اس سے پہلے کہ چاندنی ہو سیاہ ۔ فاتح الدین بشیرؔ

فاتح

لائبریرین
ایک تازہ نظم، آپ احباب کی بصارتوں کی نذر۔۔۔​
اس سے پہلے کہ۔۔۔
اس سے پہلے کہ چاندنی ہو سیاہ
اس سے پہلے کہ آس بھی ہو تباہ
اس سے پہلے کہ آرزو کھو جائے
اس سے پہلے کہ سانس گُم ہو جائے
اس سے پہلے کہ ہو ملال تمام
برف ہو جائیں یہ خیال تمام
اس سے پہلے کہ ہو دمِ فریاد
راہیِ کوچۂ عدم آباد
صبر کا سینہ چاک ہو جائے
قصۂ ہست پاک ہو جائے
نگۂ التفات و ناز کرو
درِ اثبات ذات باز کرو
رات کے آخری پہَر آ جاؤ
ہے محبت میں گر اثر، آ جاؤ​
(فاتح الدین بشیرؔ)​
 

عمر سیف

محفلین
ایک تازہ نظم، آپ احباب کی بصارتوں کی نذر۔۔۔​
اس سے پہلے کہ۔۔۔
اس سے پہلے کہ چاندنی ہو سیاہ​
اس سے پہلے کہ آس بھی ہو تباہ​
اس سے پہلے کہ آرزو کھو جائے​
اس سے پہلے کہ سانس رُک جائے​
اس سے پہلے کہ ہو ملال تمام​
برف ہو جائیں یہ خیال تمام​
اس سے پہلے کہ ہو دمِ فریاد​
راہیِ کوچۂ عدم آباد​
صبر کا سینہ چاک ہو جائے​
قصۂ ہست پاک ہو جائے​
نگۂ التفات و ناز کرو​
درِ اثبات ذات باز کرو​
رات کے آخری پہَر، آؤ تم
ہے محبت میں گر اثر، آؤ تم
(فاتح الدین بشیرؔ)​
یہ کیسا ہے ؟؟
 

محب علوی

لائبریرین
ایک تازہ نظم، آپ احباب کی بصارتوں کی نذر۔۔۔​
اس سے پہلے کہ۔۔۔
اس سے پہلے کہ چاندنی ہو سیاہ​
اس سے پہلے کہ آس بھی ہو تباہ​
اس سے پہلے کہ آرزو کھو جائے​
اس سے پہلے کہ سانس گُم ہو جائے​
اس سے پہلے کہ ہو ملال تمام​
برف ہو جائیں یہ خیال تمام​
اس سے پہلے کہ ہو دمِ فریاد​
راہیِ کوچۂ عدم آباد​
صبر کا سینہ چاک ہو جائے​
قصۂ ہست پاک ہو جائے​
نگۂ التفات و ناز کرو​
درِ اثبات ذات باز کرو​
رات کے آخری پہَر آ جاؤ​
ہے محبت میں گر اثر، آ جاؤ​
(فاتح الدین بشیرؔ)​

پسند کا بٹن دبا دیا ہے اور بقول تمہارے دوستوں کی پوسٹ پر پسند کا بٹن پڑھ کر دبایا تو کیسی دوستی اورکہاں کی وفاداری ;)
 

محب علوی

لائبریرین
میرا قولِ زریں یہ تھا کہ پہلے پسند کا بٹن دباؤ پھر پڑھو۔۔۔ ;)

میں نے تو ویسے اس پر عمل کر لیا مگر تمہارا کہنا تھا کہ دوستوں کا لکھا کیا پڑھنا ، پسند کا بٹن دبانا البتہ حق دوستی ادا کرنا ہے جو ہم نے کر دیا۔ ;)
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top