زار

  1. راحیل فاروق

    عشق فرمائیں، جوئے شیر کہاں سے لائیں؟

    تبر و تیشہ و تاثیر کہاں سے لائیں؟ عشق فرمائیں، جوئے شیر کہاں سے لائیں؟ خواب ہی خواب ہیں، تعبیر کہاں سے لائیں؟ لائیں، پر خوبئِ تقدیر کہاں سے لائیں؟ مرہمِ خاک غنیمت ہے کہ موجود تو ہے دشت میں بیٹھ کے اکسیر کہاں سے لائیں؟ کوئی زاہد ہے تو اللہ کی مرضی سے ہے ایسی تقصیر پہ تعزیر کہاں سے لائیں؟...
  2. راحیل فاروق

    زار از راحیلؔ فاروق

    اردو شاعری کی ایک کتاب جس پر شاعر کو نہ فخر ہے نہ شرمندگی۔ شرمندگی اس لیے نہیں کہ مصنف نے اس کتاب میں شاید ایک بھی جھوٹ نہیں بولا اور فخر یوں نہیں کہ یہ سچائیاں کسی کے کام کی ثابت نہ ہو سکیں۔ زار کی تقریباً تمام غزلیات شاعر کے اس دورِ حیات سے یادگار ہیں جس پر قنوطیت، کلبیت اور لامذہبیت کے...
  3. راحیل فاروق

    مزاجِ گرامی کی حد ہو گئی

    جہاں نیک نامی کی حد ہو گئی سمجھ، تشنہ کامی کی حد ہو گئی روا نا روا میں پھنسے رہ گئے غلامو! غلامی کی حد ہو گئی اُدھر ذرہ ذرہ ہوا آفتاب اِدھر نا تمامی کی حد ہو گئی وہی ایک خامی جنوں کی رہی اور اس ایک خامی کی حد ہو گئی خفا کس سے راحیلؔ صاحب نہیں؟ مزاجِ گرامی کی حد ہو گئی فغاں قریہ قریہ، غزل...
  4. راحیل فاروق

    دل کے کیا حالات میاں؟

    صید ہے اپنی ذات میاں کون لگائے گھات میاں بھول گیا میں اپنا آپ غم کی کیا اوقات میاں؟ دن کا ہر کوئی محرم ہے رات کی بھیدی رات میاں دل کے پوچھتے ہو حالات دل کے کیا حالات میاں؟ گلشن گلشن ویرانے پھول نہ کوئی پات میاں ایک گھٹا بھی کم تو نہ تھی کیوں نہ ہوئی برسات میاں کون کہے اور کون سنے؟ اتنی...
  5. راحیل فاروق

    کہیں سنیں گے تو بھیدی بھی گھر کے نکلیں گے!

    کسے خبر تھی یہ تیور ہنر کے نکلیں گے ہمی پہ قرض ہمارے جگر کے نکلیں گے مچل رہے ہیں جو ارمان ایک مدت سے ستم ظریف گنہگار کر کے نکلیں گے گراں ہے نرخ بہت نعرۂ انالحق کا گلی گلی سے خریدار سر کے نکلیں گے اصولِ عشق میں گویا یہ بات شامل ہے اِدھر سے ہو کے دَلِدّر اُدھر کے نکلیں گے غبارِ خاطر و گردِ...
  6. راحیل فاروق

    شُہرہ آفاق بددُعا ہے مجھے

    شُہرہ آفاق بددُعا ہے مجھے حُسن سے عشق ہو گیا ہے مجھے بندہ پرور! جُنوں کی بات نہیں ایک صحرا پُکارتا ہے مجھے کچھ مَقامات پر نظر کر کے راستوں نے بھی طے کیا ہے مجھے بڑی بھٹکی ہوئی نِگاہ سہی سامنے کوئی دیکھتا ہے مجھے توُ نے، اے بوُئے آرزُو! تُو نے تُو نے بَرباد کر دیا ہے مجھے عِشق ہے یا بَلا ہے...
Top