۞اردو محفل کی بزمِ ادب کی نئی مدیر: نور سعدیہ شیخ بٹیا۞

خیر مبارک استادِ محترم!!! :)
یہ تو نور سعدیہ کو دی ہے۔

مریم ، تمہارے والے دھاگے پر جانا ہے ابھی۔
مگر ہوم منسٹری میرے پہلو میں ہی ہیں اور اصرار ہے کہ میں گھر بھی کچھ سکھا دوں۔ سب باہر والوں کے لیے ہی بچا رکھا ہے کیا !!!!

اس لیے گھومتے گھامتے یونہی راہ چلتے کسی دھاگے پر مبارکباد دے دوں گا۔ :)
 
یہ تو نور سعدیہ کو دی ہے۔

مریم ، تمہارے والے دھاگے پر جانا ہے ابھی۔
اوہ!! :p (اطلاع موصول ہوئی تو زیادہ غور کیے بغیر خود ہی یہ سمجھ لیا کہ ہمیں دی گئی ہے آپ کی طرف سے)

مگر ہوم منسٹری میرے پہلو میں ہی ہیں اور اصرار ہے کہ میں گھر بھی کچھ سکھا دوں۔ سب باہر والوں کے لیے ہی بچا رکھا ہے کیا !!!
اللہ تعالی آپ کو اور ہوم منسٹری کو ہمیشہ شاداں و فرحاں رکھے!!!! :):)
 
ہر وقت سکھاتے ہی ہیں یا کبھی سیکھ بھی لیتے ہیں؟
ہوم منسٹری سے تو بندہ سیکھتا ہی ہے اور سکھانے والا تو لارا ہے جو کافی دیر سے چل رہا ہے۔

یہ سکھانا محاورے کے طور پر ہے جیسے ساس بہو کی لڑائی میں ساس بیٹے کے قصور ایک طرف رکھ کر بہو کو ہی مورد الزام ٹھہراتی ہے ۔
" بیٹا تو معصوم ہے ، یہ سب اس کی بیوی سکھاتی رہتی ہے۔"
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
ہم انتہائی مسرت کے ساتھ اعلان کررہے ہیں کہ اردو محفل کی انتظامیہ نے بزم ادب کے لیے ہمارے بوسیدہ کندھوں کے ساتھ نور سعدیہ شیخ بٹیا کے نازک لیکن بہت مضبوط کندھوں کا بھی انتخاب کیا ہے۔

نور سعدیہ شیخ بٹیا اردو محفل کی جانی مانی شخصیت ہونے کے ساتھ ساتھ محفلین میں بے حد مقبول ہیں۔ آج ان کے سر پر ہُما نے سایہ کیا ہے اور محفلین کی خوشی کو دوچند کرنے کے لیے ادارت کا تاج سجایا جارہا ہے۔ امید ہے کہ جس محنت اور تندہی سے وہ اردو محفل فورم کے لیے لکھتی تھیں، اب اسی محنت اور لگن کے ساتھ ادارت کی زمہ داریاں بھی نبھائیں گی۔

ہم تمام منتظمین کی جانب سے عموماً اور اپنی جانب سے خصوصی طور پر بٹیا کو مبارک باد دیتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ ہم اور دیگر منتظمین ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ اردو محفل کے اردو زبان کی خدمت کے اس سفر میں نور بٹیا کے مظبوط ہاتھوں، خوب صورت قلم اور ذہنِ رسا کا ساتھ ان شاء اللہ بہت دور تک جائے گا۔ یہ نیا خون اردو زبان کو بہت بلندیوں تک لے جائے گا، ان شاءاللہ
انشاءاللہ

بہت بہت مبارک ہو آپ کو۔ :):):)
 

نور وجدان

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو نور خدا اور ترقیوں اور کامیابیوں سے نوازے


انشاءاللہ

بہت بہت مبارک ہو آپ کو۔ :):):)

سب کا بہت شکریہ نیک تمناؤں کے لیے
 
Top