تیرہویں سالگرہ ہمیں سب ہے یاد ذرا ذرا

فرقان احمد

محفلین
ہم جانے والوں کو یاد تو رکھتے ہیں تاہم ہمارے دل میں زیادہ قدر اُن ہستیوں کی ہے جو اُردو محفل پر باقاعدگی سے محفل جمائے رکھتے ہیں۔ شاید ایسے افراد زیادہ داد کے مستحق ہیں۔
 

سید رافع

محفلین
عارف کریم:
عارف کریم کے پہلے تاثر کی بات ہو رہی ہو اور آپ ان کی پرمزاح ریٹنگ سے سٹپٹا نہ جائیں یہ ممکن نہیں۔ :D شروع میں ہمیں لگا کہ شاید ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔ پھر آہستہ آہستہ پتہ چلا کہ مسئلہ کوئی نہیں ہے یہ ان کا انداز ہے۔ :heehee:

عارف کریم!! آپ کی پرمزاح ریٹنگ کی کمی کسی حد تک یاز بھائی پوری کر دیتے ہیں۔ لیکن آپ کو محفل پہ یاد کیا جاتا ہے۔ :)

عارف کریم کو ٹیگ نہیں کر سکتے۔ :)

عارف کریم کو ٹیگ نہیں کر سکتے۔ اسکی کیا وجہ؟
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
قرۃالعین اعوان

"باتوں سے خوشبو آئے" عینو آپا سے پہلی بار تعارف کی لڑی میں بات ہوئی تو ان کا خوشبو بکھیرتا ہوا سا لہجہ ہمیں اس فقرے کی یاد دلا گیا۔ باتیں کرنے کا پیارا سا انداز۔ :) پھر ہمارے ایک کیفیت نامے پہ ان سے بات چیت ہوئی تو یہ ہماری فیورٹ ہو گئیں۔ :love: کئی بار دل کیا کہ ان سے ذاتی طور پر بات چیت کی جائے لیکن پھر رہنے دیا۔ :) عینو آپا چاہے ہم سے بات کر رہی ہوں یا کسی اور محفلین سے، یہ صرف محبتیں بانٹتی ہیں۔ جگنو بکھیرتی ہیں۔ ہماری بڑی بہنا بھی بالکل ایسی ہی ہیں۔ :)

عینو آپا!! آپ بہت پیاری ہیں۔ آپ کے لیے بہت سی دعائیں۔ :)

آپ کی محبت ہے لاریب اور یقین کیجیے آپ کا یہ خلوص اور محبت مجھے دل و جان سے عزیز ہے.....جیتی رہیے! خوش رہیں ہمیشہ! :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
حسب ِ معمول آپ نے ساری خوش گمانیاں،وہم و گماں میں بدل دیں! :)
"حیران کن " کی ریٹنگ! ہم شاید تھوڑے کو زیادہ اس لیے مان رہے ہیں کہ ہمیں آپ نے کوئی مواقع بھی نہیں دیئے آپ کو جان لیتے قبل اس سے:)
یعنی یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ کواڑوں کو مقفل کر لو؟

آپ دوست ابھی بھی غلط مطلب لے رہے ہیں۔ :)
اکثر مرتبہ سالوں کی واقفیت بھی کسی کو جاننے کے لیے ناکافی ہوتی ہے۔ نیٹ پر کسی کو چند تحریروں سے جج کرنا اس سے کہیں مشکل ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کہتے ہیں کہ یادِ ماضی عذاب ہے لیکن کبھی کبھی ماضی کے دریچوں میں جھانکنا بہت خوشگوار ثابت ہوتا ہے۔ اور یاد بھی احباب کے پہلے تاثر کی ہو تو کھٹی میٹھی باتیں ذہن کے دریچے پہ دستک دیتی ہیں۔ اردو محفل کا حصہ بننے سے پہلے اور بعد میں کچھ احباب کا پہلا تاثر ابھی بھی یاد ہے۔ بہت عرصہ سے یہ تاثرات قلمبند کرنے کا سوچ رہے تھے پر طبیعت ادھر نہیں آ رہی تھی۔ اب اس سے پہلے کہ ہمارے سکول کی روٹین شروع ہو جائے یا محفل کی سالگرہ ختم ہو جائے ہم طبیعت کو اس جانب لے ہی آئے۔ شروع کرتے ہیں نبیل بھائی سے۔ :)

نبیل
اردو محفل سے جڑنے کے بعد ہمیں لگتا تھا کہ کوئی نبیل بھائی ہیں ہی نہیں۔ سب یونہی ان کا ذکر کرتے ہیں۔ کسی لڑی میں ان کا کوئی تبصرہ پڑھ لیتے تو محسوس ہوتا کہ یہ کسی خلائی مخلوق نے لکھا ہو گا، نبیل بھائی نے شاید نہ ہی لکھا ہو۔ کوئی انسان اس قدر غیر سرگرم کیسے ہو سکتا ہے؟؟ ان کی اوتار کے بغیر آئی ڈی ہمیں ایسے مکان کی طرح محسوس ہوتی جس کا مکین اسے چھوڑ چکا ہو۔ ہمیں لگتا تھا کہ کسی مسئلے کے حل کے لیے نبیل بھائی سے رابطہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا کیونکہ ان کی طرف سے شاید جواب ہی نہ آئے۔ :p اور پھر جب نبیل بھائی نے اپنا جلوہ دکھایا تو ہر طرف نبیل نبیل نبیل ہی ہونے لگا۔ ہمارے تصور میں ان کا جو خاکہ تھا وہ حال ہی میں ان کی تصویر دیکھنے کے بعد چکنا چور ہو گیا۔ (اچھا ہی ہوا) :heehee:

نبیل بھائی!! آپ کا محفل میں نظر آتے رہنا خوشی کا باعث ہوتا ہے۔ نظر آتے رہا کیجیے۔ :)

ہاہاہا
نبیل بھائی کے جلوے :)
بہت دلچسپ لکھا لاریب، ویسے کون سی تصویر دیکھ لی نبیل بھائی تو بہت سادہ اور معصوم دکھتے ہیں بظاہر :)
 

فاتح

لائبریرین
فاتح

فاتح بھائی کا پہلا تاثر مت پوچھیے۔ ہم پہلی ہی نظر میں ان کو بڈھا کھوسٹ سمجھ بیٹھے تھے۔ :p اس میں قصور ہمارا نہیں بلکہ ان کے اوتار کا تھا۔ آدھی ناک پر آیا ہو چشمہ۔۔۔۔ یہ انداز عموماً بزرگوں کا ہوتا ہے۔ :laugh:چشمہ رکھنے کے اس انداز کے بعد ہم نے اور کسی طرف دھیان ہی نہیں دیا کہ بال تو سفید نہیں ہیں اور نہ ہی چہرے پر اتنی بزرگی جھلک رہی ہے۔ ہم کافی عرصہ تلک ان کو بزرگ سمجھ کے ان سے بات کرتے رہے۔ :rollingonthefloor: وہ تو بھلا ہو وارث فاتح ملاقات کا۔ ہم ان کی تصاویر دیکھ کے ایک بار سٹپٹائے تھے۔ :shocked: یہ تو بزرگ آدمی نہیں لگ رہے۔ دل ہی دل میں اس پہلے تاثر پہ خوب محظوظ ہوئے تھے۔ جب فاتح بھائی نے وہ اوتار تبدیل کیا تو ہمیں دکھ ہوا تھا کہ ہماری اس لڑی سے پہلے کیوں تبدیل کر لیا؟؟ :p

فاتح بھائی!! ویسے اچھا ہے اب وہ اوتار مت لگائیے گا۔ :p
وہی تاثر قائم رہنے دو بھئی۔۔۔ ہم بوڑھے ہی ٹھیک ہیں۔ ویسے تو وارث بھائی سے ملاقات کی تصویر سے آپ کے اس خیال کی تصدیق ہو رہی تھی کہ دو بابے مل رہے ہیں۔ :laughing:
 

لاریب مرزا

محفلین
جاسمن

محفل میں آمد ہوئی تو جاسمن آپی اتنی ایکٹو نہیں تھیں۔ ان کی ایک دو لڑیاں نظروں سے گزریں تو پڑھ کر اچھا لگا۔ پھر جب یہ ایکٹو ہوئیں تو سب محفلین میں دعائیں اور محبتیں بانٹتی نظر آئیں۔ ان سے بات کر کے بہت خوشی ہوتی ہے کیونکہ یہ بہت مثبت سوچ کی مالک ہیں۔ :) :)

جاسمن آپی!! جو جو دعائیں آپ دوسروں کے حق میں کرتی ہیں اللہ تعالیٰ وہ آپ کے اور آپ کی فیملی کے حق میں بھی قبول فرمائے۔ آمین!! :)
 

لاریب مرزا

محفلین
عبدالقیوم چوہدری

چوہدری صاحب کو پہلی بار فیس بک پر ایک پیج کے ایڈمن کے طور پر دیکھا تھا۔ اس کے بعد اردو محفل میں۔ ان کا پہلا تاثر ایک برجستہ اور زندہ دل انسان کا تھا اور یہ تاثر آج تک قائم ہے۔ ان کی حسِ مزاح کمال کی ہے۔ جس لڑی میں پائے جائیں اسے کشتِ زعفران کر دیتے ہیں۔ :)

چوہدری صاحب!! ان دنوں محفل میں آپ کی سرگرمی بہت کم ہے۔ محفل کے لیے الگ سے وقت نکالا کریں۔ آپ کی کمی لڑیوں میں محسوس ہوتی ہے۔ :)
 

لاریب مرزا

محفلین
زیک

زیک بھائی کا پہلا تاثر تو ٹھیک سے یاد نہیں لیکن یہی رہا ہو گا کہ یہ مختصر سی بات کر کے محفل لوٹ لیتے ہیں۔ اکثر ہم ان کے مختصر فقروں سے بہت محظوظ ہوتے ہیں۔ خاصے لبرل ہیں اور ان کا سیر سپاٹوں کا شوق خوب ہے۔ :)

زیک بھائی!! تنزانیہ ٹرپ کی تصاویر جلد اپلوڈ کر دیں۔ سب انتظار کر رہے ہیں۔ :)
 

زیک

مسافر
جاسمن

محفل میں آمد ہوئی تو جاسمن آپی اتنی ایکٹو نہیں تھیں۔ ان کی ایک دو لڑیاں نظروں سے گزریں تو پڑھ کر اچھا لگا۔ پھر جب یہ ایکٹو ہوئیں تو سب محفلین میں دعائیں اور محبتیں بانٹتی نظر آئیں۔ ان سے بات کر کے بہت خوشی ہوتی ہے کیونکہ یہ بہت مثبت سوچ کی مالک ہیں۔ :) :)

جاسمن آپی!! جو جو دعائیں آپ دوسروں کے حق میں کرتی ہیں اللہ تعالیٰ وہ آپ کے اور آپ کی فیملی کے حق میں بھی قبول فرمائے۔ آمین!! :)
اب کی جاسمن اور شروع شروع والی میں مجھے تو کافی فرق لگتا ہے۔ ان کی اردو اور نام سے ایسا لگتا تھا جیسے کوئی غیرملکی اردو سیکھ رہی ہے
 
Top