پندرہویں سالگرہ محفل فورم کی پندرہوں سالگرہ کے موقعے پر

یاقوت

محفلین
اللہ پاک محفل کو تادیر آباد رکھیں تمام احباب کو میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک ہو خاص کر بانیان و انتظامیہ کو۔
 

جاسمن

لائبریرین
نبیل بھائی!
آپ کا سالانہ خطاب ہمیشہ کی طرح ہمارے لیے بہت اہم ہے۔
آپ سب بانیان کا شکریہ۔
الف عین (اعجاز عبید صاحب)
نبیل
زیک
اور بھی جن لوگوں نے اپنی محنت، کوشش ، وقت اور دیگر وسائل اردو محفل کو دیے، دے رہے ہیں، سب کے لیے ڈھیروں دعائیں۔ اللہ سب کو آسانیاں اور خوشیاں نصیب فرمائے۔ اردو محفل کو سدا آباد رکھے۔ سب محفلین کو ہنستا بستا رکھے۔ @ابن سعید، محمد تابش صدیقی، محمد خلیل الرحمٰن سب موجودہ اور پچھلے منتظمین و مدیران کو اللہ جزائے خیر دے۔ وقت و وسائل میں برکتیں عطا فرمائے۔ آمین!
اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ سب کو مبارک ہو۔
 
اور بھی جن لوگوں نے اپنی محنت، کوشش ، وقت اور دیگر وسائل اردو محفل کو دیے، دے رہے ہیں، سب کے لیے ڈھیروں دعائیں۔ اللہ سب کو آسانیاں اور خوشیاں نصیب فرمائے۔ اردو محفل کو سدا آباد رکھے۔ سب محفلین کو ہنستا بستا رکھے
آمین۔
ویسے دے لیں، اپنے آپ کو بھی دعائیں۔ :p
اور بھی جن لوگوں نے
ہیں۔۔۔۔! سچی !:eek:
 

صابرہ امین

لائبریرین
تمام منتظمین و محفلین کو اردو محفل کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو ۔ ۔

اس سال گرہ کے توسط سے ہمیں بھی معلوم ہوا کہ اس اردو محفل جیسے کارہائے نمایاں کے پسِ منظر کون کون سی محنتی اور بےلوث شخصیات ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ورنہ اب تک تو ہم سمجھتے تھے کہ محترم بھائ محمد عدنان اکبری نقیبی ہی وہ شخصیت ہیں جو کہ اردو محفل کا نظامِ ہستی چلا رہے ہیں ۔ ۔ ( للہ ۔ ۔ اس کو محض ایک بے ضرر سا مذاق لکھا، پڑھا اور سمجھا جائے ۔ ۔ :D:):LOL:)

آپ تمام لوگوں کا بے حد شکریہ کہ ہم جیسے لوگوں کا کتنا بھلا ہو چکا ہے اور انشااللہ ہوتا رہے گا ۔ ۔

اللہ آپ لوگوں کو سلامت اور اردو محفل کو قائم و دائم رکھے ۔ ۔ اور ہمیں بھی اس قابل بنائے کہ کسی تک ہی صحیح اس کا قرض ادا کر سکیں ۔ ۔ آمین
 
آخری تدوین:
Top