تیرہویں سالگرہ ہمیں سب ہے یاد ذرا ذرا

لاریب مرزا

محفلین
ہم جانے والوں کو یاد تو رکھتے ہیں تاہم ہمارے دل میں زیادہ قدر اُن ہستیوں کی ہے جو اُردو محفل پر باقاعدگی سے محفل جمائے رکھتے ہیں۔ شاید ایسے افراد زیادہ داد کے مستحق ہیں۔
آپ نے بالکل ٹھیک کہا فرقان بھائی!!
 

لاریب مرزا

محفلین
ہاہاہا
نبیل بھائی کے جلوے :)
بہت دلچسپ لکھا لاریب، ویسے کون سی تصویر دیکھ لی نبیل بھائی تو بہت سادہ اور معصوم دکھتے ہیں بظاہر :)
جی بالکل!! دیکھنے میں تو لگتا ہی نہیں کہ یہ نبیل بھائی ہیں۔ :) اور جلوے سے مراد سیدھا سیدھا معطل کرنا ہے۔ :p
 
آخری تدوین:

اے خان

محفلین
اے خان

عبداللہ بھائی محفل میں وارد ہوئے تو ان کا بات چیت کا انداز سادہ سا لگا اور اچھا بھی۔ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اے خان خاصے تیز ہیں۔ لیکن ہمیں اتنے تیز نہیں لگتے۔ دراصل ان کو باتیں بنانا نہیں آتیں۔ یہ ہر بات کا صاف صاف جواب دیتے ہیں۔ عمر میں ہمارے میں ہمارے چھوٹے بھائی جتنے ہیں اس لیے یہ ہمارے چہیتے محفلین ہیں۔ :)

اے خان، اب آپ بڑے ہو جائیں۔ اچھا!! :)
بہت شکریہ :):)
ٹھیک ہے آج سے میں بڑا ہوگیا ہوں :p
 

ہادیہ

محفلین
ہادیہ
ہادیہ اردو محفل میں مزے مزے کے آئیڈیاز دیتی ہیں۔ تھوڑی جذباتی ہیں۔ دل کی بہت اچھی ہیں۔ دھاگے بھی خوب سجاتی ہیں۔ :) ان کی الیکشن کی ڈیوٹی کے لیے بہت سی نیک خواہشات:p
بہت بہت شکریہ لاریب:)
آپ نے یاد رکھا۔۔ بہت اچھا لگا:)
خوش رہیے:)
 

جاسمن

لائبریرین
عارف کریم:
عارف کریم کے پہلے تاثر کی بات ہو رہی ہو اور آپ ان کی پرمزاح ریٹنگ سے سٹپٹا نہ جائیں یہ ممکن نہیں۔ :D شروع میں ہمیں لگا کہ شاید ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔ پھر آہستہ آہستہ پتہ چلا کہ مسئلہ کوئی نہیں ہے یہ ان کا انداز ہے۔ :heehee:

عارف کریم!! آپ کی پرمزاح ریٹنگ کی کمی کسی حد تک یاز بھائی پوری کر دیتے ہیں۔ لیکن آپ کو محفل پہ یاد کیا جاتا ہے۔ :)

عارف کریم کو ٹیگ نہیں کر سکتے۔ :)
عارف کریم کو بھلایا نہیں جاسکتا۔:)
 
Top