سید عاطف علی

لائبریرین
طابَ نومکم ،طابَ یومکم۔
یہ ایک عربی مثال ہے اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کی نیند اچھی ہوئی ہے تو آپ دن بھی اچھا گزاریں گے۔
 

عظیم

محفلین
ضرور اچھی نیند سونا چاہیے، مجھے تو معدے میں جلن محسوس ہونے لگتی ہے، اگر نیند پوری نہ ہوئی ہو تو ۔
 

عظیم

محفلین
شام کے بعد ہی سو جانا چاہیے، اور صبح فجر کے وقت اٹھ جانا چاہیے، لیکن ہمارے شہروں میں کام بہت خراب ہو چکا ہے، تقریباً ہر بڑے شہر میں لوگ رات کے بارہ ایک بجے سے پہلے نہیں سوتے، اور صبح اٹھتے بھی لیٹ ہیں ۔
 

عظیم

محفلین
زیادہ مشکل نہیں ہے، شام کے بعد رات آتی ہے، اور میرے خیال میں عشاء کے بعد دن کا خاتمہ مانا جاتا ہے، تو ہم مسلمانوں کو چاہیے کہ عشاء پڑھ کر سو جایا کریں، لیکن مجبور ہیں ۔
 
‏دکھ ہوتا ہے یہ ناانصافی دیکھ کر کہ فیملی میں اہمیت تو بس سب سے بڑی اور سب سے چھوٹی اولاد کی ہی ہوتی ہے، باقی سب تو وہ کیا کہتے ہیں نا " تو کون میں اور میں کون"
 

عظیم

محفلین
خیر، سب سے چھوٹی اولاد ہونے کے ناتے جو دکھ میں نے اٹھائے ہیں، وہ بتاؤں تو یہ لڑی آنسوؤں میں ہی بہہ جائے ۔
 
Top