علوی نستعلیق سے کیا دشمنی ہے جمیل نستعلیق والوں کی؟
اس معمے کو بھی کوئی حل کرے۔
جناب علوی نستعلیق سے جمیل نستعلیق والوں کی نہ تو کوئی دشمنی ہے نہ کوئی پرخاش ہے ۔ ہاں البتہ کچھ لوگ نہ جانے کیوں بلاوجہ اپنا ٹائم ایسے بکواس مراسلوں میں برباد کرتے ہیں :(
 

arifkarim

معطل
بہرطور، گواہان کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں ثابت ہوتا ہے کہ لاہوری نستعلیق یا فیض نستعلیق کی اوپن ٹائپ فونٹ تک منتقلی تک کے سفر میں عارف کریم کی کاوشیں شامل رہی ہیں۔اس کوششوں کی ابتدا میں نبیل بھائي اور میں بھی معاون رہا ہوں تاہم بعد ازاں میں گھریلو مسائل کے سبب توجہ نہ دے سکا۔ میں حسب وعدہ نہ صرف اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں بلکہ عارف کریم اور دیگر احباب سے معذرت کا طلب گار بھی ہوں۔امید ہے کہ کشادہ دلی کے ساتھ صرف نظر فرمائیں گے۔
معذرت قبول کرکے کیس عدالت سے خارج کیا جاتا ہے۔ :)
علوی نستعلیق سے کیا دشمنی ہے جمیل نستعلیق والوں کی؟
اس معمے کو بھی کوئی حل کرے۔
ناراضگی شروع میں تھی جب ہر جگہ علوی نستعلیق کو 100 فیصد خود کی تخلیق گردانا گیا تھا۔ اب الحمدللہ نبیل ، شاکرالقادری، عبدالمجید بھائی وغیرہ کے سمجھانے پر تلخیاں دور ہو گئی ہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
اگر پاکستان کے لوگوں میں اس خط سے اتنا ہی لگائو تھا تو اب تک کیوں نہ بنوالیا پاکستان میں تو بہترین خطاط بستے ہیں ہم نے تو اس خظ کو بنا کر اپنے استاد کو زندہ جاوید کر دیا تاکہ رہتی دنیا تک ان کا نام روشن رہے۔
کم از کم اس نکتے سے تو کوئی بھی اختلاف نہیں کر سکتا۔ میں بھی اس نکتے کی حمایت کرتا ہوں کہ ایک نیا نستعلیق فانٹ خود بنانا چاہیے جس میں ایسے مسائل نہ ہوں۔ یہاں اردو محفل پر کہیں نئے سرے سے ایک آزاد نستعلیق فانٹ بنانے کی بات ہوتی دیکھی تھی۔ کیا اس پر کوئی قابلِ ذکر پیش رفت ہوئی؟ کم از کم کوئی نقشہ ہی تیار ہوا یا نہیں؟
 

arifkarim

معطل
کم از کم اس نکتے سے تو کوئی بھی اختلاف نہیں کر سکتا۔ میں بھی اس نکتے کی حمایت کرتا ہوں کہ ایک نیا نستعلیق فانٹ خود بنانا چاہیے جس میں ایسے مسائل نہ ہوں۔ یہاں اردو محفل پر کہیں نئے سرے سے ایک آزاد نستعلیق فانٹ بنانے کی بات ہوتی دیکھی تھی۔ کیا اس پر کوئی قابلِ ذکر پیش رفت ہوئی؟ کم از کم کوئی نقشہ ہی تیار ہوا یا نہیں؟

جی ہاں اس سلسلہ میں‌محترم شاکر القادری بھائی بہت اعلیٰ نوعیت کا کام کر رہے ہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
ایک نیا مکمل قانونی فانٹ بنانے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے میں نے اس دھاگے میں ایک تجویز پیش کی ہے:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?p=637395
پتا نہیں کہ یہ تجویز پہلے بھی کوئی پیش کر چکا ہے یا نہیں۔ لیکن بہر حال تجویز یہ ہے کہ ترسیمہ جات بنانے میں نفیس نستعلیق سے مدد لی جائے۔ نفیس نستعلیق اگرچہ بذات خود کریکٹر بیسڈ ہے لیکن اس کی مدد سے الفاظ کی تصاویر تو حاصل کی ہی جا سکتی ہیں۔ ان تصاویر کو پھر فانٹ بنانے والے پروگرام میں بطور ترسیمہ درآمد کر لیا جائے گا۔
 
Top