سوچا تھا تیرے غم میں یہ دنیا بھی روئے گی
‏کچھ بھی اُداس دل کے علاوہ نہیں ہوا۔

‏سب کچھ ہمارے پاس ہے، حتّٰی کہ تُو بھی ہے
‏آخر وہ کیا تھا ؟ جس کا مداوا نہیں ہوا۔

-میثم عباس
 
سڑکوں پہ گھومنے کو نکلتے ہیں شام سے
آسیب اپنے کام سے ، ہم اپنے کام سے

مجھ بے عمل سے ربط بڑھانے کو آئے ہو ؟
یہ بات ہے اگر ، تو گئے تم بھی کام سے

-رئیس فروغ
 
Top