آپ کا قد، وزن اور عمر!

لیکن میرے ساتھ کچھ اُلٹ ہی ہو گیا :)
شاید اس کی وجہ یہ رہی ہوگی
ایک بیماری کی وجہ سے بتدریج 65 کلو کے قریب آ گیا تھا

ویسے میں اس کی طبی وجہ جاننے میں دلچسپی کہ پاکستانی مردوں اور خواتین کا شادی کے بعد وزن کیوں بڑھ جاتا ہے؟ مصر کی خواتین کے بارے میں ایسا ہی سنا ہے البتہ مصری مرد اکثر مناسب جسامت میں ہی رہتے ہیں پاکستانی مردوں کی طرح پھیل نہیں جاتے :)
@
ڈاکٹرعامر شہزاد
 

محمد وارث

لائبریرین
بعض اوقات مخالف جنس کا وزن بڑھ جاتا ہے اور مرد صاحبان بقول شخصے " ہور وچ وڑ جاندے نیں " :D مطلب پتلے ہو جاتے ہیں :p
ہن تواڈے نال کی ہویا اے اے تسی بہتر جاندے او ۔
میں نے وجہ لکھ دی تھی ڈاکٹر صاحب قبلہ۔ پچھلی دہائی میں ایک ایسا وقت آیا تھا کہ بہت بیمار ہو گیا تھا، لیکن خدا کا کرنا ہی کچھ ایسا ہوا کہ صحت بھی مل گئی، سگریٹ بھی نہ چھوٹے اور بیوی نے جان بھی نہ چھوڑی، بقول چچا

مرتے ہیں آرزو میں مرنے کی
موت آتی ہے پر نہیں آتی
 
ویسے میں اس کی طبی وجہ جاننے میں دلچسپی کہ پاکستانی مردوں اور خواتین کا شادی کے بعد وزن کیوں بڑھ جاتا ہے؟
سر اس میں طبی وجوہات کی بجائے کھان دانی وجوہات زیادہ شامل ہیں ۔ :D
کیونکہ شادی کے دن سے لے کر اگلے 6 ماہ تک جو دعوتوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے وہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
 
میں نے وجہ لکھ دی تھی ڈاکٹر صاحب قبلہ۔ پچھلی دہائی میں ایک ایسا وقت آیا تھا کہ بہت بیمار ہو گیا تھا
اللہ آپ کو صحت ِ کاملہ دے ۔ اور آپ کو صحت سلامتی والی زندگی دے ۔ آمین۔
یہ سن کے کافی خوشی ہوئی کہ اب آپ بالکل ٹھیک ہیں ۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے ۔
 
سر اس میں طبی وجوہات کی بجائے کھان دانی وجوہات زیادہ شامل ہیں ۔ :D
کیونکہ شادی کے دن سے لے کر اگلے 6 ماہ تک جو دعوتوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے وہ بہت اہم کردار ادا کرتا ہے ۔
زیادہ کھانے کے علاوہ کچھ اور وجوہات بھی ہوسکتی ہیں؟ جیسی بعض باتیں عوام میں مشہور ہیں؟
 
Top