قمر جلالوی مریضِ محبت انہی کا فسانہ سناتا رہا دم نکلتے نکلتے

مہ جبین

محفلین
ہرگز نہیں آپا۔۔۔ لیکن مجھے لگتا تھا کہ شاید آپ ہماری ارسال کردہ شاعری کو پسند نہیں کرتیں۔۔۔ شاید آپ کے مزاج سے لگا نہیں کھاتی۔۔۔ ہم نے امین سے بھی ایک دو مرتبہ پوچھا کہ آنٹی کہاں ہیں اور وہ ہم سے کوئی بات چیت ہی نہیں کرتیں :)
نہیں فاتح تمہاری شاعری کو ناپسند کرنے کی بات نہیں ہے ، تمہاری شاعری یقیناً اچھی ہوتی ہے لیکن ہاں یوں کہا جاسکتا ہے کہ میرے مزاج سے لگا نہ کھاتی ہو
شاید اسی لئے تمہاری شاعری کے تھریڈ میں آنا کم ہوتا ہے تو بات چیت کا موقع بھی کم ملتا ہے
مزاج سے لگا نہ کھانے والی بات کو یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ بہت اونچے معیار کی شاعری کو میں سمجھنے کے قابل نہیں ہوں شاید۔۔۔۔۔کم فہمی کی اعلیٰ مثال کہہ لو
 

فاتح

لائبریرین
نہیں فاتح تمہاری شاعری کو ناپسند کرنے کی بات نہیں ہے ، تمہاری شاعری یقیناً اچھی ہوتی ہے لیکن ہاں یوں کہا جاسکتا ہے کہ میرے مزاج سے لگا نہ کھاتی ہو
شاید اسی لئے تمہاری شاعری کے تھریڈ میں آنا کم ہوتا ہے تو بات چیت کا موقع بھی کم ملتا ہے
مزاج سے لگا نہ کھانے والی بات کو یوں بھی کہا جاسکتا ہے کہ بہت اونچے معیار کی شاعری کو میں سمجھنے کے قابل نہیں ہوں شاید۔۔۔ ۔۔کم فہمی کی اعلیٰ مثال کہہ لو
آپا! شعر کے موضوعات سے ہٹ کر ہی آ جایا کیجیے۔ اچھی لگتی ہے آپ کی آمد :)
 
بھولنے کی بات پھر بھی بھولے بہت
لاکھ انگہشت پہ دھاگہ باندھا
فاتح بھائی اس پر ریٹنگ دی تھی اسی وقت بجلی چلی گئی اور پھر میں بھول گیا :(
اس محبت کا ڈھیروں شکریہ
اللہ آپ کو سلامت رکھے آمین
 

عبد الرحمن

لائبریرین
بھلا کوئی وعدہ خلافی کی حد ہے، حساب اپنے دل میں لگا کر تو سوچو
قیامت کا دن آ گیا رفتہ رفتہ، ملاقات کا دن بدلتے بدلتے

واہہہہہ!

زبردست فاتح بھائی!

بہت اچھا انتخاب ہے۔ جزاک اللہ خیرا!
 

سلمان حمید

محفلین
سلمان حمید بھائی، اس غزل میں پر مزاح کیا تھا؟ :)
اوہ واقعی، مجھے زبردست دبانا تھا، غلطی سے پر مزاح دبا بیٹھا۔
غزل اس قدر خوبصورت ہے کہ زبردست سے اوپر کا بھی کوئی بٹن ہوتا تو وہی دباتا، شاید تب بھی غلطی سے کوئی اور بٹن ہی دبا دیتا :(
 
Top