آپ کا قد، وزن اور عمر!

arifkarim

معطل
عمر: 34 سال
قد: 5 فٹ 6 انچ
وزن: 75 کلو گرام:(
باوثوق ذرائع سے پتا چلا ہے کہ موٹاپا کاہلی سے زیادہ دیسی مرغن غذاؤں کی دین ہے۔ اپنی خوراک میں سے جن اشیاء میں کاربز موجود ہوں ان سے اجتناب کریں۔ اسی طرح ہائی انرجی فوڈز و ڈرنکس سے بھی وزن بڑھتا ہے۔ میرا کچھ سال قبل کولڈ ڈرنکس متواتر پینے سے وزن بہت بڑھ گیا تھا (آپکے سائز کا ٹڈ نکل آیا تھا)۔ پھر اپنی دیسی خوراک کی جگہ مدلل خوراک جن میں سبزیاں اور بہت کم کاربز شامل تھیں کھانی شروع کیں۔ اب صورت حال قدرے بہتر ہے الحمدللہ۔
 
باوثوق ذرائع سے پتا چلا ہے کہ موٹاپا کاہلی سے زیادہ دیسی مرغن غذاؤں کی دین ہے۔ اپنی خوراک میں سے جن اشیاء میں کاربز موجود ہوں ان سے اجتناب کریں۔ اسی طرح ہائی انرجی فوڈز و ڈرنکس سے بھی وزن بڑھتا ہے۔ میرا کچھ سال قبل کولڈ ڈرنکس متواتر پینے سے وزن بہت بڑھ گیا تھا (آپکے سائز کا ٹڈ نکل آیا تھا)۔ پھر اپنی دیسی خوراک کی جگہ مدلل خوراک جن میں سبزیوں اور کم کاربز شامل تھیں کھانی شروع کیں۔ اب صورت حال قدرے بہتر ہے الحمدللہ۔
ہمارے گھر امی اور ابو دونوں کو بلڈ پریشر اور شوگر ہونے کے باعث مصالحے کم ہی ڈلتے ہیں۔ اور آئل بھی کین اولِو (canolive) استعمال ہوتا ہے۔ جس کی مجھے ڈاکٹر نے بھی اجازت دی ہے۔ اور سبزیاں بھی ریگولر کھاتا رہتا ہوں۔
بس ورزش نہیں کرتا اور واک کی کوئی روٹین نہیں ہے۔
 

arifkarim

معطل
ہمارے گھر امی اور ابو دونوں کو بلڈ پریزر اور شوگر ہونے کے باعث مصالحے کم ہی ڈلتے ہیں۔ اور آئل بھی کین اولِو (canolive) استعمال ہوتا ہے۔ جس کی مجھے ڈاکٹر نے بھی اجازت دی ہے۔ اور سبزیاں بھی ریگولر کھاتا رہتا ہوں۔
بس ورزش نہیں کرتا اور واک کی کوئی روٹین نہیں ہے۔
کوشش کریں کہ چائے بغیر چینی کے پئیں، مٹھائی عید کے عید کھائیں۔ دن بھر روزہ رکھیں اور صرف دوپہر کو ایک وقت کھانا کھائیں۔ یوں جسم میں موجود زائد انرجی ( ٹڈ) کا صفایا ہو جائے گا۔ آزمودہ نسخہ ہے۔
ہر ایک دو گھنٹے بعد کھانے پینے سے بھی ٹڈ قائم رہتا ہے۔
 
کوشش کریں کہ چائے بغیر چینی کے پئیں،
مشکل
مٹھائی عید کے عید کھائیں۔
بہت مشکل
دن بھر روزہ رکھیں اور صرف دوپہر کو ایک وقت کھانا کھائیں
بہت ہی مشکل
ہر ایک دو گھنٹے بعد کھانے پینے سے بھی ٹڈ قائم رہتا ہے۔
یہ تو ویسے ہی نہیں کرتا۔
 

زیک

مسافر
کوشش کریں کہ چائے بغیر چینی کے پئیں، مٹھائی عید کے عید کھائیں۔ دن بھر روزہ رکھیں اور صرف دوپہر کو ایک وقت کھانا کھائیں۔ یوں جسم میں موجود زائد انرجی ( ٹڈ) کا صفایا ہو جائے گا۔ آزمودہ نسخہ ہے۔
ہر ایک دو گھنٹے بعد کھانے پینے سے بھی ٹڈ قائم رہتا ہے۔
کھانا ایسے رکھنا چاہیئے جس کی آپ باقاعدگی سے پابندی کر سکیں۔

تحقیق کے مطابق جنوبی ایشیا میں ذیابیطس اور دل کے عارضے بہت عام ہیں اور لوگوں کو باقاعدگی سے ورزش کی ضرورت ہے
 

arifkarim

معطل
تحقیق کے مطابق جنوبی ایشیا میں ذیابیطس اور دل کے عارضے بہت عام ہیں اور لوگوں کو باقاعدگی سے ورزش کی ضرورت ہے
ورزش بھی تب اثر کرتی ہے جب خوراک ٹھیک ہو۔ میں نے خوراک درست کئے بغیر جم خانہ جانا شروع کیا تھا مگر کوئی فرق نہیں پڑا۔ خوراک درست کرنے کے بعد وزن کم ہوا۔
 
ورزش بھی تب اثر کرتی ہے جب خوراک ٹھیک ہو
کچھ حد تک بات ٹھیک ہے لیکن کو ئی بھی خوراک آپ کو تبھی موٹا کرتی ہے جب آپ حاصل کی گئی کیلوریز کو بدلے میں جلاتے نہیں ہیں ۔ کھاتے جائیں اور کیلوریز جلاتے جائیں ۔ آسان سا حل ہے
 
میسر تو ہے پر کبھی ضرورت نہیں پڑی۔ یہاں موٹاپا بہت کم پایا جاتا ہے۔

One in six children is overweight or obese

One in four adolescents is overweight

One in five adults is obese
بہت کم ہے۔
 
Top