تیرہویں سالگرہ اردو محفلینِ کراچی کی ملاقات کا آنکھوں دیکھا حال ، کچھ اپنی کچھ دیگر شرکا کی زبانی

سید عمران

محفلین
اب کئی ایک لوگوں کو ڈھونڈںے کے لیے آپ کو کسی جاسوس کی خدمات لینی پڑیں گی۔
مابدولت یہ اعلیٰ و ارفع اور بیش قیمت چائے نوشِ جاں فرمانے کے لیے آپ کی پیشکش قبول فرماتے ہیں!!!
(خود کلامی: اور رہو مابدولت کے ساتھ، یہ تو ہونا ہی تھا)
 

فہیم

لائبریرین
مابدولت بورکم رف ،کیپٹن بلیک اور ارین مور سے شغل تمباکو نوشی کرتے ہیں محترم برادرم ابن سعید ۔اوریہ بات شاید خالی از حیرت نا ہوگی مگر یقین جانیے کہ مابدولت ان کرداروں سے واقف بھی نہیں ہیں ۔:):)
شکر ہے تمباکو کے چرس و گردہ وغیرہ کا ذکر نہیں کیا:)
 

اکمل زیدی

محفلین
اکمل زیدی بھائی یہ نوک جھونک تو یاری کا حسن ہے ۔ہم نے کل آپ سمیت تمام شخصیت کے درمیان اپنا وجود کو ایک طالب علم جیسا محسوس کیا۔اتنی قابل قدر شخصیات کی صحبت ہمیں میسر آئی ہوئی تھی ،ملاقات کا مقصد آپ صاحبان کی صحبت سے فیضیاب ہونا تھا ۔اس لیے ہم نے بولنے سے زیادہ سنتے رہنا مناسب جانا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔باادب۔۔ بانصیب۔۔:)
 
62A42CD3-54E7-42D9-980F-08005C3D7F32.jpg
نقیبی صاحب کی سادہ مزاجی اور عاجزی ڈُل ڈُل دکھائی پڑتی ہے۔ میرا ملنگ بھرا ۔۔۔ جیوندا رہ۔
 

اکمل زیدی

محفلین
ہائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :confused: کیا میں بھی وہاں موجود تھا ؟
چوہدری صاحب ایک راز پر سے پردہ ہٹاؤں میں آج یہ دیکھیں۔۔۔یہ ہمارا گرم جوش انداز ہم انہیں آپ ہی سمجھے تھے اور بھول بیٹھے کہ آپ تو یہاں نہیں ہوتے

ہیں چودہری صاحب بڑی خوشگوار حیرت ہوی۔۔۔۔آپ کب آئے۔۔یہاں۔۔اب تو مزید پکا نشست کا پروگرام۔۔۔
 

اکمل زیدی

محفلین
چوہدری صاحب ایک راز پر سے پردہ ہٹاؤں میں آج یہ دیکھیں۔۔۔یہ ہمارا گرم جوش انداز ہم انہیں آپ ہی سمجھے تھے اور بھول بیٹھے کہ آپ تو یہاں نہیں ہوتے
کیونکہ خالد صاحب سے زیادہ گفتگو آپ سے رہی تھی تو آپ سے تو واقف ہی تھے ۔۔تو ہم نے صرف "چوہدری "پر دیہان دیا ۔۔مگر ان کے ساتھ بھی بہت عمدہ نشست رہی۔۔
 

اکمل زیدی

محفلین
بہت اعلیٰ اکمل بھائی !

بہت لاجواب روداد لکھی ہے۔



واقعی!

کل ہم کافی دیر اکمل بھائی کے ساتھ بیٹھے رہے اور اس وقت ان کی جولانئ طبع اپنے عروج پر تھی اور یہ حضرت سب سے عام طور پر امین صدیق بھائی سے خاص طور پر چھیڑ چھاڑ میں لگے ہوئے تھے۔ جس سے ہم ہمہ وقت محظوظ ہوتے رہے۔
محبت ہے آپ کی سرکار۔ ۔ ۔
 
چوہدری صاحب ایک راز پر سے پردہ ہٹاؤں میں آج یہ دیکھیں۔۔۔یہ ہمارا گرم جوش انداز ہم انہیں آپ ہی سمجھے تھے اور بھول بیٹھے کہ آپ تو یہاں نہیں ہوتے
یہ اقتباس کہاں سے لیا ہے ؟
(ہیں چودہری صاحب بڑی خوشگوار حیرت ہوی۔۔۔۔آپ کب آئے۔۔یہاں۔۔اب تو مزید پکا نشست کا پروگرام۔۔۔)
 
چلیں عدنان بھائی سے گزارش ہے کہ عمران بھائی کا ایسا نقشہ کھینچیے کہ یا تو دیکھے بغیر ہی ہمیں ان کا حلیہ سمجھ آ جائے، یا وہ اپنی تصویر خود شئر کرنے پر مجبور ہو جائیں۔
نا کرو بھیا ایسی فرمائش نا کرو جس کی وجہ سے ہماری زندگی کو خطرہ لاحق ہوجائے ،ہمیں 25 جولائی کو ووٹ بھی دینا ہے ۔
 

زیک

مسافر

فہیم

لائبریرین
یہ تو کافی خطرناک معاملہ لگتا ہے۔ کسی دہشتگرد تنظیم کے سربراہ تو نہیں ہیں یہ صاحب؟
آپ کے اوتار کو دیکھتے لگتا ہے جیسے بس کیمرہ لیے انتظار میں ہیں کہ عمران صاحب دکھائی دیں اور آپ فوراً ہی شوٹ کردیں! مطلب کرلیں۔
 
Top