ذہنی طور پر مستحکم بندہ میں اسے سمجھتا ہوں جو اپنے ساتھ ہونے والے واقعات و حادثات کی عقلی توجہ تلاش کرنے کی کوشش کرے اور اسے محض مافوق الفطرت کہہ کر چپ نہ کر جائے۔
واضح رہے کہ میں یہاں اپنے مشاہدات یا اپنے تصورات کو بیان نہیں کر رہا بلکہ ہم یہاں بحث کر رہے ہیں کہ کیا چیز عام طور پر پائی جاتی ہے یا نہیں۔ یعنی میری ذات نہیں بلکہ ایک عمومی بات :)
ایک چیز ہوتی ہے فوق الفطرت اور ایک ہوتی ہے فوق العادت۔۔۔ جنات مافوق الفطرت نہیں ہیں بلکہ مافوق العادت۔۔۔یعنی عادتاّ Normaly کسی کو محسوس نہیں ہوتے لیکن اگر کسی کو انکی موجودگی کا احساس ہو تو ضروری نہیں کہ بندہ عقلی طور پر غیر مستحکم ہو۔۔۔۔ہاں بہت سے عقلی طور پر غیر مستحکم بندے جنات کے ساتھ encounter کے وہم میں مبتلا ہوسکتے لیکن یہ ضروری نہیں کہ ہر بندہ عقلی طور پر غیر مستحکم ہو۔۔۔آپ کیلئے یہ بات قبول کرنا زیادہ آسان ہونا چاہئیے کیونکہ ماشاء اللہ آپ مسلمان ہیں اور قرآن پر ایمان رکھتے ہیں۔۔۔۔:)
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک چیز ہوتی ہے فوق الفطرت اور ایک ہوتی ہے فوق العادت۔۔۔ جنات مافوق الفطرت نہیں ہیں بلکہ مافوق العادت۔۔۔ یعنی عادتاّ Normaly کسی کو محسوس نہیں ہوتے لیکن اگر کسی کو انکی موجودگی کا احساس ہو تو ضروری نہیں کہ بندہ عقلی طور پر غیر مستحکم ہو۔۔۔ ۔ہاں بہت سے عقلی طور پر غیر مستحکم بندے جنات کے ساتھ encounter کے وہم میں مبتلا ہوسکتے لیکن یہ ضروری نہیں کہ ہر بندہ عقلی طور پر غیر مستحکم ہو۔۔۔ آپ کیلئے یہ بات قبول کرنا زیادہ آسان ہونا چاہئیے کیونکہ ماشاء اللہ آپ مسلمان ہیں اور قرآن پر ایمان رکھتے ہیں۔۔۔ ۔:)
دیکھئے، میں نے پہلے بتایا کہ میں اپنے ذاتی مشاہدات یا ذاتی خیالات کو ایک طرف رکھ کر بحث کر رہا ہوں کہ وہ چیز جسے ہم ثابت کر سکتے ہیں یا ثابت نہیں کر سکتے۔ ایمانیات کی حد تک نہ ہی جائیں تو بہتر ہے کہ ایمانیات میں سوال ہوتا ہی نہیں :)
 
زیک کے سوال کے جواب میں
مجھے ہمزاد کے بارے میں مندرجہ ذیل مستند معلومات ملی ہیں :)
p336.jpg

p337.jpg

p338.jpg

ماخذ
 
تلمیذ

لائبریرین
دیکھئے، میں نے پہلے بتایا کہ میں اپنے ذاتی مشاہدات یا ذاتی خیالات کو ایک طرف رکھ کر بحث کر رہا ہوں کہ وہ چیز جسے ہم ثابت کر سکتے ہیں یا ثابت نہیں کر سکتے۔ ایمانیات کی حد تک نہ ہی جائیں تو بہتر ہے کہ ایمانیات میں سوال ہوتا ہی نہیں :)
قیصرانی جی، یہاں پر سب مہربان (نایاب، ساقی صاحبان)اپنے ذاتی مشاہدات اور خیالات شئیر کر رہے ہیں۔ اگر آپ کے تجربے میں بھی کوئی روحانی وارداتیں آئی ہیں۔ تو اگر آپ بھی انہیں شئیر کرلیں گےتو اس موضوع میں دلچسپی رکھنے والے اہل محفل کے علم میں اضافہ ہی ہوگا۔اس لیے براہ کرم انہیں 'ایک طرف' نہ رکھیں بلکہ (اگر وہ بالکل ذاتی یا خفیہ نہیں ہیں تو) سب کے سامنے لائیں۔
 
بحث کا رنگ فی الوقت علمی رکھتے ہیں۔ جب اس پر سیر حاصل بات ہو جائے گی تو میں اپنے چند ٹوٹے پھوٹے مشاہدے پیش کروں گا اور پھر ہم مل کر ان کی توجیہہ تلاش کریں گے :)
امید ہے کہ یہ گستاخی ناگوار نہیں گذرے گی :)
 
نایاب

لائبریرین
دیکھئے، میں نے پہلے بتایا کہ میں اپنے ذاتی مشاہدات یا ذاتی خیالات کو ایک طرف رکھ کر بحث کر رہا ہوں کہ وہ چیز جسے ہم ثابت کر سکتے ہیں یا ثابت نہیں کر سکتے۔ ایمانیات کی حد تک نہ ہی جائیں تو بہتر ہے کہ ایمانیات میں سوال ہوتا ہی نہیں :)
محترم قیصرانی بھائی ۔۔۔۔۔
ہر دو قسم کی بحث وقت کا زیاں ٹھہرتی ہے جب تک ذاتی مشاہدات اور تاثرات بحث میں موجود دلائل کی مخالفت یا حمایت نہ کر رہے ہوں ۔
ذاتی مشاہدات اور خیالات کو اک جانب رکھ کر دوران بحث کسی بھی شئے کو ثابت نہیں کیا جا سکتا ۔ کیونکہ ہمارے ذاتی مشاہدے ہی ہمارے تجربے کی کسوٹی ہوتے ہیں ۔ جو کہ ہمارے خیالات کو عملی شکل میں لا کر اپنے " اثبات " کا ثبوت بنتے ہیں ۔
ایمانیات بلاشبہ " شش جہات " میں اپنا راج جمائے رکھتی ہے ۔ اور کسی جہت کو بھی خود سے محروم نہیں کرتی ۔
دیکھیں اگر مذہب و مسلک (جو کو عقائد پر استوار ایمان کا درجہ پاتے ہیں ۔ ) کو اگر بحث میں شامل کیا جائے اور کسی بھی شئے کے اثبات و نفی کے لئے تو مسلمان کے لیئے قران سے بڑھ کر کرسچن کے لیئے بائبل سے بڑھ کر یہود کے لیئے توریت سے " ہنود و بودھ " کے لیئے ان کی کتب سے بڑھ کر اور " دہریت ' کے حامل کے لیئے اس کی عقل سے بڑھ کر کوئی دلیل نہ ہوگی ۔
سائنس " سوچ وخیال و وجدان " کو اس وقت تسلیم نہیں کرتی جب تک یہ حواس خمسہ کی گرفت میں آنے کے قابل نہ ہو جائیں ۔ سائنس کی تمام تر دریافتیں" سوچ و خیال و وجدان " پر استوار ان کے موجد کے ذاتی مشاہدات سے گزر تمام عالم کے لیئے اک ایجاد کا روپ دھارتی ہیں ۔۔۔
بہت دعائیں
 
بحث کا رنگ فی الوقت علمی رکھتے ہیں۔ جب اس پر سیر حاصل بات ہو جائے گی تو میں اپنے چند ٹوٹے پھوٹے مشاہدے پیش کروں گا اور پھر ہم مل کر ان کی توجیہہ تلاش کریں گے :)
امید ہے کہ یہ گستاخی ناگوار نہیں گذرے گی :)
علمی بحث کیلئے یا تو لوگ دوسروں کے مشاہدے پیش کریں گے یا اپنے۔۔۔دوسروں کے مشاہدے تو آپ نے عقلی طور پر غیر مستحکم کی نذر کردئیے اور اپنے مشاہدے بھی پیش نہیں کر رہے۔۔۔تو پھر علمی بحث کیسے ہوتی ہے؟ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
محترم قیصرانی بھائی ۔۔۔ ۔۔
ہر دو قسم کی بحث وقت کا زیاں ٹھہرتی ہے جب تک ذاتی مشاہدات اور تاثرات بحث میں موجود دلائل کی مخالفت یا حمایت نہ کر رہے ہوں ۔
ذاتی مشاہدات اور خیالات کو اک جانب رکھ کر دوران بحث کسی بھی شئے کو ثابت نہیں کیا جا سکتا ۔ کیونکہ ہمارے ذاتی مشاہدے ہی ہمارے تجربے کی کسوٹی ہوتے ہیں ۔ جو کہ ہمارے خیالات کو عملی شکل میں لا کر اپنے " اثبات " کا ثبوت بنتے ہیں ۔
ایمانیات بلاشبہ " شش جہات " میں اپنا راج جمائے رکھتی ہے ۔ اور کسی جہت کو بھی خود سے محروم نہیں کرتی ۔
دیکھیں اگر مذہب و مسلک (جو کو عقائد پر استوار ایمان کا درجہ پاتے ہیں ۔ ) کو اگر بحث میں شامل کیا جائے اور کسی بھی شئے کے اثبات و نفی کے لئے تو مسلمان کے لیئے قران سے بڑھ کر کرسچن کے لیئے بائبل سے بڑھ کر یہود کے لیئے توریت سے " ہنود و بودھ " کے لیئے ان کی کتب سے بڑھ کر اور " دہریت ' کے حامل کے لیئے اس کی عقل سے بڑھ کر کوئی دلیل نہ ہوگی ۔
سائنس " سوچ وخیال و وجدان " کو اس وقت تسلیم نہیں کرتی جب تک یہ حواس خمسہ کی گرفت میں آنے کے قابل نہ ہو جائیں ۔ سائنس کی تمام تر دریافتیں" سوچ و خیال و وجدان " پر استوار ان کے موجد کے ذاتی مشاہدات سے گزر تمام عالم کے لیئے اک ایجاد کا روپ دھارتی ہیں ۔۔۔
بہت دعائیں
علمی بحث کیلئے یا تو لوگ دوسروں کے مشاہدے پیش کریں گے یا اپنے۔۔۔ دوسروں کے مشاہدے تو آپ نے عقلی طور پر غیر مستحکم کی نذر کردئیے اور اپنے مشاہدے بھی پیش نہیں کر رہے۔۔۔ تو پھر علمی بحث کیسے ہوتی ہے؟ :)
دیکھئے۔ ایک آسان سی بات ہے:
میں اپنے ذاتی مشاہدے کی بنیاد پر ایک دعویٰ کرتا ہوں۔ آپ ثبوت مانگ لیتے ہیں۔ اب میں اپنے ذاتی مشاہدے کا کیا ثبوت پیش کروں گا؟ کیا اس طرح میں خود اپنا مؤقف غلط نہیں ثابت کر رہا؟ کیا اس طرح بحث کسی نتیجے تک پہنچ سکے گی؟ :)
اگر آپ اس نکتے کا کوئی حل پیش کر سکیں کہ میں اپنا مشاہدہ پیش کروں، میرے جیسا دوسرا کوئی رکن اس کا ثبوت مانگ لے تو میں اپنا مشاہدہ کیسے پیش کروں، تو میں اپنے اور دیگر احباب کے مشاہدات کو من و عن قبول کر لیتا ہوں :)
 
قیصرانی

لائبریرین
چلئیے اب اپنے یا دوسروں کے مشاہدے کی بجائے عقلی طور پر ممکنہ توجیہات پر گفتگو کرتے ہیں۔۔۔ ۔
جی بہتر :)
اب توجیہہ ہم کس بات کی پیش کریں گے؟ پہلے تو یہ طے ہو جائے کہ ہمزاد، جنات، غیر مرئی مخلوقات ہیں بھی یا نہیں؟ پھر اس کے حق اور مخالفت میں بات ہو :)
 
دیکھئے۔ ایک آسان سی بات ہے:
میں اپنے ذاتی مشاہدے کی بنیاد پر ایک دعویٰ کرتا ہوں۔ آپ ثبوت مانگ لیتے ہیں۔ اب میں اپنے ذاتی مشاہدے کا کیا ثبوت پیش کروں گا؟ کیا اس طرح میں خود اپنا مؤقف غلط نہیں ثابت کر رہا؟ کیا اس طرح بحث کسی نتیجے تک پہنچ سکے گی؟ :)
اگر آپ اس نکتے کا کوئی حل پیش کر سکیں کہ میں اپنا مشاہدہ پیش کروں، میرے جیسا دوسرا کوئی رکن اس کا ثبوت مانگ لے تو میں اپنا مشاہدہ کیسے پیش کروں، تو میں اپنے اور دیگر احباب کے مشاہدات کو من و عن قبول کر لیتا ہوں :)
اگر اپ اپنے موقف کا ثبوت پیش نہ کرسکیں تو اس سے یہ لازم نہیں ہوتا کہ آپکا موقف غلط ثابت ہوگیا۔۔۔۔:)
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر اپ اپنے موقف کا ثبوت پیش نہ کرسکیں تو اس سے یہ لازم نہیں ہوتا کہ آپکا موقف غلط ثابت ہوگیا۔۔۔ ۔:)
بحث میں ذاتی مشاہدات تب پیش کرنے چاہئیں جب بنیادی امور پر اتفاق ہو چکا ہو کہ یہ بات ایسے ہی ہے۔ اب آپ ثابت کرتے ہیں کہ ہمزاد موجود ہے۔ میں اپنے مشاہدات بیان کرتا ہوں جو آپ کے موقف کے عین خلاف ہو، پھر اس پر بات ہوگی نا۔ ابھی تو بنیادی بات ہی فیصلہ طلب ہے :)
 
جی بہتر :)
اب توجیہہ ہم کس بات کی پیش کریں گے؟ پہلے تو یہ طے ہو جائے کہ ہمزاد، جنات، غیر مرئی مخلوقات ہیں بھی یا نہیں؟ پھر اس کے حق اور مخالفت میں بات ہو :)
ہمزاد ، اور جنات اور دوسری غیر مرئی چیزوں کی طرف بعد میں جاتے ہیں، پہلے کچھ دوسرے مظاہر کی مثال پیش کرتے جو ہم لوگوں کیلئے غیر مرئی ہیں لیکن ہم انکو تسلیم کرتے ہیں۔۔۔سب سے پہلی مثال جو اس وقت میرے ذہن میں آرہی ہے وہ ہے الٹرا سانک آوازیں اور الٹرا وائیلیٹ یا انفرا ریڈ زون کی روشنی۔۔۔۔ہم انسان یہ الٹرا سانک آواز نہیں سن سکتے لیکن کتے یا کچھ دوسری مخلوقات سن لیتی ہیں۔۔۔۔یہی معاملہ بالائے بنفشی شعاؤں کا ہے۔۔۔ یہ ہمارے لئے غیر مرئی ہیں لیکن ہر مخلوق کیلئے غیر مرئی نہیں۔۔۔۔
 
زیک

مسافر
ہمزاد ، اور جنات اور دوسری غیر مرئی چیزوں کی طرف بعد میں جاتے ہیں، پہلے کچھ دوسرے مظاہر کی مثال پیش کرتے جو ہم لوگوں کیلئے غیر مرئی ہیں لیکن ہم انکو تسلیم کرتے ہیں۔۔۔ سب سے پہلی مثال جو اس وقت میرے ذہن میں آرہی ہے وہ ہے الٹرا سانک آوازیں اور الٹرا وائیلیٹ یا انفرا ریڈ زون کی روشنی۔۔۔ ۔ہم انسان یہ الٹرا سانک آواز نہیں سن سکتے لیکن کتے یا کچھ دوسری مخلوقات سن لیتی ہیں۔۔۔ ۔یہی معاملہ بالائے بنفشی شعاؤں کا ہے۔۔۔ یہ ہمارے لئے غیر مرئی ہیں لیکن ہر مخلوق کیلئے غیر مرئی نہیں۔۔۔ ۔
غلط
 
ان غیر مرئی مظاہر کا یہ پہلو قابلِ غور ہے کہ انہیں ہم سائنسی طور پر دیکھ، سن اور سمجھ بھی سکتے ہیں :)
یعنی مناسب آلات کے استعمال سے ہر انسان انہیں دیکھ، سن، سمجھ اور محسوس کر سکتا ہے :)
 
انسان الٹراسانک سن نہیں سکتا لیکن الٹرا سانک ایکوالائزر پر (اوسیلو سکوپ پر) اسکی گرافک فارم دیکھ سکتا ہے۔۔۔چنانچہ آپ نے اسکو عقلی طور پر سمجھا جبکہ آپکے حواس اسکو percieve نہ کر پائے :)
 
Top