تیرہویں سالگرہ اردو محفلینِ کراچی کی ملاقات کا آنکھوں دیکھا حال ، کچھ اپنی کچھ دیگر شرکا کی زبانی

زیک

مسافر
کیا اسے دیکھنے کے لیے بھی جاسوس کی خدمات حاصل کرنی پڑیں گی؟؟؟

پھر تو جاسوس کی خدمات کے لیے زیک نے بھی درخواست پہلے ہی دائر کررکھی ہے:)

پر میری فیس شاید دونوں سے طرف سے افورڈ نہ کی جاسکے:laugh:
کیوں نا ڈیل کریں کہ دونوں کی تصاویر پوسٹ ہو جائیں؟
 
سید عمران

محفلین
خدا نے عالم ارواح میں الست بربکم کہہ کر بندوں کے دلوں میں اپنی محبت کی جو چوٹ لگائی ہے وہ انسان کو ساری عمر چین سے نہیں رہنے دیتی...
کسی وقت ایسی پروا ہوا چلتی ہے جو اس چوٹ کو پھر سے ہرا کردیتی ہے...
پھر آدمی ساری زندگی کتنا ہی زور دکھاتا پھرے، یہ چوٹ اسے جبیں کے بل خدا کے قدموں میں ڈھیر کردیتی ہے...
عشق سامنے کھڑا تماشہ دیکھتا رہتا ہے!!!
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
تدوین کرکے کوئی تصویر اولین مراسلے میں شامل کرلیں تاکہ دھاگہ کھلنے پر باآسانی دستیاب ہو۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
میں نے شروع والی تصاویر جو محض چہروں کی تھیں، دیکھ کر یہ تبصرہ کیا تھا. فہیم بھائی کی شریک کردہ تصاویر دیکھ کر اندازہ ہوگیا کہ اتنی بھی مماثلت نہیں ہے. :)
پہلی تصویر دیکھ کر تو میں بھی سمجھا تھا کہ گاؤں کی شادیوں کی طرح محمد خلیل الرحمٰن ساتھ اپنا بھائی لے آئے
 
فہیم

لائبریرین
ویسے خلیل بھائی اور فاخر بھائی دونوں بہت زیادہ متاثر کن شخصیات ہیں۔
مجھے خوشی ہے کہ ایسی شخصیات سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا:)
 
:) :) :)
کہیں شما بدولت ابن صفی کی جاسوسی دنیا کے کردار حمید سے متاثر تو نہیں ہیں؟ ویسے وہ صاحب تو غالباً کسی پرنس ہنری برانڈ کا تمباکو استعمال کرتے تھے۔ :) :) :)

مزے دار بات یہ ہے کہ جب ہم پارکنگ لاٹ میں آخری گروپ فوٹو کی تیاری کررہے تھے ابنِ صفی، ان کے کردار کیپٹن حمید اور کرنل فریدی نیز آرتھر کونن ڈائل اور ان کے کردار شرلاک ہومز اور ڈاکٹر واٹسن ہماری گفتگو کا آخری موضوع بنے۔

ہوا یوں کہ ہمارے ترنم سے پیروڈی پڑھنے کو فہیم بھائی نے سراہا اور اسی تسلسل میں ابنِ صفی کی شاعری کا تذکرہ آیا تو بات ابنِ صفی کے جاسوسی ناولوں تک پہنچ گئی۔

ہم نے عرض کیا کہ ہم نے کانن ڈائل کا ناول دی ھاونڈ آف باسکر ولز ایک مرتبہ پڑھا اور پھر دوسری مرتبہ اس طرح پڑھا کہ شرلاک ہومز کی جگہ کرنل فریدی نیز ڈاکٹر واٹسن کی جگہ کیپٹن حمید پڑھ گئے۔ ابنِ صفی کے ناول کا سا مزہ آیا۔ فہیم بھائی و دیگر نے اس بات سے اتفاق کیا۔ ہم میں سے کئی ایک نے یہ ناول تو پڑھ ہی رکھا تھا۔
 
باتوں باتوں میں ہم یہ تو بتانا بھول گئے کہ سر خلیل نے اتنے اچھے اور سادہ الفاظ میں اس روداد کا نقشہ کھینچا کہ ہم نے تین سے زائد بار تو پڑھ لیا ہوگا...
بہت خوب سر!!!
(y)(y)(y)
 
Top