تیرہویں سالگرہ ہمیں سب ہے یاد ذرا ذرا

ایسا تو نہیں کہا کہ میں غمزدہ ہوں. میرا رابطہ تو فیس بک کی حد تک ہے. لیکن ان کی باتوں سے معلوم ہوتا ہے. کہ وہ محفل سے دوری پر افسردہ ہیں.
عبداللہ بھائی! آپ نے وہ جو سٹارٹ لیا تھا، اب کون سے گئیر میں ہے؟ :)
 

سید عمران

محفلین
ہم جانے والوں کو یاد تو رکھتے ہیں تاہم ہمارے دل میں زیادہ قدر اُن ہستیوں کی ہے جو اُردو محفل پر باقاعدگی سے محفل جمائے رکھتے ہیں۔ شاید ایسے افراد زیادہ داد کے مستحق ہیں۔
شاباش۔۔۔
بس ایک آپ ہی ہیں جنہوں نے ہماری قدر کی!!!
:smile-big::smile-big::smile-big:
 

ام اویس

محفلین
لاریب مرزا اس زبردست سے سلسلے کا بہت شکریہ
بہت مزا آیا پڑھ کر
میرا بھی دل چاہتا ہے ایسا کچھ لکھوں مگر وقت ہاتھ نہیں آتا ۔ جب بھی ذرا فرصت ملی اپنے تاثرات ضرور لکھوں گی فی الحال مصروفیت زیادہ ہے بمشکل یہی ایک لڑی پڑھ پائی ہوں
بہت شکریہ خوش رہو
 
حمیرا عدنان

حمیرا عدنان پہلی بار ایک زندہ دل اور باتونی خاتون لگی تھیں۔ ابھی تک یہ تاثر قائم ہے۔ لیکن اب محفل میں ان کی ایکٹیویٹی بہت محدود ہو گئی ہے۔ جب بھی محفل پہ ایکٹو ہوتی ہیں اپنا پرانا تاثر تازہ کر دیتی ہیں۔ :)

حمیرا!! آپ کے دم سے خوب رونق رہتی تھی۔ اب وقت نہیں ملتا کیا اردو محفل کے لیے؟؟ :)
بہت بہت شکریہ لاریب یہ آپ کی محبت جو ہمیں یاد رکھا، ویسے کوشش کرتی ہوں دوبارہ ایکٹو ہونے کی اور اپنے پرانے تاثر کو برقرار رکھنے کی
 

لاریب مرزا

محفلین
لاریب مرزا اس زبردست سے سلسلے کا بہت شکریہ
بہت مزا آیا پڑھ کر
میرا بھی دل چاہتا ہے ایسا کچھ لکھوں مگر وقت ہاتھ نہیں آتا ۔ جب بھی ذرا فرصت ملی اپنے تاثرات ضرور لکھوں گی فی الحال مصروفیت زیادہ ہے بمشکل یہی ایک لڑی پڑھ پائی ہوں
بہت شکریہ خوش رہو
ام اویس ہمیں خوشی ہو گی اگر آپ کوئی تحریر لکھیں اور محفل میں اس کا اشتراک کریں۔ ہم انتظار کریں گے۔ :)

اور حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ، شاد رہیے۔ :)
 

الشفاء

لائبریرین
الشفاء بھائی!! آپ کی ڈی پی ابھی تک وہی ہے۔ :)
جی لا ریب بہنا۔ شاید اسی کو مستقل مزاجی کہتے ہیں حالانکہ ہمیں لگتا ہے کہ یہ ہم میں نہیں۔۔۔ :)
اور آپ بھی محفل میں بہت کم آتے ہیں۔ :)
آتے تو ہیں لیکن کہنے لائق کچھ نہ ہو تو صرف سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔۔:)
 
Top