آپ کا قد، وزن اور عمر!

آج فٹبال کھیلتے ہوئے یہ خیال آیا کہ محفلین سے ان کا قد عمر اور وزن پوچھا جائے
فٹبال سے اس کا کیا تعلق رہا ؟

قد 180 سینٹی میٹر تقریباً
وزن (3 ہفتے پہلے تک) لگ بھگ 193 پونڈز
عمر 'پنج نمے' میں لگنے سے 37 دن کم

اس میں یہ سوال بھی ہو سکتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ وزن کتنا رہا
2007 میں وزن 218 پونڈز تک گیا تھا پھر روزانہ کی خوراک میں کچھ ردوبدل کی، صبح کی سیر اور شام میں ایک گھنٹہ کھیل لازم کیا تو سات سے آٹھ ہفتوں میں 190 کے لگ بھگ آ گیا۔ آپ پچھلے دس سال سے تقریباً 185 سے 195 پونڈز کے درمیان ہی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اپنا آئیڈیل وزن بھی بتایا جا سکتا ہے!
170 سے 175 پونڈز تک وزن آئیڈیل ہے۔
 
قد 5فٹ 11انچ
وزن 83 کلو جو کہ کہ کبھی کبھار 86 تک جاتا ہے اور کبھی 81 پہ واپس آ جاتا ہے ۔
عمر 34سال
بی ایم آئی کے حساب سے چار کلو زیادہ ہے لیکن شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کا کالم ہی نہیں ہے بی ایم آئی کیلکولیٹر میں ۔ :D
 
میرا تو اس بات پہ یقین ِ کامل ہے کہ آپ کا وزن 45 کلو ہو یا 95 کلو ، اگر آپ صحت مند ہیں تو پھر کسی جھنجٹ میں پڑنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
ورنہ یہاں تو سلم لوگوں کو موٹے ہونے کی فکر ہوتی ہے اور موٹوں کو سلم ہونے کی ۔ جو ایوریج ہوتے ہیں وہ فگر بنانے کے چکر میں رہتے ہیں ۔
اللہ سے بس صحت یابی کی دُعا کرنی چاہیے کہ وہ جس حال میں رکھے بیماریوں سے بچائے رکھے ۔
اچھا کھائیں ۔ اچھا پیئیں اور اللہ سے اچھے کی امید رکھیں ۔
 
عمر 40 سال سے زائد
قد 6 فٹ سے معمولی زائد ۔
وزن 95

28سال کی عمر میں وزن 72 کلو کے قریب تھا
زیادہ ورزش کا معمول تو نہیں ہے مگر رات کا کھانا کم کرنے کا ایک فائدہ ہوا کہ کمر کا سائز 2 انچ کم ہوگیا ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
قد پانچ فٹ اور ساڑھے پانچ انچ
وزن 75کلو (کوئی دو ماہ قبل 83 کلو تھا :) )
عمر تینتالیس شمسی سال۔
لیکن کوئی مجھے ٹھگنا یا موٹا نہ کہے :)
 
Top