گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ظاہر ہے کہ دل تو نہیں چاہتا آرام کرنے کو۔ کیونکہ عید کی خوشیاں ادھوری ادھوری لگیں گی اگر حسب روایت بچوں کے لئے کسی ہلہ گلہ کا انتظام نہ کیا۔ فیملی میں دو بچوں نے پہلی بار روزے رکھے ہیں۔ تو ان کے لئے بھی کچھ اسپیشل انعامی پروگرام ہے۔ دیکھئے کیا ہوتا ہے۔یہ سب مل بیٹھنے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ضروری ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
عالم یہ ہے تو لگتا ہے کہ سارے کا سارا خاندان سویڈن میں بس گیا ہے، سوئیڈن ہی وطن ہے، وطن ندارد
( ایک مزاحیہ شعر ہے
ماں باپ بہن بھائی سب ان کے ہیں مرے گھر
اب گھر مرا سسرال ہے، سسرال ندارد)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
غنیمت ہے کہ ہم 6 فیملیز ہیں یہاں اور ہر اچھے برے موقع پر اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ لیکن پاکستان سے تعلق مضبوطی سے جڑا ہے۔ ایک بھائی وہیں ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
فرق جو ہمیں نظر آتا ہے پردیس میں پاکستانیوں کا وہ یہ ہے کہ آپس میں جڑے ہوئے ہیں نہ کوئی کراچی کا ہے نہ لاہور کا نہ پنڈی کا نہ پشاور کا سب ایک ہیں پھر خاندآن کے اگر 6 خاندان ہیں تو کیا ہی بات ہے ۔۔۔اللّہ محبتیں قائم رکھے آمین
 

سیما علی

لائبریرین
کتنا اچھا لگتا ہے جو بات ملک میں ہونا چاہیے وہ پاکستانیوں میں پردیس میں ہے وہاں وہ صرف پاکستانی ہیں ہیں اور اتفاق ہے نہ مسلک کی جنگ ہے نہ قومیت کی ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
گھر تو آخر پاکستان ہی ہے لاکھ لال پاسپورٹ ہے مگر اوریجن کے خانے میں تو پاکستان ہی ہے ہمارے بیٹے نے ہمیں بہت کہا مگر ہمیں اپنا ہرا پاسپورٹ بہت پیارا ہے ۔۔۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کتنا اچھا لگتا ہے جو بات ملک میں ہونا چاہیے وہ پاکستانیوں میں پردیس میں ہے وہاں وہ صرف پاکستانی ہیں ہیں اور اتفاق ہے نہ مسلک کی جنگ ہے نہ قومیت کی ۔۔۔
گھل مل کر رہنا ہم بڑوں کے لئے تو خوشی کا باعث بنتا ہی ہیں لیکن بچوں کو بھی آپس میں روابط بنانے کا موقع ملتا ہے ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لہو میں بسی ہے پاکستان کی محبت۔ کوشش رہتی ہے کہ ہر سال پاکستان بھی جائیں۔کسی صورت نہیں کٹ سکتے اپنے ملک سے۔
 
Top