جہاں نیک نامی کی حد ہو گئی
سمجھ، تشنہ کامی کی حد ہو گئی

روا نا روا میں پھنسے رہ گئے
غلامو! غلامی کی حد ہو گئی

اُدھر ذرہ ذرہ ہوا آفتاب
اِدھر نا تمامی کی حد ہو گئی

وہی ایک خامی جنوں کی رہی
اور اس ایک خامی کی حد ہو گئی

خفا کس سے راحیلؔ صاحب نہیں؟
مزاجِ گرامی کی حد ہو گئی

فغاں قریہ قریہ، غزل شہر شہر
پریشاں کلامی کی حد ہو گئی

صبا ہو گئی قاصدوں میں شمار
شگفتہ پیامی کی حد ہو گئی

بہت راہ دیکھا کیے منتظر
تری خوش خرامی کی حد ہو گئی

راحیلؔ فاروق​
مشمولہ: زار
 
آخری تدوین:
لاجواب راحیل بھائی، حد ہو گئی.
جہاں نیک نامی کی حد ہو گئی
سمجھ، تشنہ کامی کی حد ہو گئی

روا نا روا میں پھنسے رہ گئے
غلامو! غلامی کی حد ہو گئی

اُدھر ذرہ ذرہ ہوا آفتاب
اِدھر نا تمامی کی حد ہو گئی

وہی ایک خامی جنوں کی رہی
اور اس ایک خامی کی حد ہو گئی

خفا کس سے راحیلؔ صاحب نہیں؟
مزاجِ گرامی کی حد ہو گئی

راحیلؔ فاروق​
مشمولہ: زار
 
لاجواب راحیل بھائی، حد ہو گئی.
کیا کہنے قبلہ، لاجواب!
بہت شکریہ، برادرانِ عزیز۔ آخر کے تین شعر بعد میں شامل کیے۔ امید ہے وہ بھی نظر سے گزرے ہوں گے۔ :)
واہ بہت خوب ۔۔۔۔ لاجواب کلام ہے ۔۔۔۔
شکریہ، صفی بھائی۔
بہت خوب! حد سے بے حد ہوگئی غزل، واقعی کیا خوبصورت کلام ہے !
آپ کی محبتوں کا مقروض، کاشف بھائی۔
خوبصورت غزل
بہت دعائیں
اتنے دنوں کے بعد نظر آئے، نایاب بھائی۔ شکریہ اور خوش آمدید!
راحیل بھائی کمال است۔ بہت خوب۔
آپ کے ذوق کا اندازہ ہونے کے بعد دگنا شکریہ، جماعتی صاحب۔ :)
واہ واہ راحیل بھائی لا جواب
یعنی حد ہوگئی
کمال کردیا
بےحد شکریہ، ترمذی بھائی۔
کیا کہنے بہت خوب..ہر شعر عمدہ :)
سراپا سپاس، غدیر بی بی۔
آپ بھی نا بس، حد کر دیتے ہیں، اب کیا کہیں ہم
:laughing::laughing:
بے حد ہو گئی۔
کیا ہی کہنے برادر، بہت خوب۔
متشکرم، برادرم۔ اتنے دنوں کے بعد اپنے کسی مراسلے پہ آپ کے نقشِ پا دیکھ کر خوشی ہوئی۔
واہ واہ کیا کہنے جناب۔ لطف آ گیا
آپ کو لطف آیا تو میرے لیے فخر کا مقام ہے، فاتح بھائی۔ بہت بہت شکریہ!
 

محمد امین

لائبریرین
سبحان اللہ۔۔ کیا زبردست کلام ہے۔ ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ، کہ جو سمجھتے ہیں غزل میں موضوعات ختم ہوگئے ہیں۔۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
حد ہو گئی....اس قدر خوبصورت غزل...ہر شعر ایک فن پارہ...
واہ.کمال کر دیا.
شاعر ہے راحیل غضب کا...
اور ہم کافر نہیں ہیں.
 
Top