غزل ۔ الگ تھلگ رہے کبھی، کبھی سبھی کے ہو گئے ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد

لائبریرین
غزل

الگ تھلگ رہے کبھی، کبھی سبھی کے ہو گئے
جنوں کا ہاتھ چُھٹ گیا تو بے حسی کے ہو گئے

طلب کی آنچ کیا بجھی، بدن ہی راکھ ہو گیا
ہوا کے ہاتھ کیا لگے، گلی گلی کے ہو گئے

بہت دنوں بسی رہی تری مہک خیال میں
بہت دنوں تلک ترے خیال ہی کے ہوگئے

چراغِ شام بجھ گیا تو دل کے داغ جل اُٹھے
پھر ایسی روشنی ہوئی کہ روشنی کے ہو گئے

سخن پری نے ہجر کو بھی شامِ وصل کر دیا
تری طلب سِوا ہوئی تو شاعری کے ہوگئے

محمد احمدؔ
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ پرانی غزل ہے۔ اردو محفل مشاعرے میں پیش کی تھی ۔ سوچا آپ کی شاعری میں بھی لگا دی جائے۔ :)
 

عبد الرحمن

لائبریرین
الگ تھلگ رہے کبھی، کبھی سبھی کے ہو گئے
جنوں کا ہاتھ چُھٹ گیا تو بے حسی کے ہو گئے

واہ! بہت خوب!

ماشاء اللہ ہر شعر ہی لائق داد ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ۔۔۔۔ سبحان اللہ۔۔۔ زبردست۔۔۔ لطف آگیا۔۔۔ اک اک شعر عمدہ و اعلیٰ۔۔۔ بہت ہی شاندار

طلب کی آنچ کیا بجھی، بدن ہی راکھ ہو گیا
ہوا کے ہاتھ کیا لگے، گلی گلی کے ہو گئے

چراغِ شام بجھ گیا تو دل کے داغ جل اُٹھے
پھر ایسی روشنی ہوئی کہ روشنی کے ہو گئے


واہ لاجواب سئیں۔۔۔
 

ساقی۔

محفلین
ساری غزل ہی لاجواب ہے ۔مگر یہ شعر کمال کے ہیں۔
طلب کی آنچ کیا بجھی، بدن ہی راکھ ہو گیا
ہوا کے ہاتھ کیا لگے، گلی گلی کے ہو گئے

چراغِ شام بجھ گیا تو دل کے داغ جل اُٹھے
پھر ایسی روشنی ہوئی کہ روشنی کے ہو گئے


زبردست !





























محمد احمد بھائی آپ کیا کہتے ہیں کیا یہ شعر "کمال کے" ہیں۔:p
 

سید ذیشان

محفلین
خوبصورت غزل احمد بھائی بہت ساری داد۔ :)

جنوں کا ہاتھ چُھٹ گیا تو بے حسی کے ہو گئے

تو گویا آپ نے جِنوں سے بھی دوستی کر لی ہے۔ :p
 

فلک شیر

محفلین
سخن پری نے ہجر کو بھی شامِ وصل کر دیا
تری طلب سِوا ہوئی تو شاعری کے ہوگئے
کیا نسخہ ہاتھ لگا ہے حضور...........................مقدروں والے ہیں :)
سلمت یداک یا احمد بھائی........
 

ساقی۔

محفلین
خوبصورت غزل احمد بھائی بہت ساری داد۔:)

جنوں کا ہاتھ چُھٹ گیا تو بے حسی کے ہو گئے
تو گویا آپ نے جِنوں سے بھی دوستی کر لی ہے۔ :p
صرف جنوں سے نہیں۔

سخن پری نے ہجر کو بھی شامِ وصل کر دیا:)
تری طلب سِوا ہوئی تو شاعری کے ہوگئے

ہوائی مخلوق سے خوب تعلقات کو فروغ دیا ہے محمد احمد بھائی نے۔:p
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ۔۔۔ ۔ سبحان اللہ۔۔۔ زبردست۔۔۔ لطف آگیا۔۔۔ اک اک شعر عمدہ و اعلیٰ۔۔۔ بہت ہی شاندار

طلب کی آنچ کیا بجھی، بدن ہی راکھ ہو گیا
ہوا کے ہاتھ کیا لگے، گلی گلی کے ہو گئے

چراغِ شام بجھ گیا تو دل کے داغ جل اُٹھے
پھر ایسی روشنی ہوئی کہ روشنی کے ہو گئے


واہ لاجواب سئیں۔۔۔

بہت شکریہ نین بھائی،

آپ کی داد پا کر نہال ہو گئے ہیں ہم۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ساری غزل ہی لاجواب ہے ۔مگر یہ شعر کمال کے ہیں۔
طلب کی آنچ کیا بجھی، بدن ہی راکھ ہو گیا
ہوا کے ہاتھ کیا لگے، گلی گلی کے ہو گئے

چراغِ شام بجھ گیا تو دل کے داغ جل اُٹھے
پھر ایسی روشنی ہوئی کہ روشنی کے ہو گئے


زبردست !
۔۔۔۔۔

محمد احمد بھائی آپ کیا کہتے ہیں کیا یہ شعر "کمال کے" ہیں۔:p

ساقی بھیا آپ کا خصوصی شکریہ کہ آپ نے "کمال کے اشعار" کی داد بھی خاکسار کی نذر کر دی۔ :):p
 
Top