طارق شاہ

محفلین

محبّت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا !
اُسی کو دیکھ کر جِیتے ہیں جس کافر پہ دَم نِکلے

مِرزا اسداللہ خاں غالب
 

طارق شاہ

محفلین

تجھے کیا ناصحا احباب خود سمجھائے جاتے ہیں
اِدھر تو کھائے جاتا ہے اُدھر وہ کھائے جاتے ہیں


قمر جلالوی
 

مخلص انسان

محفلین
بچھڑ گیا ہے تو اس کا ساتھ کیا مانگوں
ذرا سی عمر ہے غم سے نجات کیا مانگوں
وہ ساتھ ہوتا تو ہوتی ضرورت بھی بہت
اکیلی ذات کے لئے کائنات کیا مانگوں
 

شیزان

لائبریرین
میں جو چپ تھا ، ہمہ تن گوش تھی بستی ساری
اب مرے منھ میں زباں ہے کوئی سنتا ہی نہیں

دیکھنے والے تو اس شہر میں یوں بھی کم تھے
اب سماعت بھی گراں ہے کوئی سنتا ہی نہیں



عباس رضوی
 
Top