تازہ کیفیت نامے

خورشید ہوا شعلہ بجاں کس کی طلب میں
ہے کس کی تمنا میں یہ آغوش کشا چاند

غازہ رخِ گردوں پر تیری گردِ سفر کا
سینے پہ سجائے ہوئے نقشِ کفِ پا چاند

شب بھر رخِ والشمس سے دریوزہ گری کو
کشکول کی صورت میں نکلتا ہے سدا چاند

ہے مہرِ جہاں تاب تیرے رخ کی تجلی
اور عکسِ تجلی ہے کف شب پہ دھرا چاند

یہ دیدہ ء عالم ابھی حیران ہے شاکر
اک جنبشِ انگشت سے ہوتا ہے فدا چاند
( سید شاکر القادری )
انمول نعمتیں۔
یقول ﷺ: من أَصبح مِنكم آمِنا في سِرْبِهِ، مُعَافًى في جَسدِه، عِندهُ قُوتُ يَومِهِ، فكأَنما حِيزَتْ لَهُ الدُّنْيَا بِحذافِيرِها۔
اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا، جو شخص اس حالت میں صبح کرے کہ اپنے اور اہل و عیال کے حوالے سے پر امن ہو، جسمانی اعتبار سے تندرست ہو اور اس کے پاس ایک دن کی غذا موجود ہو تو گویا اس کے لیے دنیا کی تمام نعمتیں جمع کر دی گئیں۔
(سنن ترمذی و ابن ماجہ)
سب کو سلام عرض ہے - غیر حاضری پر بات پھر کبھی ابھی صرف ایک اپ ڈیٹ پرسنلی - پروفیشنل مارکٹنگ کورس میں داخلہ لیا ہے کل دوسری کلاس تھی -
رستے میں تھیں غنیم کے پُھولوں کی پتّیاں
سالار بِک گئے تھے تو کرتی سپاہ کیا!

امجد اسلام امجد
جو بھی صبر و رضا کے بندے ہیں
اپنا ہر غم چھپا کے رکھتے ہیں
محمداحمد
محمداحمد
بہت خوب ظہیر بھائی!
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
جو سرکار بکار کے بندے ہیں
ہر کام اٹھا کے رکھتے ہیں
صابرہ امین
صابرہ امین
دوست پرسشش پہ مصر اور ہمارا شیوہ
اپنے احوال کو خود سے بھی چھپائے رکھنا
Top