پندرہویں سالگرہ محفل فورم کی پندرہوں سالگرہ کے موقعے پر

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز محفلین،
آپ سب کو محفل فورم کی پندرہویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔
اس سطور کو لکھنے کے وقت یہاں جون اور جولائی کے درمیان کی رات ہے۔ آج سے پورے پندرہ سال قبل بالکل اسی وقت محفل فورم معرض وجود میں آئی تھی۔ پندرہ سال آج کے زمانے میں نوری سالوں کی مسافت کے مترادف ہیں۔سال 2005 میں سوشل میڈیا کے بارے میں لوگ کم ہی جانتے تھے، اور آج سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کمپنیاں حکومتوں سے زیادہ طاقتور ہوگئی ہیں۔اس اثناء میں ایک نسل پروان چڑھ چکی ہے۔ جنریشن زیڈ اور ملینیلزاپنے گرد دنیا کو بالکل مختلف انداز سے دیکھتے ہیں اور ان کا ٹیکنالوجی کے استعمال کا انداز بھی گزشتہ جنریشن کے اعتبار سے مختلف ہے۔ نئی نسل پنگھوڑے سے ہی سمارٹ ڈیوائسز کا استعمال جان جاتی ہے۔ سسٹم میں اردو سپورٹ انیبل کرنا اور اردو کی بورڈ انسٹال کرنا جیسی چیزیں ان کے لیے اجنبی ہیں۔ آج کے ویب صارفین بھی رکاوٹوں سے پاک انٹرفیس چاہتے ہیں۔ بہتر ہو اگر موضوعات کے انتخاب کے سلسلے میں بھی ایسا ہی کیا جا سکے۔گزشتہ پندرہ سال کے مباحث کا جائزہ بھی ایک دلچسپ تحقیق ثابت ہو سکتا ہے۔ فی الوقت پرانے تھریڈ پر جواب ارسال کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، اور اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ کس طرح ایک دہائی قبل انجام کو پہنچنے والے مناظرے پر جواب اس انداز میں پوسٹ کیا جاتا ہے جیسے یہ کل کی بات ہو۔

فورم کی سالگرہ کے موقعے پر ہم کچھ ٹیکنالوجی کے منظر نامے کا بھی جائزہ لیتے ہیں اور اندازہ لگاتے ہیں کہ آنے والے وقت میں ٹیکنالوجی اردو کمپیوٹنگ پر کس صورت میں اثر انداز ہوگی۔ اس وقت مواصلات کی ٹیکنالوجی ایک بڑی تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے، اور آنے والے چند برس میں اس کے مضمرات سے بہتر آگاہی ہوگی۔ یہ سطور لکھتے وقت ہی خلائی ٹیکنالوجی کمپنی سپیس ایکس نے ایک اور راکٹ خلا میں بھیجا ہے۔سپیس ایکس اپنے سٹارلنک پروگرام کے تحت زمین کے گرد کم اونچائی کے مدار میں کئی ہزار مصنوعی سیارے بھیجنے کا ارادہ رکھتا ۔ سٹارلنک کا مقصد دنیا بھر میں کیبل سے بھی زیادہ تیزرفتار انٹرنیٹ فراہم کرنا ہے۔ انٹرنیٹ اب پانی اور بجلی کی طرح بنیادی انسانی ضرورت تسلیم کیا جاتا ہے۔ بلکہ انٹرنیٹ کی دستیابی کم مراعات یافتہ طبقات کے خوشحالی کی جانب سفر کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ انٹرنیٹ کا آج کے معاشرے پر اثر ویسا ہی ہے جیسا کئی صدی قبل پرنٹنگ پریس نے یورپ پر ڈالا تھا۔ اس کے نتیجے میں پرانے سماجی ، سیاسی اور معاشی سٹرکچر شکست وریخت سے گزر رہے ہیں اور اس کے نتیجے میں نئے نظریات اور گروہ تشکیل پار ہے ہیں۔ اور اس تبدیلی کی رفتار تیزی سے بڑھ بھی رہی ہے۔ اب ہر کمپنی کو اپنے بزنس کرنے کے انداز پر نظر ثانی کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔ جو کمپنی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے نہیں گزرے گی، ہو سکتا ہے کہ کچھ ہی سال میں اسے اپنی دکان بڑھانی پڑے۔

جہاں تک اردو کمپیوٹنگ کے مستقبل کے منصوبوں کا تعلق ہے تو ان میں تاخیر کے باوجود ہمارا عز م ابھی تک ویسا ہی ہے۔ ذاتی اور ملازمت کی ترجیحات ان منصوبوں کی راہ میں حائل ضرور ہیں لیکن ان میں درپردہ کچھ نہ کچھ پیشرفت ہوتی رہی ہے۔ان کے بارے میں انشاءاللہ علیحدہ سے عرض کروں گا۔ ہم ایک نئے ڈسکشن پلیٹ فارم کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں۔ اردو محفل فورم کے موجودہ پلیٹ فارم کی دیکھ بھال بھی ضروری ہے۔ ماضی میں بھی ہم کئی مرتبہ ایسے چیلنجز سے نبردآزما ہو چکے ہیں۔ ہمیشہ یہی مشکل پیش آتی ہے کہ کوئی بھی کانٹینٹ منیجمنٹ سسٹم یا ڈسکشن پلیٹ فارم اردو کے لیے تیارنہیں ہوتا، بلکہ اس کے لیے محنت طلب تحقیق کی ضرورت پیش آتی ہے۔ میجر اپگریڈز کی صورت میں پرانے ڈیٹا کو مائیگریٹ کرنے کے لیے اکثر خود سے ٹول لکھنے پڑتے ہیں۔

یہاں میں ایک مرتبہ پھر دہرانا چاہوں گا کہ کسی بھی ڈسکشن پلیٹ فارم کی کامیابی کا انحصار اس کے زیراستعمال ٹیکنالوجی کےبجائے اس کی مؤثر نظامت اور کمیونٹی کی بھرپور شراکت ہے۔ اردو ویب اور اردو محفل فورم کے قیام کا مقصد اردو کمپیوٹنگ کی ترویج ہے۔ اس اصول کے تحت فورم پر ٹیکنالوجی اور ادبی سیکشن میں معیاری شراکت میں اضافہ ہونا چاہیے۔ فورم کی سالگرہ ہمیں اس کے لیے ایک اچھا موقع فراہم کرتی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ تمام محفلین اس موقعے پر اپنا حصہ ڈالیں گے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نبیل بھائی اتنے ثقیل خطبہ جات فرماتے ہیں آپ۔یہ نوری کون ہے؟ اور یہ ثناء جس کی نسل پروان چڑھ رہی۔۔۔۔۔ اوہ اچھا اثناء ہے۔ معذرت۔۔۔

جہاں تک اردو کمپیوٹنگ کے مستقبل کے منصوبوں کا تعلق ہے تو ان میں تاخیر کے باوجود ہمارا عز م ابھی تک ویسا ہی ہے۔ ذاتی اور ملازمت کی ترجیحات ان منصوبوں کی راہ میں حائل ضرور ہیں لیکن ان میں درپردہ کچھ نہ کچھ پیشرفت ہوتی رہی ہے۔ان کے بارے میں انشاءاللہ علیحدہ سے عرض کروں گا۔ ہم ایک نئے ڈسکشن پلیٹ فارم کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں۔ اردو محفل فورم کے موجودہ پلیٹ فارم کی دیکھ بھال بھی ضروری ہے۔ ماضی میں بھی ہم کئی مرتبہ ایسے چیلنجز سے نبردآزما ہو چکے ہیں۔ ہمیشہ یہی مشکل پیش آتی ہے کہ کوئی بھی کانٹینٹ منیجمنٹ سسٹم یا ڈسکشن پلیٹ فارم اردو کے لیے تیارنہیں ہوتا، بلکہ اس کے لیے محنت طلب تحقیق کی ضرورت پیش آتی ہے۔ میجر اپگریڈز کی صورت میں پرانے ڈیٹا کو مائیگریٹ کرنے کے لیے اکثر خود سے ٹول لکھنے پڑتے ہیں۔
اللہ آپ کو ہمت دے۔ ہم جیسے جو یہاں ویلیاں مارتے موج مستی میں مصروف رہتے ہیں، صرف اس وجہ سے آپ جیسے خوبصورت لوگ اپنی محنتوں اور کوششوں سے یہ سب پلیٹ فارم مہیا کیے ہیں۔ اللہ پاک اجر عطا فرمائے۔ آمین
 

شکیب

محفلین
ارے سالگرہ بھی آ گئی۔ بہت مبارک۔ :bighug:
اور نئے پلیٹ فارم (کم از کم کمپیوٹنگ سیکشن) کا جلد ہی کچھ کیجیے، بہت صبر کر لیا بھئی ہم نے تو۔ :D
 

شکیب

محفلین
اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ تمام محفلین کے ساتھ ساتھ بانیانِ محفل کو بطور خاص بہت مبارک ہو۔:)
آپ بھی بس سالگرہ کی سالگرہ ہی چکر لگاتے ہیں۔
امید ہے اس سال بھی ہمیشہ کی طرح آپ کی طرف سے دلچسپ لڑیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت مبارک ہو نبیل زیک اور ابن سعید اور حالیہ منتظمین محمد تابش صدیقی محمد خلیل الرحمٰن وغیرہ کو، اور خود مجھے اپنے آپ کو بھی کہ بزعمِ خود میں اپنے کو بھی بانیان محفل میں شمار کرتا ہوں

بہت شکریہ اعجاز اختر صاحب، آپ کی شراکت ہمارے لیے ہمیشہ باعث فخر رہی ہے، اور آپ بلاشبہ بانیان محفل میں شامل ہیں۔
 
Top