تیرہویں سالگرہ اردو محفلینِ کراچی کی ملاقات کا آنکھوں دیکھا حال ، کچھ اپنی کچھ دیگر شرکا کی زبانی

زیک

مسافر

فرحت کیانی

لائبریرین
ویسے تو ہمیں بھی بڑا ارمان ہے فرحت آپی کے ہاتھوں بنی چائے پینے کا:D
حسرت ان غنچوں پہ ہے۔ ۔۔
ڈاکٹر کے پاس لے جانے کی ذمہ داری میری نہیں ہے پھر۔

یہ کون سے کئی ایک لوگ ہیں؟

اور کون کون اس فیض سے مستفیض ہوچکا ہے؟؟؟
سوائے میرے خود کے کوئی بھی اس فیض سے مستفیض نہیں 'ہوا اور نہ ہی اس کا کوئی امکان ہے۔

کئی ایک لوگ متوجہ ہوں اور رہنمائی فرمائیں!!!
فہیم کی فہرست میں کئی ایک لوگ کون سے ہیں وہ تو وہی بتائیں گے۔ جو لوگ یہ تلخ گھونٹ پی چکے ہیں یا پیتے ہیں، وہ محفل پر نہیں حقیقی زندگی میں ہیں۔ اور ان سے رہنمائی نہیں، بے چارگی کی کہانی سننے کو ملے گی۔

اب کئی ایک لوگوں کو ڈھونڈںے کے لیے آپ کو کسی جاسوس کی خدمات لینی پڑیں گی۔
اور مل گئے تو مجھے بتانا مت بھولیے گا۔

مابدولت یہ اعلیٰ و ارفع اور بیش قیمت چائے نوشِ جاں فرمانے کے لیے آپ کی پیشکش قبول فرماتے ہیں!!!
(خود کلامی: اور رہو مابدولت کے ساتھ، یہ تو ہونا ہی تھا)
میرا مابدولت کو ہمدردانہ، مخلصانہ اور ہمشیریانہ مشورہ یہ ہو گا کہ اپنی جان جوکھوں میں مت ڈالیں اور ذرا مبطخ میں قدم رنجہ فرمائیں چند ساعتوں کے لیے شاہی کروفر کو بھلا کر چائے کا ایک پیالہ بنائیں اور نوش جاں فرمائیں۔ ترکیب کی ضرورت ہو تو فہیم سے رجوع فرمائیں۔
جتنا شاہی خزانہ آپ جاسوس کی تلاش پہ خرچ فرمائیں گے اس سے کہیں کم میں چینی پتی آ جائے گی۔
ویسے فہیم مجھے علم نہیں تھا کہ آپ بھی میرے جیسی چائے بناتے ہیں۔
 
سید عمران

محفلین
حسرت ان غنچوں پہ ہے۔ ۔۔
ڈاکٹر کے پاس لے جانے کی ذمہ داری میری نہیں ہے پھر۔

یہ کون سے کئی ایک لوگ ہیں؟

سوائے میرے خود کے کوئی بھی اس فیض سے مستفیض نہیں 'ہوا اور نہ ہی اس کا کوئی امکان ہے۔

فہیم کی فہرست میں کئی ایک لوگ کون سے ہیں وہ تو وہی بتائیں گے۔ جو لوگ یہ تلخ گھونٹ پی چکے ہیں یا پیتے ہیں، وہ محفل پر نہیں حقیقی زندگی میں ہیں۔ اور ان سے رہنمائی نہیں، بے چارگی کی کہانی سننے کو ملے گی۔

اور مل گئے تو مجھے بتانا مت بھولیے گا۔

میرا مابدولت کو ہمدردانہ، مخلصانہ اور ہمشیریانہ مشورہ یہ ہو گا کہ اپنی جان جوکھوں میں مت ڈالیں اور ذرا مبطخ میں قدم رنجہ فرمائیں چند ساعتوں کے لیے شاہی کروفر کو بھلا کر چائے کا ایک پیالہ بنائیں اور نوش جاں فرمائیں۔ ترکیب کی ضرورت ہو تو فہیم سے رجوع فرمائیں۔
جتنا شاہی خزانہ آپ جاسوس کی تلاش پہ خرچ فرمائیں گے اس سے کہیں کم میں چینی پتی آ جائے گی۔
ویسے فہیم مجھے علم نہیں تھا کہ آپ بھی میرے جیسی چائے بناتے ہیں۔
بہت خوب و برجستہ!!!
 
نہلے پہ دہلہ۔ بہت اعلیٰ
 
السلام علیکم
میں نے یہ بات وٹس ایپ پر بھی لکھی تھی کہ یہ ملاقات میرے لئے کس قدر زبردست تھی. میرے لئے تو یہ ایک ٹانک کا درجہ رکھتی ہے جس کے ذریعے نہ صرف میں نے قوت حاصل کی بلکہ پورے مہینے کی تھکن بھی اتر گئی. اسپتال میں میں جس ماحول میں رہتا ہوں وہ نہایت depressing ہے. ایسے میں اس طرح کی ملاقاتیں ایک تھیراپی ہی تو ہیں. مجھے جب کھل کے ہنسنے کا موقع ملتا ہے تو میں خوب قہقہے لگا کے ہنستا ہوں اور اس عادت کو تمام مہذب محفلین میں خوب برداشت کیا. چار گھنٹے ایسے گزر گئے جیسے چند لمحات. شعری ذوق تو خیر والد اور دادا سے آیا ہے مگر صرف سننے کی حد تک. محمداحمد کی شاعری سن کر میں ان کا بہت بڑا قدردان بن گیا ہوں. ایسے میں میں نے ان سے ایک ذاتی سوال کیا اور جواب نے مجھے مزید حیرت میں ڈال دیا. اتنا منجھا ہوا شاعر اور اتنا ینگ، یہ خدا داد صلاحیت ہے
سر خلیل کے بارے میں جیسا سوچا تھا ویسے ہی نکلے. نہایت تجربے کار انجینئر اور بہت قابل بچوں کے والد. ساتھ ساتھ آپ بہت اچھی پیروڈی بھی لائے تھے. ایج ڈفرینس ان کے ساتھ کوئی معنی نہیں رکھتا. آپ ان کے ساتھ گھنٹوں گزار سکتے ہیں.
عدنان تو ایسا لگا کہ محفل سماع میں بیٹھے ہیں. مسلسل defensive mode میں، ہر باؤنسر کو سر جھکا کے چھوڑنے والے
اکمل پا جی تھوڑے سے تصور کے مقابلے میں موٹے لگے مگر تھے بالکل ویسے ہی جیسا سوچا تھا. آم کے شوقین لوگ ایسے ہی ہوتے ہیں. صاحب نے بتایا کہ وہ آفس میں بھی جب موقع لگے محفل کھول لیتے ہیں
خالد چوہدری ماشاءاللہ اپنی تصویر سے زیادہ اسمارٹ ہیں. وہ تبصرہ کرنے میں پورے انصاف سے کام لیتے ہیں. ان کی لی گئی تصاویر فوٹو شاپ سے ہوتی ہوئی جلد آپ کو دیکھنے کو ملیں گی.
فہیم ایک جوان اور چست شخصیت. ان کا نام تو عبدل نہیں مگر سب کی خبر رکھتے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ وہ محفل میں دوبارہ ایکٹو ہونگے. وہ قلابازی تو کھاتے ہیں میں یہ قلابازی ہے یو ٹرن نہیں ہے. ان کا پیغام یہ ہے کہ برقی کتب پر کام کو مکمل کیا جائے اور جو کتب اپلوڈ ہونی ہیں وہ فوراً ہوجائیں تاکہ لوگ مستفید ہوسکیں. انہی کی ذمے داری تھی کہ تصاویر کو اچھا کرکے اپلوڈ کریں
سید عمران بالکل کھرے اور قابل شخصیت کے مالک ہیں. نہایت ملنسار. ایک علمی شخصیت مگر علم جھاڑتے نہیں ہیں. اپنی تحاریر کی طرح نپے تلے جملے اور اس میں بھی ادب و لحاظ ملحوظ
محترم امین صاحب، جیسا سوچا تھا ویسا ہی پایا. میرے ساتھ بیٹھے تھے اور پوری دھن میں گا رہے تھے. سیلف میڈ شخصیت اور پڑھنے کے دلدادہ. بلوچ لہجہ کہیں کہیں جھلکتا ہے جو بہت اچھا لگتا ہے
میرے خیال میں جب کسی کے گھر کوئی شادی بیاہ ولیمے وغیرہ کی تقریب ہو تو محفلین کے لئے ایک ٹیبل لگا دی جائے تاکہ ملاقات بھی ہوجائے اور کسی پر بوجھ بھی نہ پڑے. فہیم بھائی کا مشورہ ہے کہ ملاقات کچھ گیپ سے ہونی چاہئے، یہ بھی اچھی تجویز ہے
میں نے ایک درخواست کی تھی سر خلیل سے کہ آئندہ سب کو کہا جائے کہ کچھ نہ کچھ لکھ کر لائیں اور چار سے پانچ منٹ پڑہیں اس طرح سب کو سیلف ڈویلپمینٹ کا موقع ملے گا
اس ملاقات کا ایک فائدہ ایک وٹس ایپ گروپ ہے جو اب بن چکا ہے اب سب اس پر بھی ایکٹو ہیں
میں انشاءاللہ اور بھی لکھتا رہوں گا
ایک جملہ یہ ہے کہ ہمیں کسی کے بارے میں رائے اس سے ملاقات اور اس کے ساتھ سفر کرنے کے بعد قائم کرنی چاہیے نہ کہ پہلے سے کوئی تصور قائم کرکے. کیونکہ عام طور پر افراد اس سے بہت بہتر ہوتے ہیں جیسا ہم نے سوچا ہوتا ہے
واہ فاخربھائی ۔ حق ادا کردیا ۔ سدا خوش باش ۔ :):)
 
اکمل زیدی

محفلین
ہمارے ہر دلعزیز بردام مابدولت محمد امین صدیق بھائی ہر فن مولا کہا جائے تو شاید یہ کچھ غلط بھی نہیں ہو گا۔زبردست دبنگ انگریزوں والی شخصیت , عمدہ اور شائستہ لب لہجہ , اردو ادب کے قدر دان ,بہت بہت اعلی انسان پایا۔
واقعی عدنان بھائی۔۔ انہیں بلا تردد جان محفل کا خطاب دیا جا سکتا ہے ۔۔۔
 
ہادیہ

محفلین
خدا نے عالم ارواح میں الست بربکم کہہ کر بندوں کے دلوں میں اپنی محبت کی جو چوٹ لگائی ہے وہ انسان کو ساری عمر چین سے نہیں رہنے دیتی...
کسی وقت ایسی پروا ہوا چلتی ہے جو اس چوٹ کو پھر سے ہرا کردیتی ہے...
پھر آدمی ساری زندگی کتنا ہی زور دکھاتا پھرے، یہ چوٹ اسے جبیں کے بل خدا کے قدموں میں ڈھیر کردیتی ہے...
عشق سامنے کھڑا تماشہ دیکھتا رہتا ہے!!!
سبحان اللہ۔۔ کیا خوبصورت بات۔۔ کیا عمدہ الفاظ ہیں۔۔۔ بے شک بے شک ایسا ہی ہے۔۔۔ :)
 
اکمل زیدی

محفلین
زیدی اور نقیبی صاحبان ابھی تک چشمے سے بچے ہوئے ہیں۔
چوہدری صاحب خوب نظر پر نظر رکھی آپ نے۔۔۔وہ دراصل بات یہ ہے کے اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم خود کوذہین سمھتے ہیں اور باتوں سے اس گمان پر قائل کرنے کی تگ و دہ میں رہتے ہیں مگر لوگ ہماری اس خوش فہمی کو خاطر میں نہیں لاتے اور اگر ہم نے چشمہ لگا لیا تو پھر کہینگے لو باتوں سے نہیں منوا سکے تو حلیہ بنا کر منوا رہے ہیں۔۔۔۔:D
 
فہیم

لائبریرین
حسرت ان غنچوں پہ ہے۔ ۔۔
ڈاکٹر کے پاس لے جانے کی ذمہ داری میری نہیں ہے پھر۔

وہ چائے خود ایک نباتاتی نسخہ ہے۔ تو ڈاکٹر کے پاس کیا جانا:)

فہیم کی فہرست میں کئی ایک لوگ کون سے ہیں وہ تو وہی بتائیں گے۔ جو لوگ یہ تلخ گھونٹ پی چکے ہیں یا پیتے ہیں، وہ محفل پر نہیں حقیقی زندگی میں ہیں۔ اور ان سے رہنمائی نہیں، بے چارگی کی کہانی سننے کو ملے گی۔
ایک تو آپ کی باس صاحبہ ہیں:)

ویسے فہیم مجھے علم نہیں تھا کہ آپ بھی میرے جیسی چائے بناتے ہیں۔
آپ جیسی چائے ہم غریب بھلا کہاں بناسکتے ہیں۔
یہ ہنر بس آپ کے ہاتھوں میں ہی ہے:)
 
مابدولت اپنے آہنی اور مشینی گھوڑے پر سوار ،کبھی دلکی اور کبھی بگٹٹ چال سے چلتے ہوئے سوئے جائے ملاقات رواں دواں تھے۔شہر عظیم کراچی جہاں کی سڑکوں پر عام طور پر ٹریفک کا سیل رواں رہتا ہے ، کسی بھوکے کے پیٹ کی طرح خالی تھیں کہ معمولات روز و شب کی ہنگامہ خیزیوں کا آغاز ہنوز ندارد تھا ۔ مابدولت چونکہ مقام مقررہ سے اپنے ہاتھ کی لکیروں کی طرح واقف تھے چناچہ اس بابت قطعاً مبتلا ئے تردد نہ تھے ۔ساعت قلیل پر محیط یہ سفر پیارے محفلین سے ملاقات کی اشتیاق میں چشم زدن میں طے ہوا اور مابدولت بہادرآباد چارمینار چورنگی پہنچ گئے ۔ ( جاری ہے):):)
 
فہیم

لائبریرین
ویسے اتنی گرمی میں بیشتر شرکائے ملاقات کی طرف سے شلوار قمیض یا نیکر ٹی شرٹ کا انتخاب نہ کرنے پر حیرانی ہے۔
ہم نے صبح نکلتے ہوئے پہلے شارٹ ہی پہنا تھا۔
لیکن اس شارٹ میں والٹ رکھنے کی دقت تھے تو پتلون پہننی پڑی:)
 
فہیم

لائبریرین
السلام علیکم
میں نے یہ بات وٹس ایپ پر بھی لکھی تھی کہ یہ ملاقات میرے لئے کس قدر زبردست تھی. میرے لئے تو یہ ایک ٹانک کا درجہ رکھتی ہے جس کے ذریعے نہ صرف میں نے قوت حاصل کی بلکہ پورے مہینے کی تھکن بھی اتر گئی. اسپتال میں میں جس ماحول میں رہتا ہوں وہ نہایت depressing ہے. ایسے میں اس طرح کی ملاقاتیں ایک تھیراپی ہی تو ہیں. مجھے جب کھل کے ہنسنے کا موقع ملتا ہے تو میں خوب قہقہے لگا کے ہنستا ہوں اور اس عادت کو تمام مہذب محفلین میں خوب برداشت کیا. چار گھنٹے ایسے گزر گئے جیسے چند لمحات. شعری ذوق تو خیر والد اور دادا سے آیا ہے مگر صرف سننے کی حد تک. محمداحمد کی شاعری سن کر میں ان کا بہت بڑا قدردان بن گیا ہوں. ایسے میں میں نے ان سے ایک ذاتی سوال کیا اور جواب نے مجھے مزید حیرت میں ڈال دیا. اتنا منجھا ہوا شاعر اور اتنا ینگ، یہ خدا داد صلاحیت ہے
سر خلیل کے بارے میں جیسا سوچا تھا ویسے ہی نکلے. نہایت تجربے کار انجینئر اور بہت قابل بچوں کے والد. ساتھ ساتھ آپ بہت اچھی پیروڈی بھی لائے تھے. ایج ڈفرینس ان کے ساتھ کوئی معنی نہیں رکھتا. آپ ان کے ساتھ گھنٹوں گزار سکتے ہیں.
عدنان تو ایسا لگا کہ محفل سماع میں بیٹھے ہیں. مسلسل defensive mode میں، ہر باؤنسر کو سر جھکا کے چھوڑنے والے
اکمل پا جی تھوڑے سے تصور کے مقابلے میں موٹے لگے مگر تھے بالکل ویسے ہی جیسا سوچا تھا. آم کے شوقین لوگ ایسے ہی ہوتے ہیں. صاحب نے بتایا کہ وہ آفس میں بھی جب موقع لگے محفل کھول لیتے ہیں
خالد چوہدری ماشاءاللہ اپنی تصویر سے زیادہ اسمارٹ ہیں. وہ تبصرہ کرنے میں پورے انصاف سے کام لیتے ہیں. ان کی لی گئی تصاویر فوٹو شاپ سے ہوتی ہوئی جلد آپ کو دیکھنے کو ملیں گی.
فہیم ایک جوان اور چست شخصیت. ان کا نام تو عبدل نہیں مگر سب کی خبر رکھتے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ وہ محفل میں دوبارہ ایکٹو ہونگے. وہ قلابازی تو کھاتے ہیں میں یہ قلابازی ہے یو ٹرن نہیں ہے. ان کا پیغام یہ ہے کہ برقی کتب پر کام کو مکمل کیا جائے اور جو کتب اپلوڈ ہونی ہیں وہ فوراً ہوجائیں تاکہ لوگ مستفید ہوسکیں. انہی کی ذمے داری تھی کہ تصاویر کو اچھا کرکے اپلوڈ کریں
سید عمران بالکل کھرے اور قابل شخصیت کے مالک ہیں. نہایت ملنسار. ایک علمی شخصیت مگر علم جھاڑتے نہیں ہیں. اپنی تحاریر کی طرح نپے تلے جملے اور اس میں بھی ادب و لحاظ ملحوظ
محترم امین صاحب، جیسا سوچا تھا ویسا ہی پایا. میرے ساتھ بیٹھے تھے اور پوری دھن میں گا رہے تھے. سیلف میڈ شخصیت اور پڑھنے کے دلدادہ. بلوچ لہجہ کہیں کہیں جھلکتا ہے جو بہت اچھا لگتا ہے
میرے خیال میں جب کسی کے گھر کوئی شادی بیاہ ولیمے وغیرہ کی تقریب ہو تو محفلین کے لئے ایک ٹیبل لگا دی جائے تاکہ ملاقات بھی ہوجائے اور کسی پر بوجھ بھی نہ پڑے. فہیم بھائی کا مشورہ ہے کہ ملاقات کچھ گیپ سے ہونی چاہئے، یہ بھی اچھی تجویز ہے
میں نے ایک درخواست کی تھی سر خلیل سے کہ آئندہ سب کو کہا جائے کہ کچھ نہ کچھ لکھ کر لائیں اور چار سے پانچ منٹ پڑہیں اس طرح سب کو سیلف ڈویلپمینٹ کا موقع ملے گا
اس ملاقات کا ایک فائدہ ایک وٹس ایپ گروپ ہے جو اب بن چکا ہے اب سب اس پر بھی ایکٹو ہیں
میں انشاءاللہ اور بھی لکھتا رہوں گا
ایک جملہ یہ ہے کہ ہمیں کسی کے بارے میں رائے اس سے ملاقات اور اس کے ساتھ سفر کرنے کے بعد قائم کرنی چاہیے نہ کہ پہلے سے کوئی تصور قائم کرکے. کیونکہ عام طور پر افراد اس سے بہت بہتر ہوتے ہیں جیسا ہم نے سوچا ہوتا ہے
سادہ انداز میں ایک مزیدار اور کرکرا احوال:)
بہت اعلٰی فاخر بھائی:)
 
چار مینار چورنگی سے دست راست کی سمت مڑ کر مختصر سا فاصلہ طے کرنے کے بعد مقام ملاقات پر پہنچ گئے۔دوران ایں مابدولت کی متلاشی نظریں کسی شناسا چہرے کی جستجو میں مصروف تھیں اور یہ جستجو ایک خوبصورت اور پر وقار شخصیت کے روپ میں سامنے آئی جو سفید براق لباس میں ملبوس تھے، جن کے نورانی اور پرجلال چہرے پر سیاہ داڑھی ان کے جلال میں مہمیز لگا رہی تھی ۔اور یہی حضرت تھے محفل کے روح رواں یعنی شوخ و شنگ ہر دلعزیز سید عمران صاحب ۔(جاری ہے)......:):)
 
آخری تدوین:
یہ جستجو ایک خوبصورت اور پر وقار شخصیت کے روپ میں سامنے آئی جو سفید براق لباس میں ملبوس تھے، جن کے نورانی اور پرجلال چہرے پر سیاہ داڑھی ان کے جلال میں مہمیز لگا رہی تھی
سید صاحب کی تصویر نا ہونے کے سبب مجھے تو ایسے تمام حلیہ گرافی جملے مسلسل تنگ کیے جارہے ہیں۔ مابدولت و دیگر احباب سے استدعا ہے کہ ’ان شوٹ ایبل‘ کو مزید بیان کی سہولت میسر نا کی جائے۔ شکریہ:battingeyelashes:
 
کوئی پولیس والا ہوتا تو اب تک سکیچ بنا کر تصویر سامنے رکھ دینی تھی۔
 
اکمل زیدی

محفلین
مابدولت اپنے آہنی اور مشینی گھوڑے پر سوار ،کبھی دلکی اور کبھی بگٹٹ چال سے چلتے ہوئے سوئے جائے ملاقات رواں دواں تھے۔شہر عظیم کراچی جہاں کی سڑکوں پر عام طور پر ٹریفک کا سیل رواں رہتا ہے ، کسی بھوکے کے پیٹ کی طرح خالی تھیں کہ معمولات روز و شب کی ہنگامہ خیزیوں کا آغاز ہنوز ندارد تھا ۔ مابدولت چونکہ مقام مقررہ سے اپنے ہاتھ کی لکیروں کی طرح واقف تھے چناچہ اس بابت قطعاً مبتلا ئے تردد نہ تھے ۔ساعت قلیل پر محیط یہ سفر پیارے محفلین سے ملاقات کی اشتیاق میں چشم زدن میں طے ہوا اور مابدولت بہادرآباد چارمینار چورنگی پہنچ گئے ۔ ( جاری ہے):):)
۔۔۔اوہ۔۔یا اللہ خیر۔۔۔آگئے آپ ۔۔ایک منٹ ایک منٹ۔۔۔۔ہاں ٹھیک ہے اب شروع کرتا ہوں۔۔۔
وہ۔۔۔۔اردو لغت کی سائیٹ کھول رہا تھا۔۔۔۔ :rolleyes:
 
Top