۞اردو محفل کی بزمِ ادب کی نئی مدیر: نور سعدیہ شیخ بٹیا۞

صائمہ شاہ

محفلین
ہم انتہائی مسرت کے ساتھ اعلان کررہے ہیں کہ اردو محفل کی انتظامیہ نے بزم ادب کے لیے ہمارے بوسیدہ کندھوں کے ساتھ نور سعدیہ شیخ بٹیا کے نازک لیکن بہت مضبوط کندھوں کا بھی انتخاب کیا ہے۔

نور سعدیہ شیخ بٹیا اردو محفل کی جانی مانی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ محفلین میں بے حد مقبول ہیں۔ آج ان کے سر پر ہُما نے سایہ کیا ہے اور محفلین کی خوشی کو دوچند کرنے کے لیے ادارت کا تاج سجایا جارہا ہے۔ امید ہے کہ جس محنت اور تندہی سے وہ اردو محفل فورم کے لیے لکھتی تھیں، اب اسی محنت اور لگن کے ساتھ ادارت کی زمہ داریاں بھی نبھائیں گی۔

ہم تمام منتظمین کی جانب سے عموماً اور اپنی جانب سے خصوصی طور پر بٹیا کو مبارک باد دیتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم اور دیگر منتظمین ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اردو محفل کے اردو زبان کی خدمت کے اس سفر میں نور بٹیا کے مظبوط ہاتھوں، خوب صورت قلم اور ذہنِ رسا کا ساتھ ان شاء اللہ بہت دور تک جائے گا۔ یہ نیا خون اردو زبان کو بہت بلندیوں تک لے جائے گا، ان شاءاللہ
گو نور سعدیہ صاحبہ بہت فعال ہیں مگر یہ عہدہ ان کے لئے مناسب نہیں ، اس سے بہتر تھا انہیں کسی ایسے عہدے سے نوازا جاتا جہاں یہ اپنے ساتھ اس شعبے کی بھی تعمیر اٹھا سکتیں ۔
جانے کون ایسے فیصلے لیتا ہے محفل میں
 
فاخر رضا

I was waiting for your comment, they really mean a lot because of your experience Jazakallah
 
La Alma

لائبریرین
ہارڈ ورک پیڈ آف۔ بالآخر آپ کی محنت رنگ لے ہی آئی- بہت مبارک ہو۔
امید ہے اس منصب پر فائز ہونے سے آپ کے ادبی ذوق کو ایک نئی تحریک ملے گی اور آپ کی جملہ صلاحیتیں مزید نکھر کر سامنے آئیں گی۔ خدا کرے یہ تجربہ آپ کے لیے خوشگوار ثابت ہو۔ بیسٹ آف لک:)
۔
 
سعود بھائی محفل کی انتظامیہ میں خواتین کیوں نہیں ہیں حالانکہ محفل پر بہت سی فعال خواتین موجود ہیں ، اور تمام منتظمین ایک جیسی سوچ رکھنے والے ہی کیوں ہوتے ہیں ؟ جب محفل وجود میں آئی تو اس کے بانیوں میں مختلف المزاج افراد شامل تھے اور محفل ایک بہتر جگہ تھی بلکہ بہت سے ادبی اور علمی مباحث کا گڑھ تھی ۔
اس سے ایک سوال ذہن میں آیا:
گو نور سعدیہ صاحبہ بہت فعال ہیں مگر یہ عہدہ ان کے لئے مناسب نہیں ، اس سے بہتر تھا انہیں کسی ایسے عہدے سے نوازا جاتا جہاں یہ اپنے ساتھ اس شعبے کی بھی تعمیر اٹھا سکتیں ۔
جانے کون ایسے فیصلے لیتا ہے محفل میں
آپ کے خیال میں مندرجہ بالا عہدے کے لیے کوئی خاتون محفلین موزوں ہیں یا کوئی نہیں؟
 
عنوان کے اجانب میں داؤدی ستارے نے ہماری توجہ اپنی جانب مبذول کروائی اور پھر ہم اس دھاگے میں آ ہی گئے۔ اللہ آپ کو اپنی ذمہ داریاں کماحقہ ادا کرنے کی توفیق اور ہمت عطا فرمائے۔ آمین
 
عنوان کے اجانب میں داؤدی ستارے نے ہماری توجہ اپنی جانب مبذول کروائی اور پھر ہم اس دھاگے میں آ ہی گئے۔ اللہ آپ کو اپنی ذمہ داریاں کماحقہ ادا کرنے کی توفیق اور ہمت عطا فرمائے۔ آمین
زیک توجہ دلاچکے ہیں کہ داؤدی ستارہ چھ کونوں والا ہوتا ہے جبکہ یہ " توجہ دلاؤ" ستارہ آٹھ کونوں والا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
سٹار آف ڈیوڈ
1200px-Star_of_David.svg.png
 
صائمہ شاہ

محفلین
اس سے ایک سوال ذہن میں آیا:

آپ کے خیال میں مندرجہ بالا عہدے کے لیے کوئی خاتون محفلین موزوں ہیں یا کوئی نہیں؟
آپ کے سوال کا مختصر جواب یہ ہے کہ “ نہیں “
خواتین کو انتظامیہ میں شامل کرنا ضروری ہے کیونکہ توازن ضروری ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ذمہ داری کسی کو بھی دے دی جائے کیونکہ صرف خانہ پُری کرنی ہے یہ محفل کی تاریخ کا شاید سب سے غلط فیصلہ ہے ۔
ا
 
نایاب

لائبریرین
نور سعدیہ صاحبہ بہت فعال ہیں مگر یہ عہدہ ان کے لئے مناسب نہیں ،

جانے کون ایسے فیصلے لیتا ہے محفل میں

یہ محفل کی تاریخ کا شاید سب سے غلط فیصلہ ہے ۔

محترم نور سعدیہ بٹیا
تندی باد مخالف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ باقی شعر تو آپ جانتی ہی ہیں ۔
کون کس قابل ہے ؟ کون کیا ذمہ داری اٹھا سکتا ہے ۔ ؟ یہ اردو محفل کی انتظامیہ کی اپنی صواب دید پر ہے ۔ ہاں بلاشک اب آپ پر بہت بھاری ذمہ داری ہے یہ ۔اور آپ کو اپنی جملہ صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے محفل انتظامیہ کے اس فیصلے کو درست ثابت کرنا ہے ۔ اردو محفل کا ماضی گواہ ہے کہ انتظامیہ کے انتظامی فیصلے ہمیشہ اردو محفل کے لیئے بہترین ثابت ہوئے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ محترم اراکین محفل کی جانب سے ہونے والی تنقید کو تعمیر کے لیئے اپنا سہارا بنائیں گی ۔ اللہ سوہنا آپ کا حامی و ناصر ہو گا ۔ ان شاء اللہ ۔
پتہ نہیں کیوں محفل اردو کی انتظامیہ نے مجھے کبھی مدیری کیوں نہ دی ؟۔ کیا میں قابل نہیں ؟ کیا میں کوئی ذمہ داری نہیں اٹھا سکتا ؟۔ کاش کہ یہ ہما میرے سر بیٹھتا ۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
آپ کے سوال کا مختصر جواب یہ ہے کہ “ نہیں “
خواتین کو انتظامیہ میں شامل کرنا ضروری ہے کیونکہ توازن ضروری ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ ذمہ داری کسی کو بھی دے دی جائے کیونکہ صرف خانہ پُری کرنی ہے یہ محفل کی تاریخ کا شاید سب سے غلط فیصلہ ہے ۔
ا
دخل در معقولات نہ سمجھا جائے تو ہم سب مل کر اس فیصلے کو درست کر دیتے ہیں۔ صائمہ شاہ صاحبہ کی نظر میں نور سعدیہ کی جو کمیاں ہیں یا جو خامیاں ہیں وہ انہیں دور کرنے کے لیئے انکی مدد کریں۔ فیصلے مل جل کر گھر والے ہی درست کرتے ہیں ۔ یہ کوئی حکومت نہیں ہے کہ اس سے طاقت یا سلطنت کا تعلق ہو بلکہ ذمہ داری ہے جسے اٹھانے میں نور کی مدد ہم سب کو کرنا ہے۔ کوئی ماں کے پیٹ سے صلاحیت ک ے ساتھ پیدا نہیں ہوتا بلکہ اکثر صلاحیتوں کو پیدا یا پالش کیا جاتا ہے۔ تو اگر آپ کی نظر میں نور اس کی اہل نہیں ہے تو نظر کرم کر کے اسے اہل کر دیجئے یہی گھر والا کام ہے ۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
پتہ نہیں کیوں محفل اردو کی انتظامیہ نے مجھے کبھی مدیری کیوں نہ دی ؟۔ کیا میں قابل نہیں ؟ کیا میں کوئی ذمہ داری نہیں اٹھا سکتا ؟۔ کاش کہ یہ ہما میرے سر بیٹھتا ۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
نایاب بھائی
آپ خاطر جمع رکھیے جس قسم کے فیصلے آ رہے ہیں عین ممکن ہے آپ کو بھی سیاسی اور مذہبی زمروں کا مدیر بنا دیا جائے :ڈ
مجھ میں اور آپ میں ایک فرق ہے میں سچائی کوجھوٹے لفظوں کا لبادہ پہنا کر مقدس نہیں بناتی اور آپ غیر حقیقی باتوں کو بھی خوش رنگ دعائیہ ملبوسات میں پیش کر کے انہیں وقتی خوش فہمی میں ڈھال دیتے ہیں مگر کیا آپ کا تعلق سچائی کا حق دار نہیں ؟ ہم اپنے دوستوں کی خوبیوں کے ساتھ ساتھ ان کی کمزوریوں کے بھی امین ہیں اور آپ اکثر اس امانت میں خیانت کرتے نظر آتے ہیں ، کیسا تعلق ہے جہاں آپ کسی کی منتشر مزاجی اور بے کلی کو اس قسم کی غلط راہ دکھا رہے ہیں ۔
سچائی یہ ہے کہ عہدہ وارث جیسے وسیع المطالعہ اور ادبی معیار کا متقاضی ہے مگر آپ تندی باد کا جذباتی نعرہ لگا کر اس منصب کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں اور سعدیہ کے ساتھ بھی ، جتنا میں سعدیہ کو جانتی ہوں ان کے لئے اس وقت یہ ذمہ داری مناسب نہیں عین ممکن ہے مستقبل میں یہ مزید مطالعے اور تربیت سے بہترین مدیر بن سکیں مگر فی الحال یہ اس میعار پر پوری نہیں اترتیں اور اسے سیاسی تڑکے لگانے کی کیا ضرورت ہے میں تو کسی لگی لپٹی کے بغیر کہہ رہی ہوں اور مجھے بھی حق ہے اپنی رائے کے اظہار کا آپ کی عدالت میں کھڑے ہوئے بغیر اور باطل سے ڈرنے والے اے آسماں نہیں ہم ۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
دخل در معقولات نہ سمجھا جائے تو ہم سب مل کر اس فیصلے کو درست کر دیتے ہیں۔ صائمہ شاہ صاحبہ کی نظر میں نور سعدیہ کی جو کمیاں ہیں یا جو خامیاں ہیں وہ انہیں دور کرنے کے لیئے انکی مدد کریں۔ فیصلے مل جل کر گھر والے ہی درست کرتے ہیں ۔ یہ کوئی حکومت نہیں ہے کہ اس سے طاقت یا سلطنت کا تعلق ہو بلکہ ذمہ داری ہے جسے اٹھانے میں نور کی مدد ہم سب کو کرنا ہے۔ کوئی ماں کے پیٹ سے صلاحیت ک ے ساتھ پیدا نہیں ہوتا بلکہ اکثر صلاحیتوں کو پیدا یا پالش کیا جاتا ہے۔ تو اگر آپ کی نظر میں نور اس کی اہل نہیں ہے تو نظر کرم کر کے اسے اہل کر دیجئے یہی گھر والا کام ہے ۔
میں کسی کی کمی یا خامی پر بات نہیں کر رہی میرا موقف صرف یہ ہے کہ یہ عہدہ وسیع مطالعے اور بلند ادبی معیار کا طالب ہے اور میعار مطالعے سے بنتا ہے جو راتوں رات ممکن نہیں ۔
 
Top