے گی کیونکہ میرا مقصد قطعی طور پر آپ کو ایذا پہنچانا یا آپ کی تضحیک کرنا نہیں ہے۔ اگر آپ کا دعوی درست ہوا تو آپ مجھے اپنے سب سے بڑا حمایتی پائیں گے اور ہم ان لوگوں کو اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اور اگر آپ کا بیان غلط ہوا تو ظاہر ہے کہ مجھے تاسف ہوگا۔ میں اپنی فطرت میں منصف مزاج آدمی ہوں اور حق کی بات کرتا ہوں خواہ اس میں میرا نقصان ہی کیوں نہ ہو اور سرعام غلطی کے اعتراف و تصیح میں کوئی برائی یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتا۔
شکریہ جناب :) بتائیں ثبوت کے طور پر کیا پیش کیا جائے؟ باقی ٹیم ممبران سے پوچھ کر دونوں فانٹس جمیل و فیض کے وولٹ سورسز کا اسنیپ پیش کیا جا سکتا ہے یا کوئی اور اثبوت جو آپ کے علم و تجربہ کی بنیاد پر "مستند" ہو۔ شکریہ!
 

شہزاد وحید

محفلین
یار ایک بندے نے اچھا کام کیا ہے۔ کم از کم اس کی وجہ سے آج ہم ورلڈ پیڈ وغیرہ یا دوسری جگہوں پر اردو بہتر انداز میں لکھ سکتے ہیں۔ لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔ سچ ہی کسی نے کہا ہے، دنیا کبھی خوش نہیں ہو سکتی۔
 

syedahmed

محفلین
Brother Mohsin

Happy to receive your mail, firstly I would like you to know about myself. My name is Syed Manzar and I am the Managing Director of Axis Group which has developed more than 65 fonts in last two decades of our services in the industry.

In the very beginning I would like to bring it to your notice that Faiz Nastaliq has been designed & developed by our core group involving me, R.P. Singh, Aslam Kiratpuri, Dr. Rehan Ansari, Ahmed Syed & others.

This font Faiz Nastaliq is perfectly working in InPage 3 (all versions) because this font Faiz Nastaliq is specially & only developed for InPage 3.

This is extremely shocking for us to learn that our font Faiz Nastaliq has been illegally converted to Unicode version by people like you and few others, in the name of "jihad" and community service". This is sheer shamelessness. You boasted to be an expert in OTF & Font. If that is the case, why haven't you created your own ligatures based font? The Jameel Noori Nastaliq has been made by you by taking the help of Noori Nastaliq ligatures stolen from InPage 3.

Faiz Nastaliq is a Copyright product in India & in other countries (but not in Pakistan since India do not have a copyright treaty with your country). Hope you understood what we actually mean.

We kindly request you not to plagiarise and create, develope, make, invent, etc etc ... your own fonts and dont label things as your "OWN" by pirating our software. This will not lead you anywhere... Do creations of your's that wil be good for you as well as for Urdu.


Manzar

On Tue, Sep 29, 2009 at 7:05 PM, Mohsin Hijazee <m_hijazee@yahoo.com> wrote:

Hello there!
I am Mohsin Hijazee and I developed a character based Nastaleeq font named "Pak Nastaleeq" back in 2005. Recently, few ligature based fonts named Jamil Noori Nastaleeq, Alvi Nastaleeq, anf Faiz Lahore Nastaleeq were "developed" and released to public. As an OTF expert, I always suspected the abilities of the individuals to undertake such heavy tasks with that much professional quality specifically support for some really advanced OTF features like alternate ligatures (for Kasheeda). Now that these two fonts are released by you, the indivsualts are of the stance that you've stolen their fonts and included them in their products. Though I cant buy their theory but still a version from your side would be appreciated.

* For how long these two fonts have been developed by you?
* How much time it took you to develop?
* What was the time when they were production ready?

I am waiting for you detailed response about it.

Best regards,
Mohsin Hijazee
 

دوست

محفلین
میرا خیال ہے ان فانٹس کو کسی نے بھی اپنی ذاتی "تخلیق" قرار نہیں دیا۔ یہ ہی کہا جاتا رہا ہے کہ انھیں ان پیج 3 سے نکال کر یونیکوڈ او ٹی ایف میں پیش کیا گیا ہے۔ ان پیج کے نمائندے کی ای میل سے یہ واضح نہیں ہورہا کہ آیا انھوں نے یہ اوپن ٹائپ یونیکوڈ فانٹس جن کے لگیچرز بے شک ان پیج 3 میں موجود فانٹس کے لگیچرز پر ہی مشتمل ہیں لیکن یہ فانٹس اپنی اصل شکل میں ان پیج میں ہی چل سکتے تھے "آیا انھوں نے ان فانٹس کو یونیکوڈ او ٹی ایف میں کنورٹ کرکے فیض نستعلیق ڈاٹ کوم نامی ویب سائٹ بنائی ہے"۔
 

دوست

محفلین
اور شاید یہی اس بحث کی بنیاد بھی تھی۔ رہی بات قذاقی کی تو ہماری مودبانہ گذارش ہے کہ اگر ان پیج کو یا کم از کم ان فانٹس کو مناسب قیمت پر فروخت کیا جائے تو کمپنی بھی خسارے میں نہیں رہے گی اور لوگ بھی قانونی ورژن استعمال کرنا پسند کریں گے۔ یہاں‌ "مناسب" سے مراد دس بارہ ہزار نہیں یہ یاد رہے۔ ایک عام پاکستانی یا جنوبی ایشیائی صارف ہزاروں میں روپے کسی بھی سافٹویر کے لیے نہیں بھر سکتا۔
 

الف عین

لائبریرین
یوں تو ان پیج کے نوری نستعلیق کے لگیچرس بھی جمیل مرزا کی تختیوں سے حاصل کئے گئے تھے، جن پر شاید کاپی رائٹ انعام علوی کا تھا۔ رحمت یوسف زئی صاحب کو متوجہ کرنا ہوگا، وہ ان پیج کی تاریخ سے بھی واقف ہیں۔
 
Brother Mohsin
This is extremely shocking for us to learn that our font Faiz Nastaliq has been illegally converted to Unicode version by people like you and few others, in the name of "jihad" and community service". This is sheer shamelessness. You boasted to be an expert in OTF & Font. If that is the case, why haven't you created your own ligatures based font? The Jameel Noori Nastaliq has been
made by you by taking the help of Noori Nastaliq ligatures stolen from InPage 3.​

I know of course its too shocking to see ones hard work been copied and freely distributed on the net. On the other hand it truly is shocking for us to see our hard work on opentype faiz lahori nastaleeq distributed on your site with another name. You may say that "we" copied your ligatures illegally, but why did you change the opentype fonts name "illegally"?
Your above statement concludes that your team is not the real developer of the opentype version of inpage 3s Faiz Nastaliq or Noori Nastaliq. That work was done entirely by the non-profit voluntary people of Jameel Nastaleq Team.


As an OTF expert, I always suspected the abilities of the individuals to undertake such heavy tasks with that much professional quality specifically support for some really advanced OTF features like alternate ligatures (for Kasheeda). Now that these two fonts are released by you, the indivsualts are of the stance that you've stolen their fonts and included them in their products. Though I cant buy their theory but still a version from your side would be appreciated
Mohsin Hijazee
As I have referred in many of my memos; The entire hard work in planning, developing and finalizing of these grand projects were purely motivated by the love of our native language URDU. Inpage 3s many great fonts were just too expensive and out of reach of ordinary people of Pakistan. Thus the abilities of enjoying true urdu script was flawed in opentype universal standards. After the smashing defeat and neglect of release from your Pak Noori Nastaliq font, our team was hoping for a way to come out. Thanks to brother Nabeel and Mohsin, we got lookups generating tools as well as ligature merging tools, which smoothly released the pressure of absence of a "qualified" team as of Syed Manzir's


میرا خیال ہے ان فانٹس کو کسی نے بھی اپنی ذاتی "تخلیق" قرار نہیں دیا۔ یہ ہی کہا جاتا رہا ہے کہ انھیں ان پیج 3 سے نکال کر یونیکوڈ او ٹی ایف میں پیش کیا گیا ہے۔ ان پیج کے نمائندے کی ای میل سے یہ واضح نہیں ہورہا کہ آیا انھوں نے یہ اوپن ٹائپ یونیکوڈ فانٹس جن کے لگیچرز بے شک ان پیج 3 میں موجود فانٹس کے لگیچرز پر ہی مشتمل ہیں لیکن یہ فانٹس اپنی اصل شکل میں ان پیج میں ہی چل سکتے تھے "آیا انھوں نے ان فانٹس کو یونیکوڈ او ٹی ایف میں کنورٹ کرکے فیض نستعلیق ڈاٹ کوم نامی ویب سائٹ بنائی ہے"۔
یہ تاثر سرار غلط حقائق پر مبنی ہے- ہر فانٹ کی ریلیز تھریڈ میں پورے فانٹ کی الف سے لیکر ے تک تخلیق کے مراحل موجود ہیں۔
سید منظر صاحب کی پوسٹ سے صاف ظاہر ہے کہ انکو اپنے آسکی فانٹس کو یونیکوڈ میں بدلے جانے پر سخت افسوس ہوا ہے۔ ظاہر ہے یہ کام انکی ٹیم نے خود نہیں کیا تھا۔
اور بیشک یہ فانٹس انپیج 3 کے اندر کام کرتے ہیں کیونکہ انپیج 3 میں‌ یونیکوڈ فانٹس کی اسپورٹ موجود ہے، پر انپیج کے اندر جو نستعلیق فانٹس انسٹال ہوتے ہیں، انمیں یہ یونیکوڈ والا شامل نہیں ہوتا (بعد میں خود کیا جا سکتا ہے)۔ یہ اسلئے کہ انپیج، نستعلیق فانٹس جیسے نوری نستعلیق اور فیض نستعلیق کو نیٹو اسپورٹ دیتا ہے۔

اور شاید یہی اس بحث کی بنیاد بھی تھی۔ رہی بات قذاقی کی تو ہماری مودبانہ گذارش ہے کہ اگر ان پیج کو یا کم از کم ان فانٹس کو مناسب قیمت پر فروخت کیا جائے تو کمپنی بھی خسارے میں نہیں رہے گی اور لوگ بھی قانونی ورژن استعمال کرنا پسند کریں گے۔ یہاں‌ "مناسب" سے مراد دس بارہ ہزار نہیں یہ یاد رہے۔ ایک عام پاکستانی یا جنوبی ایشیائی صارف ہزاروں میں روپے کسی بھی سافٹویر کے لیے نہیں بھر سکتا۔
سو فیصد متفق ہوں۔ اگر انپیج ۳ کی قیمت آسمان سے باتیں نہ کرتی تو ہمیں خوامخواہ میں ۶ ، ۷ مہینے کی محنت نہ کرنی پڑتی۔ البتہ اس محنت کا ایک فائدہ محبان اردو کو مفت اوپن ٹائپ نستعلیق فانٹس میں حاصل ہو گیا، جو شاید ’’سستے‘‘ پن کی وجہ سے حاصل نہ ہو سکتا۔
 

مکی

معطل
ان پیج والوں نے اردو کو ہائی جیک کر رکھا تھا، اب اردو آزاد ہوگئی ہے تو انہیں تکلیف ہورہی ہے.. :rollingonthefloor:
 

باسم

محفلین
فیض نستعلیق کے متعلق ایگزس کمپیوٹرز والوں کا اعتراض سمجھ میں آتا ہے۔
مگر علوی نستعلیق اور جمیل نستعلیق پر ان کو اعتراض کا کیا حق جبکہ خود ان کے بقول نوری نستعلیق کے کاپی رائٹ ان کے پاس نہیں ہیں۔
Mr Ahmed Mirza Jamil is the owner of the Noori Nastaliq typeface. Agfa Monotype Corporation holds copyright to the Noori Nastaliq digital font data. Noori Nastaliq is a trademark of The Monotype Corporation.​
نوری نستعلیق ڈاٹ کام
 

arifkarim

معطل
اور شاید یہی اس بحث کی بنیاد بھی تھی۔ رہی بات قذاقی کی تو ہماری مودبانہ گذارش ہے کہ اگر ان پیج کو یا کم از کم ان فانٹس کو مناسب قیمت پر فروخت کیا جائے تو کمپنی بھی خسارے میں نہیں رہے گی اور لوگ بھی قانونی ورژن استعمال کرنا پسند کریں گے۔ یہاں‌ "مناسب" سے مراد دس بارہ ہزار نہیں یہ یاد رہے۔ ایک عام پاکستانی یا جنوبی ایشیائی صارف ہزاروں میں روپے کسی بھی سافٹویر کے لیے نہیں بھر سکتا۔

نہایت ہی لطیف تجزیہ پیش کیا ہے جناب نے! :)
وکی پیڈیا کے مطابق:

inpage has been widely marketed and sold in the uk, india and elsewhere since 1994, and is utilized in the majority of uk schools and local authorities where urdu is a main language of pupils and constituents. Inpage is also reported to be in use on millions
of pcs in pakistan

یعنی 90 فیصد سے زائد جعلی انپیج 2000 استعمال ہو رہا ہے جو کہ یقینا 50 فیصد سے زائد بازاری سیڈیز سے حاصل کیا گیا ہے۔ اگر یہی انپیج والے 100 روپے فی سی ڈی کے حساب سے بازار میں اپنا اصل سافٹوئیر مارکیٹ کرتے تو آج 15 سال بعد بلاشبہ برصغیر کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی ہوتے! یوں غلط مارکیٹنگ کے اقدام کی وجہ سے انپیج مقبول تو ہو گیا، مگر پائرسی کی شکل میں۔۔۔۔

فیض نستعلیق کے متعلق ایگزس کمپیوٹرز والوں کا اعتراض سمجھ میں آتا ہے۔
مگر علوی نستعلیق اور جمیل نستعلیق پر ان کو اعتراض کا کیا حق جبکہ خود ان کے بقول نوری نستعلیق کے کاپی رائٹ ان کے پاس نہیں ہیں۔

نوری نستعلیق ڈاٹ کام

شاید اس وجہ سے:
in 1994, inpage urdu which is a fully functional page layout software for windows akin to quark xpress was developed for pakistan's newspaper industry. This was done by a software development team- concept software pvt ltd- led by rarendra singh and vijay gupta, with the input and help of a uk company called multilingual solutions (limited) led by kamran rouhi. they licensed and improved the noori nastaliq font from monotype at that time.
 

نعیم سعید

محفلین
السلام وعلیکم
محترم ساتھیو کام کی مصروفیات کے باعث یہاں (اردو محفل) میں آنا کم کم ہی ہوتا ہے اور کچھ لکھنے کی بجائے صرف پڑھ کر سیکھنے کی حد تک شرکت رہتی ہے۔ مگر اس تھریڈ کو پڑھ کر دل چاہا کہ کچھ میں بھی اپنے دل کی لکھ ڈالوں۔ آخر بیرون ملک سے بھی تو بڑے بڑے لوگ اپنے دل کی بھڑاس نکالنے آئے ہوئے ہیں۔ ویسے ان کئے لیے تو اب صرف یہی کہا جاسکتا ہے کہ ’’بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے‘‘
جی تو سب سے پہلے میں محسن حجازی بھائی اور ان کے ہم خیال ساتھیوں سے کچھ عرض کروں گا۔ جو یہ سمجھتے ہیں کہ (یونی کوڈ والا فیض نستعلیق فونٹ جسے جمیل نستعلیق ٹیم نے تیار کر کے اردو محفل پر ہی ریلیز کیا تھا) اصل میں ان پیج والوں کا ہی ہے دراصل غلط فہمی اسی وجہ سے پیدا ہوئی کہ بعد میں اس فونٹ کو ان پیج والوں نے بھی ایک ویب سائٹ بنا کر اس پر مفت جاری کردیا۔ جبکہ حقیقت میں اس فونٹ میں نام تبدیل کرنے کے علاوہ کوئی بھی محنت ان کی نہیں ہے۔ مجھے پورا یقین ہے کہ میری اس بات کو ثابت کرنے کے لئے جمیل نستعلیق ٹیم آپ کو ہر اعتبار سے مطمئن کر سکتی ہے کہ یہ یونی کوڈ والا فیض لاہوری نستعلیق فونٹ ان پیج والوں نے نہیں بنایا۔
ہاں اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ فیض فونٹ (لیگیچرز کی ٹی ٹی ایف فائلیں) ایکسس والوں ہی کی بنائی ہوئی ہیں، اور یہ فونٹ صرف اور صرف ان پیج کے اندر ہی چلایا جا سکتا ہے۔ اور اس بات کا اقرار تو جمیل نستعلیق ٹیم کی جانب سے بھی کیا جاچکا ہے اس فونٹ کی تیاری میں لیگیچرز کو ان پیج ۳ سے حاصل کیا گیا ہے۔
باقی دلائل اور ثبوت تو متعلقین ہی بیان کرتے رہیں گے مگر ان پیج والوں کے کاروباری مزاج کو دیکھتے ہوئے کسی طرح بھی یقین نہیں کیا جاسکتا کہ یک دم وہ اتنے اچھے کیسے ہوگئے اتنا سمپل فونٹ بنانے کا سوچ لیں کہ جو ان پیج کا محتاج بھی نہ ہو اور کسی بھی دوسرے پروگرام میں آسانی سے چل سکے اور مزید اس کو جاری بھی مفت ہی میں کر دیں اگر ان کی سوچ ایسی ہوتی تو ان پیج والے بہت پہلے ہی ایسا کرچکے ہوتے اتنی دیر کرنے کی ضرورت نہ ہوتی۔ میری نظر میں ان کا مفت جاری کرنا ہی ان پر شک ظاہر کرتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ ورنہ ان پیج 2.4 اور 2.9 بھی تو چوری ہوکر مارکیٹ میں آئے تھے تو کیا انہوں نے اپنا دل بڑا کرتے ہوئے ان پیج کو بھی اسی طرح مفت جاری کیا تھا؟ سچی بات تو یہ ہے کہ ان پیج والوں کو یقینا ایسا فونٹ (یعنی سمپل یونی کوڈ بیسڈ فونٹ جو کسی خاص پروگرام کا محتاج نہ ہو) ضرور بنانا آتا ہوگا۔ مگر میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ انہوں نے کبھی ایسا فونٹ بنانے کا ارادہ بھی نہیں کیا ہوگا، بنانا تو دور کی بات ہے۔ کیونکہ کہ ان کا کاروباری مزاج ایسی محنت کو قبول ہی نہیں کرسکتا۔ جو اتنے آرام سے ہاتھ سے نکل جائے۔
اور یہی پریشانی تو بیچارے pdms والوں کے ساتھ بھی ہے انہیں ہر وقت یہی فکر رہتی ہے کہ بیچیں کیسے اور بچائیں کیسے؟ کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ فونٹ نکل گیا تو کچھ بھی ہاتھ میں نہیں رہے گا۔ جبکہ ان کے مقابلے میں ان پیج والے ہوشیار ہیں کہ شروع سے ہی انہوں نے پیچیدہ پروگرام اور پیچیدہ فونٹ بنائے اور جان کر ان کی سپورٹ کو بھی انتہائی لمیٹڈ رکھا۔ تاکہ ان کی اجارہ داری برقرار رہ سکے۔ کیونکہ آج (ان فونٹس کے جاری ہوجانے کے بعد) کی اجارہ داری ختم ہوچکی ہے اسی لئے اتنی گرمی بھی دکھا رہے ہیں۔
کچھ گزارشات سید منظر صاحب کی خدمت میں بھی پیش کرنے کو دل چاہ رہا ہے مگر ابھی بڑے غصے میں لگ رہے ہیں اس لیے شاید ابھی لکھنے کا کوئی فائدہ نہ ہو اور اگر ری ایکشن ہوگیا تو اور بھی نقصان۔ ان سے صرف اتنا ہی عرض کروں گا کہ پلیز بدلنے وقت کے ساتھ اپنی کاروباری پالیسی پر نظر ثانی کریں۔ ویسے سچی بات ہے کہ اردو زبان کی اتنی خدمات (فونٹ سازی) کی بناء پر میرے دل میں ان کی بڑی قدر ہے بلکہ اردو محفل کے ہر ساتھی کو کرنی چاہئے وہ اس فورم پر نہیں ہیں تو کیا ہوا بہر حال اردو کی ترقی کے لیے ان کی محنت اور کاوشوں کا تو انکار نہیں کیا جاسکتا۔
بھائی لوگوں سے آخری گزارش یہی کہ اس تحریر سے میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں ہے، اور نہ ہی بلا وجہ کسی کی بات کو رد کرنا چاہتا ہوں۔ اگر میں نے کچھ غلط لکھا ہے تو میری اصلاح کر دی جائے۔ خوشی سے قبول کروں گا۔
 

محسن حجازی

محفلین
یوں تو ان پیج کے نوری نستعلیق کے لگیچرس بھی جمیل مرزا کی تختیوں سے حاصل کئے گئے تھے، جن پر شاید کاپی رائٹ انعام علوی کا تھا۔ رحمت یوسف زئی صاحب کو متوجہ کرنا ہوگا، وہ ان پیج کی تاریخ سے بھی واقف ہیں۔

کاپی رائٹ کراچی پاکستان میں احمد جمیل مرزا (صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی) محفوظ رکھتے ہیں اور بقید حیات ہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
As I have referred in many of my memos; The entire hard work in planning, developing and finalizing of these grand projects were purely motivated by the love of our native language URDU. Inpage 3s many great fonts were just too expensive and out of reach of ordinary people of Pakistan. Thus the abilities of enjoying true urdu script was flawed in opentype universal standards. After the smashing defeat and neglect of release from your Pak Noori Nastaliq font, our team was hoping for a way to come out. Thanks to brother Nabeel and Mohsin, we got lookups generating tools as well as ligature merging tools, which smoothly released the pressure of absence of a "qualified" team as of Syed Manzir's

Well, I've been endlessly mystified that if my tools or my techniques were used, I saw no acknowledgements nowhere even in the slightest sense. Though I do not care about it but still you know that it is ethical for you to declare that you've used the techniques developed by me. I would be rather happy to help you out further. I hope that you would make it more clear to mention the credits where they are due. The loopkup generation tool though not written by me but is still the part of the recipe used for Pak Noori Nastaleeq and even for Pak Nastaleeq.. For one, I used Python and for the other it was Java. But in quest to grab the most credit out of everything, I'm sorry to say that my contributions are no where acknowledged.
 

محسن حجازی

محفلین
And let me declare further that without credits, the quest for innovation dies. And that's really what occurred to me. Its not the glory or the monetary value that is of concern to me. Its the thing that "I solved this problem" is what keeps me excited to go further but if that's not acknowledged as is the case, of course there's no charm for me to work further. That's the reason where I've totally quit anything in favor of Urdu altogether as one experience is enough for me to divert my attention to other areas.

For details, I'd suggest to watch the movie "Flash of a Genius" . its not about royalties, its about the badge. That I'm the inventor. I'm the one to know it first.

West has this honor system which has greatly accelerated the pace of innovation. We don't have, and thus the results are obvious.
 

ابوشامل

محفلین
کاپی رائٹ کراچی پاکستان میں احمد جمیل مرزا (صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی) محفوظ رکھتے ہیں اور بقید حیات ہیں۔
نوری نستعلیق کے لگیچرز کے حقوق صرف احمد مرزا جمیل صاحب کے پاس نہیں بلکہ انہوں نے ایک گفتگو میں بتایا تھا کہ لگیچرز کے حقوق مشترکہ طور پر اُن کے اور مونوٹائپ کے پاس ہیں۔
 

arifkarim

معطل
نوری نستعلیق کے لگیچرز کے حقوق صرف احمد مرزا جمیل صاحب کے پاس نہیں بلکہ انہوں نے ایک گفتگو میں بتایا تھا کہ لگیچرز کے حقوق مشترکہ طور پر اُن کے اور مونوٹائپ کے پاس ہیں۔

جی ہاں،‌کیونکہ مونو ٹائپ نے ان کم و بیش 20،000 لگیچرز کو جو کہ تختی خطاطی پر مبنی تھے، ڈیجیٹلایئز کیا تھا۔ یوں تمام ٹائپ فیس کے جملہ حقوق مشترکہ تقسیم ہوئے ہیں! :)
 
Top