Beta ٹیسٹرز کی ضرورت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم

ہم اردو کی ترویج کے ایک اور اہم سنگ میل کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں اور وہ ہے اردو پی ایچ پی بی بی (Urdu phpBB) کا اجرا۔ اس جانب ہمارا سفر کافی طویل اور صبر آزما رہا ہے۔ اوریجنل پی ایچ پی بی بی میں ایک یونیکوڈ اردو فورم کے طور پر استعمال کے لیے کئی تبدیلیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ میں نے اور زکریا نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اردو phpbb کا پورا پیکج ایک pre-modded فورم کے طور پر پیش کریں۔ اس پیکج کو انسٹال کرکے ایک مکمل طور قابل استعمال اردو فورم سیٹ‌اپ ہوجائے گی۔

اردو phpbb کے اجراء سے قبل ہم اسے اچھی طرح ٹیسٹ‌ کرنا چاہتے ہیں۔ آپ میں سے جو اصحاب اردو پی ایچ پی بی بی کی بٹا ٹیسٹنگ میں دلچسپی رکھتے ہوں، ان سے گزارش ہے کہ وہ یہاں رابطہ قائم کریں۔ باقی باتیں انشاءاللہ بعد میں ہوں گی۔

شکریہ
 
اسلام و علیکم نبیل
یہ تو بہت خوش آئیند بات ہے
میں حاضر ہوں اگر کسی قابل سمجھیں تو۔ پر قدم قدم پر راہنمائی کی ضرورت ہوگی۔ کہ کب کہاں اور کیا کرنا ہوگا؟
 

دوست

محفلین
آداب
اچھی بات ہے ۔ ہم سر کے بل بیٹا ٹسٹنگ کے لیے حاضر ہوتے مگر وہ کیا ہے کہ ہمارا سسٹم پی 1 ہے۔شاید اس بات کو پسند نہ کرے
اس لیے ہم شاباشی ہی دیں گے اس بار۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بٹا ٹیسٹنگ کیسے کرنی ہے!

عزیز دوستو، السلام علیکم

آپ سب دوستوں کے رسپانس کا شکریہ۔ میں یہاں beta ٹیسٹنگ کے پراسس کی کچھ وضاحت کرنا چاہوں گا۔

بٹا ٹیسٹنگ کا ایک طریقہ تو یہ ہےکہ ہم بٹا ٹیسٹرز کو اردو پی ایچ پی بی بی پیکج بھیج دیں اور وہ اسے انسٹال کرکے اور استعمال کرکے دیکھیں۔ اس کے بعد وہ تمام بگ رپورٹس اور بہتری کی تجاویز ایک فارم جو کہ اس مقصد کے لیے سیٹ اپ کیا جائے گا، کے ذریعے ہمیں بھیجیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ہم اردو ویب پر ہی ایک ٹیسٹ فورم انسٹال کرکے مختلف بٹا ٹیسٹرز کو اسے استعمال کرنے کی دعوت دیں۔ میرے خیال میں دونوں طریقوں پر عمل کیا جائے گا۔

جہاں تک اردو پی ایچ پی بی بی فورم کی بٹا ٹیسٹنگ کا تعلق ہے تو اس میں فورم کا عام یوزر اور بیک اینڈ ایڈمن پینل کا استعمال شامل ہے۔ کچھ use cases جو میرے ذہن میں آرہے ہیں وہ یہ ہیں:

عام یوزر

1۔ فورم پر اردو یوزر نیم کے ساتھ رجسٹر ہونا
2۔ پوسٹ کرنا
3۔ پوسٹ ایڈٹ کرنا
4۔ اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کرنا
5۔ ذاتی پیغام بھیجنا
۔۔۔۔

موڈریٹر

1۔موڈریٹر کنٹرول پینل پر جانا
2۔ پیغامات تقسیم کرنا
3۔ پیغامات مقفل کرنا
4۔ پیغامات ختم کرنا
۔۔۔

ایڈمنسٹریٹر

1۔ ایڈمن کنٹرول پینل پر جانا
2۔ نئی فورم بنانا
3۔ فورم کے پرمیشن سیٹ کرنا
4۔ یوزر کے پرمیشن سیٹ کرنا
5۔فورم کی configuration آپشنز کا استعمال
۔۔۔

جیسے میرے ذہن میں مزید use cases آتے جائیں گے، یہاں لکھتا جاؤں گا۔
 

الف عین

لائبریرین
لبیک یا نبیل۔ اور مزاح کی اجازت ہو تو کہوں کہ بہت سے ارکان قربانی کا بکرا بننے کو تیار ہوں گے۔ یا انگریزی محاورے کا (آ لا جیسنادی) ترجمہ کروں تو اشرفی چھاپ سور!!!
 
جواب Beta ٹیسٹر کی ضرورت کا

ویب ڈیزائننگ کا تھوڑا سا علم، ڈیٹا بیس بلکل محدود اور بہت سا شوق مہم جوئی کا ۔ ان “خصوصیات“ کا حامل امیدوار اگر قابلِ قبول ہوتو خا کسار کا نام بھی شامل کر لیجیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ سب دوستوں کے تعاون کا بہت شکریہ۔ انشاءاللہ ایک دو روز میں ہی ایک ٹیسٹ فورم سیٹ اپ کرکے آپ کو اطلاع کر دی جائے گی۔

فورم کے فنکشنل ٹیسٹ کے علاوہ آپ لوگ اس میں استعمال کی گئی اردو اصطلاحات پر بھی نظر ثانی فرمایے گا۔
 

martialazam

محفلین
[پر اپن کو تو یہ ٹیسٹ ویسٹ کرنا نہیں آنے کا اپن ایسے کیسے کرنے کا۔ بھای لوگ سیدھا بول یہ بیٹا ویٹا کہیں گلے تو نھیں پڑنے کا رے۔۔ چل جو ہوا تو بھای ہے اپن تو جیسا بولے کرنے کا اب خوش؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

سیفی

محفلین
نبیل نے کہا:
اردو phpbb کے اجراء سے قبل ہم اسے اچھی طرح ٹیسٹ‌ کرنا چاہتے ہیں۔ آپ میں سے جو اصحاب اردو پی ایچ پی بی بی کی بٹا ٹیسٹنگ میں دلچسپی رکھتے ہوں، ان سے گزارش ہے کہ وہ یہاں رابطہ قائم کریں۔ باقی باتیں انشاءاللہ بعد میں ہوں گی۔
شکریہ

کب سے انتظار میں بیٹھے ہیں جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے تو SUN کا ایک سرور خصوصی طور پر اسی مقصد کے لئے “ویہلا “کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جی
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ دوستوں سے گزارش ہے کہ ٹیسٹ فورم کب سے سیٹ‌ اپ ہوا ہوا ہے۔ برائے مہربانی وہاں جا کر خود کو رجسٹر کریں اور کچھ پیغامات پوسٹ کریں اور اگر کوئی چیز جیسے کہ ترجمہ وغیرہ نہیں بھاتی تو رپورٹ کریں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے ذہن میں اس میں بہتری لانے کے لیے کوئی تجویز ہے تو برائے مہربانی وہ بھی اسی ٹکٹ سسٹم کے ذریعے داخل دفتر کریں‌۔

شکریہ
 
ذرا فورم کا ایڈریس تو بتا دیجئے حضور ۔ اور ہاں زکریا بھائی سے معذرت کہ ان کا پیغام اتنے دنوں بعد پڑھ سکا ۔ لیکن میں آپ کی تجویز سے شدت سے اتفاق کرتا ہوں اور جس قسم کی بھی مجھ سے ہوسکی معاونت کو حاضر ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
میں جب بھی “ ٹیسٹ فورم“ پر کلک کرتا ہوں تو اسم اور پاس ورڈ مانگتا ہے اور جب فیڈ کرتا ہوں تو مندرجہ ذیل پیغام آتا ہے :

آپ نے غلط اسمِ رکن یا پاس ورڈ دیا ہے

دوبارہ کوشش کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے

صفحہِ اول پر واپسی کے لیے یہاں کلک کیجیے

اب بتائیں میں کیا کروں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
شمشاد بھائی، آپ پہلے رجسٹر تو ہو جائیں ٹیسٹ فورم پر۔ :cry: اب آپ کی جگہ ہم تو رجسٹر نہیں ہو سکتے۔ :wink:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top