دنیا کے اِس شور نے امجد کیا کیا ہم سے چھین لیا خود سے بات کئے بھی اب تو کئی زمانے ہو جاتے ہیں
showbee محفلین مارچ 13، 2016 #5,921 دنیا کے اِس شور نے امجد کیا کیا ہم سے چھین لیا خود سے بات کئے بھی اب تو کئی زمانے ہو جاتے ہیں
کاشفی محفلین مارچ 14، 2016 #5,922 واں تُو ہے زرد پوش یہاں میں ہوں زرد رنگواں تیرے گھر بسنت ہے یاں میرے گھر بسنت(مومن)
کاشفی محفلین مارچ 14، 2016 #5,923 اُنگلیاں اٹھنے لگیں دستِ حنائی پہ ترے رنگ لائے گا ابھی خونِ شہیداں کیا کیا (جعفر علی خاں اثرؔ)
کاشفی محفلین مارچ 14، 2016 #5,924 خاروں سے پوچھیئے نہ کسی گل سے پوچھئےصدمہ چمن کے لٹنے کا بلبل سے پوچھئے(انیس)
مخلص انسان محفلین مارچ 15، 2016 #5,925 بے فائدہ ہے زیست میں احباب کا ہجوم ہو پیکر خلوص تو کافی ہے ایک شخص
کاشفی محفلین مارچ 17، 2016 #5,926 مائلؔ کوئی گناہ نہ رہ جائے دیکھنا کام آ پڑا ہے رحمتِ پروردگار سے (مائلؔ دہلوی)
مخلص انسان محفلین مارچ 17، 2016 #5,927 عشق کی راہ میں یوں حد سے گزر نہ جانا ہوں گھڑے کچے تو دریا میں اتر مت جانا سر اٹھائے ہوئے چلنا نہ کبھی دنیا میں کبھی مقتل میں جھکائے ہوئے سر مت جانا
عشق کی راہ میں یوں حد سے گزر نہ جانا ہوں گھڑے کچے تو دریا میں اتر مت جانا سر اٹھائے ہوئے چلنا نہ کبھی دنیا میں کبھی مقتل میں جھکائے ہوئے سر مت جانا
مخلص انسان محفلین مارچ 17، 2016 #5,928 جو تجھ سے عہدِ وفا استوار رکھتے ہیں علاجِ گردشِ لیل و نہار رکھتے ہیں
showbee محفلین مارچ 21، 2016 #5,929 ہم اہلِ دل ہیں محبت کی نسبتوں کےامین ہمارے پاس زمینوں کا گوشوارہ نہیں
عروہ خان محفلین مارچ 22، 2016 #5,930 شہزاد اکرم نے کہا: ہم سے بھاگا نہ کرو دور غزالوں کی طرح اسکا شاعر کون ہے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ جان نثار اختر
شہزاد اکرم نے کہا: ہم سے بھاگا نہ کرو دور غزالوں کی طرح اسکا شاعر کون ہے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ جان نثار اختر
مخلص انسان محفلین مارچ 25، 2016 #5,931 یار آج میں نے بھی ایک کمال کرنا ہے جسم سے نکلنا ہے ، جی بحال کرنا ہے
ع عندلیب محفلین مارچ 25، 2016 #5,932 آنکھوں میں اشک اور نگاہوں میں انتظار میرے خلوص و پیار کی جاگیر تھی یہی
کاشفی محفلین مارچ 31، 2016 #5,933 ذرا اے کنجِ مرقد یاد رکھنا اس حمیت کو کہ گھر ویران کر کے ہم تجھے آباد کرتے ہیں (چکبست)
کیفی محفلین مارچ 31، 2016 #5,935 تو نے دیکھا نہیں اک شخص کے جانے سے سلیم اس بھرے شہر کی جو شکل ہوئی ہے مجھ میں (سلیم کوثر)
کیفی محفلین مارچ 31، 2016 #5,936 جلتے ہوئے شہروں میں اضافہ ہی تو ہو گا جب رسم کوئی آگ بجھانے کی نہیں ہے (سلیم کوثر)
عادل اسحاق محفلین اپریل 1، 2016 #5,938 اک اجڑی ہوئی حسرت ہے کہ پاگل ہو کر بین ہر شہر میں کرتی ہوئی دیکھی گئی
عادل اسحاق محفلین اپریل 1، 2016 #5,939 میرے ہونٹوں کو تو جنبش بھی نہ ہو گی لیکن شدت غم سے گبھرا کے جو پکارے آنسو