۞اردو محفل کی بزمِ ادب کی نئی مدیر: نور سعدیہ شیخ بٹیا۞

میں کسی کی کمی یا خامی پر بات نہیں کر رہی میرا موقف صرف یہ ہے کہ یہ عہدہ وسیع مطالعے اور بلند ادبی معیار کا طالب ہے اور میعار مطالعے سے بنتا ہے جو راتوں رات ممکن نہیں ۔
اچھی بات ہے ۔ تو کیا خیال ہے ہم سعدیہ کی مدد نہ کریں درست طریقے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی۔۔مجھے یقین ہے کہ آپ کا مطالعہ اور رہ نمائی اسے میسر رہی تو بہت جلد سیکھ جائے گی۔
 
فرقان احمد

محفلین
محفلین کی آراء مختلف ہو سکتی ہیں اور ہمیں ہر ایک کی رائے کا احترام کرنا چاہیے۔ زیادہ تر محفلین نے منتظمین کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ محترمہ صائمہ شاہ نے بھی اپنے اعتراضات پیش فرمائے ہیں اور اس فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ یہ ایک اچھی روایت ہے کہ منتظمین کے فیصلوں پر کھل کر اعتراض بھی کیا جاتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ نور سعدیہ شیخ صاحبہ محترمہ صائمہ شاہ کی تنقیدی رائے کو مثبت انداز میں لیں گی۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
محفلین کی آراء مختلف ہو سکتی ہیں اور ہمیں ہر ایک کی رائے کا احترام کرنا چاہیے۔ زیادہ تر محفلین نے منتظمین کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ محترمہ صائمہ شاہ نے بھی اپنے اعتراضات پیش فرمائے ہیں اور اس فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی اچھی روایت ہے کہ منتظمین کے فیصلوں پر کھل کر اعتراض بھی کیا جاتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ نور سعدیہ شیخ صاحبہ محترمہ صائمہ شاہ کی تنقیدی رائے کو مثبت انداز میں لیں گی۔
ایک وضاحت
میری رائے نور سعدیہ پر تنقید نہیں ہے بلکہ انتظامیہ کے فیصلے پر سوال ہے ۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
اچھی بات ہے ۔ تو کیا خیال ہے ہم سعدیہ کی مدد نہ کریں درست طریقے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی۔۔مجھے یقین ہے کہ آپ کا مطالعہ اور رہ نمائی اسے میسر رہی تو بہت جلد سیکھ جائے گی۔
ضرور کیجیے مگر مدد معجزہ نہیں ہوتی ایک وقت درکار ہوتا ہے
 
نور وجدان

لائبریرین
آپ سب محفلین کا بہت بہت شکریہ :) انتظامیہ نے مجھ پر اعتماد کیا ہے اور محفلین نے حوصلہ افزائی کی جس کے لیے سب کی بہت ممنون ہوں .. اس لیے اک بار پھر سے شکریہ. :)
 
نایاب

لائبریرین
ہم اپنے دوستوں کی خوبیوں کے ساتھ ساتھ ان کی کمزوریوں کے بھی امین ہیں اور آپ اکثر اس امانت میں خیانت کرتے نظر آتے ہیں ،
محترم صائمہ شاہ بٹیا آپ کی بات کا اس سے بہتر اور مدلل جواب نہیں ہو سکتا ۔ بات صرف بات کو سمجھنے کی ہے ۔
کوئی ماں کے پیٹ سے صلاحیت ک ے ساتھ پیدا نہیں ہوتا بلکہ اکثر صلاحیتوں کو پیدا یا پالش کیا جاتا ہے۔ تو اگر آپ کی نظر میں نور اس کی اہل نہیں ہے تو نظر کرم کر کے اسے اہل کر دیجئے یہی گھر والا کام ہے ۔
باقی آپ نے جو اپنی عدالت سجاتے مجھے اپنی " منافقت " کے بارے مطلع کیا ہے۔ مجھے اس کے دفاع کی احتیاج نہیں ۔ میں اپنی منافقت بارے صرف اپنے اللہ کو جواب دہ ہوں ۔
بہت دعائیں
 
گویا اردو کا جنازہ آپ کے کندھے پر ہے
صائمہ شاہ تمام تر احترام کے باوجود آپ کے مراسلوں میں تلخی آپ کے ذاتی مزاج میں حدت کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ امید ہے کہ میرے اس مراسلے کو ذاتی تنقید نہ سمجھا جائے گا۔ آن لائن فورمز کیا ہوتے ہیں یہ آپ میرے سمجھانے سے بہتر جانتی ہیں اس لیئے طیش میں آنے اور غصہ دکھانے سے کہیں بہتر ہے کہ آپ ادارہ کی مدد کریں اور جہاں جیسے آپ کو مناسب لگے اصلاح احوال کے لیئے اپنی رائے دیں۔
ایک رکن آپ کی نظر میں منافقت کا رویہ رکھتے ہیں تو آپ انہیں اگنور کر دیں
ایک رکن آپ کی نظر میں ادارت کی اہل نہیں ہیں تو آپ ان کی اصلاح کرتے ہوئے انہیں اپنا ساتھی اور چھوٹا سمجھتے ہوئے رہ نمائی کر دیں
اب آپ اردو کا جنازہ نکال رہی ہیں تو یہ یقینا صرف رائے کے اظہار سے آگے کی بات ہے۔
کیا آپ نے کسی اور کو ادارت کے لیئے تجویز کیا۔۔؟ اور ادارہ نے آپ کی تجویز پر آپ کی حوصلہ شکنی کی ہو۔۔؟؟
دوسری بات یہ کوئی ایسا کام نہیں ہے جس میں کچھ بھی مادی فوائد حاصل ہوں بلکہ یہ تو اضافی ذمہ داری ہے جو اٹھانے کو تیار ہو صرف اسے دی جاتی ہے۔ اور اگر وہ احسن طرح سے ایسا نہ کر سکے تو اسے جانا ہوتا ہے۔ پچھلے تقریبا تیرہ برس میں میں یہاں کافی منتظمین کو آتے جاتے دیکھ چکا ہوں نہ کسی کو پینشن ملی نہ تمغہ بسالت۔ اب مریم نواز والا رویہ آپ کو زیب نہیں دیتا تو اچھی بٹیا۔بہنا۔آنٹی۔نانو۔ جو بھی آپ کو مناسب لگے اس میں سے لقب لے لیں اور تھریڈ کو بار بار خراب مت کریں ۔ اچھی باتوں میں رہ نمائی ضرور کریں مگر جس بات سے آپ کا عکس خراب ہو اسے یا تو ترک کر دیں یا خاموش رہیں۔ میرا کام سمجھانا تھا اگر برا لگے تو معذرت اور اچھا لگے تو ماحول کو درست رکھنے میں اپنا قیمتی کردار ادا کریں۔ شکریہ
 
میری رائے میرا حق ہے اور اس پر تنقید آپ کا مگر ذاتیات پر اترے بغیر
جہاں تک مجھے یاد ہے نہ میں نے آپ کو مخاطب کیا نہ ہی آپ کو میری اور نیرنگ خیال کی گفتگو میں دخل دینا چاہیے تھا ۔
میرے اعتراض کا جواب اگر کسی کے پاس ہے تو انتظامیہ کے پاس اور مجھے نہیں لگتا کہ کسی اور کو اعتراض ہونا چاہیے ۔
اور مجھے بہت برا لگا آپ کا مجھے مریم نواز سے ملانا ، میرے مزاج کی حدت کی تکلیف میں کڑھنا جبکہ کسی بھی مراسلے سے آپ کا کوئی لینا دینا نہیں ۔
میں کسی کو کیا سمجھتی ہوں یہ آپ کا مسئلہ نہیں ہے اور سوال کرنے سے اگر ماحول خراب ہوتا ہے تو آپ سب پر پابندی لگوا دیجیے بات کرنے کی تاکہ ماحول اچھا رہے ۔
مزید یہ کہ باجی بٹیا آنٹی نانی یہ سب القاب اپنے گھر میں استعمال کریں اور اس قسم کی گھٹیا باتوں سے بھی پرہیز فرمائیں کہ میں اپنے رشتے خود چنتی ہوں اس کے لئے کسی راہ چلتے کے مفت مشورے کی ضرورت نہیں اور اپنے کام سے کام رکھیے تو مناسب ہوگا بلاوجہ اخلاقیات کے دوہرے معیار کا درس ضروری نہیں ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
میرے اعتراض کا جواب اگر کسی کے پاس ہے تو انتظامیہ کے پاس اور مجھے نہیں لگتا کہ کسی اور کو اعتراض ہونا چاہیے ۔
یہ سوال میرا بھی ہے کہ محفل پر ادارت کے لیے مدیر منتخب کرنے کا پیمانہ کیا ہے؟
کیا اراکین خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کرتے ہیں؟ یا انتظامی اراکین فعالیت کو دیکھتے ہوئے اور اراکین کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے مدیروں کا انتخاب کرتی ہے؟
 
Top