23 دسمبر، مینار پاکستان ،سیاست نہیں ریاست بچاؤ اور علامہ طاہرالقادری

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
Highlights-23-Dec-20121223_09.jpg
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
جلسہ تو حسبِ توقع کامیاب ہوا ہے ۔۔۔ یہ تو ہوئے "عقیدت مند" ۔۔۔۔ لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ لوگ لانگ مارچ کے لیے بھی اٹھ کھڑے ہوں گے؟
 
جلسہ تو حسبِ توقع کامیاب ہوا ہے ۔۔۔ یہ تو ہوئے "عقیدت مند" ۔۔۔ ۔ لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ لوگ لانگ مارچ کے لیے بھی اٹھ کھڑے ہوں گے؟
یہاں بھی اپنا جواب دہرائوں گا
شہزاد احمد بھائی یہ بات تو ڈاکٹر صاحب کے مخالفین بھی تسلیم کرتے ہیں۔ آپ میڈیا پر آنے والی رپورٹس دیکھیں اندازہ ہو جائے گا۔
اور اس عوامی اجتماع کو ایک دو حرفوں میں عقیدت مندوں کا اجتماع کہنا نا انصافی ہوگی۔
 
متلاشی

محفلین
درحقیقت ڈاکٹرصاحب بیرونی طاقتوں کے ایجنڈے پر پاکستان میں مصر ، ترکی اور تیونس اور شام جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔ یعنی عوامی بغاوت۔۔۔ ! اس کے سوا ان کا کوئی ایجنڈا نہیں ۔۔۔ ! جو شخص خود پانچ سال ریاست سے باہر رہا۔۔۔ ۔ وہ آ کر ریاست کیسے بچا سکتا ہے ؟۔۔۔ ۔ اتنے عرصے میں اس ملک پر کیا کیا طوفان و حوادث گذرے مگر انہوں نےاس وقت ملک واپسی کا ارادہ نہ کیا ۔۔۔ ۔ اور اب الیکشن کے نزدیک واپسی یقینی کسی گہری سازش کا سرچشمہ ہے ۔۔۔ !
اور ویسے بھی ڈاکٹر صاحب پرائے تو پرائے اپنے ہم مسلکوں ہی میں بہت بدنام ہیں ۔۔۔ !
اور یہ بات بھی اظہر من الشمس ہے کہ جھوٹ بولنے اور جھوٹی قسمیں کھانیں بھی ڈاکٹر صاحب یدِ طولٰی رکھتے ہیں ۔۔۔ !
ڈاکٹر صاحب نے جب اپنی تنظیم منہاج القرآن کا آغاز کیا تھا اس وقت کے جلسہ کی ویڈیو میرے پاس موجود ہے ۔۔۔ ! اس میں نعوذ باللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بھی بڑی غلط باتیں کہی گئیں ہیں(جو خودی ان کے ہم مسلکوں یعنی بریلوی علماء کے مسلک کے خلاف ہیں) ۔۔۔ اگر انتظامیہ اعتراض نہ کرے تو میں وہ ویڈیو یہاں بھی شیئر کر سکتا ہوں ۔۔۔ !
 
کرتے کیوں نہیں۔

ویسے القادری کے مطالبات صرف انتخابی عمل کو درست اور اس کو ائین کے مطابق کرنے کے لیے ہیں۔ اس کا مطالبہ کرنے میں کوئی برائی نہیں
مگر الیکشن کو ملتوی کرنی کی کوئی تک نہیں ہے
 
arifkarim

معطل
ابھی ابھی اس علامہ کے دو گھنٹوں طویل ڈرامائی تقریر دیکھ کر فارغ ہوا ہوں۔ حیرت انگیز طور پر اسکا ایک جملہ کسی دوسرے جملے کے ساتھ میچ نہیں کر رہا۔ کبھی کہتا ہے ہم جمہوریت کیخلاف نہیں ہیں۔ پھر کہتا ہے اس پانچ سالہ جمہوریت نے ملک کو کیا دیا۔ کبھی ایم کیو ایم کی زبان بولتا ہے۔ تو کبھی اسلام آباد کی جانب زبردستی مارچ کی۔ عجیب حلوہ سا بن گیا ہے:
 
قیصرانی

لائبریرین
میرا مشورہ ہے کہ عجلت سے کام نہ لیا جائے۔ آرام سے چند دن دیکھ لئے جائیں کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا :) پھر اپنا تبصرہ "فرماؤں" گا
 
درحقیقت ڈاکٹرصاحب بیرونی طاقتوں کے ایجنڈے پر پاکستان میں مصر ، ترکی اور تیونس اور شام جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔۔۔ یعنی عوامی بغاوت۔۔۔ ! اس کے سوا ان کا کوئی ایجنڈا نہیں ۔۔۔ ! جو شخص خود پانچ سال ریاست سے باہر رہا۔۔۔ ۔ وہ آ کر ریاست کیسے بچا سکتا ہے ؟۔۔۔ ۔ اتنے عرصے میں اس ملک پر کیا کیا طوفان و حوادث گذرے مگر انہوں نےاس وقت ملک واپسی کا ارادہ نہ کیا ۔۔۔ ۔ اور اب الیکشن کے نزدیک واپسی یقینی کسی گہری سازش کا سرچشمہ ہے ۔۔۔ !
اور ویسے بھی ڈاکٹر صاحب پرائے تو پرائے اپنے ہم مسلکوں ہی میں بہت بدنام ہیں ۔۔۔ !
اور یہ بات بھی اظہر من الشمس ہے کہ جھوٹ بولنے اور جھوٹی قسمیں کھانیں بھی ڈاکٹر صاحب یدِ طولٰی رکھتے ہیں ۔۔۔ !
ڈاکٹر صاحب نے جب اپنی تنظیم منہاج القرآن کا آغاز کیا تھا اس وقت کے جلسہ کی ویڈیو میرے پاس موجود ہے ۔۔۔ ! اس میں نعوذ باللہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بھی بڑی غلط باتیں کہی گئیں ہیں(جو خودی ان کے ہم مسلکوں یعنی بریلوی علماء کے مسلک کے خلاف ہیں) ۔۔۔ اگر انتظامیہ اعتراض نہ کرے تو میں وہ ویڈیو یہاں بھی شیئر کر سکتا ہوں ۔۔۔ !
متلاشی بھیا!
بیرونی ایجنڈا کی ذرا وضاحت ملاحظہ ہو:
1۔انتخابات میں ٹیکس چوروں کو لڑنے کی اجازت نہیں۔
2۔انتخابات میں کسی بھی محکمہ کے نادہندہ کو حصہ لینے کی اجازت نہ دی جائے۔
3۔کرپٹ لوگوں کو بھی الیکشنوں کی ہوا سے دور رکھا جائے۔
4۔قانون کی بالادستی خلافت راشدہ کے دور کی سی ہو۔
وغیرہ وغیرہ

محترم یہ سب بیرونی ایجنڈا ہے تو اندرونی ایجنڈا شاید کچھ یوں ہو گا:
لٹیروں کو دوبارہ لڑنے دو۔
موجودہ لیڈران جنہوں نے پانچ سال عوام کی خون چوسا دوبارہ ان کے لیے بڑا پائپ لگائو تاکہ ان کی پیاس کی شدت کم ہو۔
جاگیرداروں، سرمایہ داروں کو پھر سے غریب عوام پر مسلط کرو۔
کرپٹ اور ٹیکس چور لوگوں کو دوبارہ اسمبلیوں کی زینت بنائو۔
وغیرہ وغیرہ

اور یہ بات بھی اظہر من الشمس ہے کہ جھوٹ بولنے اور جھوٹی قسمیں کھانیں بھی ڈاکٹر صاحب یدِ طولٰی رکھتے ہیں ۔۔۔ !

قسم اٹھانے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ اب اگر کسی کے دل میں ایمان نام کی کوئی چیز ہے تو اسے قسم پر یقین کر لینا چاہیے اور شاید آپ مذہبی حوالے سے ان اصولوں کے ابھی تک متلاشی ہیں۔

دوسرا محترم!
مذہب کی ڈگڈگی کسی اور تھریڈ میں جا کر بجائیے گا یہاں صرف سیاسی نکتہ نظر پر تبصرہ کیجئے نہ کہ ذات پر۔ اگر اس جملے کی سمجھ نہ آئے تو بتا دیجئے گا مزید وضاحت کیے دوں گا۔
 
Top