سیما علی

لائبریرین

نزدیکی قرابت دار عظیم میاں

اسی شہر میں کئی سال سے مرے کچھ قریبی عزیز ہیں
انہیں میری کوئی خبر نہیں مجھے۔ ان کا کوئی پتہ نہیں
(بشیر بدر)
 
صابرہ امین

لائبریرین
طائروں کی طرح کبھی اپنے بہت دور جا بستے ہیں اور یاد آتے ہیں۔ اور کئی لوگ ایک شہر یا محلے میں رہ کر بھی نہیں ملتے۔ بس دلوں کی باتیں ہیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
طائروں کی طرح کبھی اپنے بہت دور جا بستے ہیں اور یاد آتے ہیں۔ اور کئی لوگ ایک شہر یا محلے میں رہ کر بھی نہیں ملتے۔ بس دلوں کی باتیں ہیں۔
ضروری ہے بٹیا دلوں کی قربت وہ ہے دور رہ کر بھی پاس اور دل میں دوری تو پاس رہ کر بھی دور۔۔۔۔۔
ذہن و دل کے فاصلے تھے ہم جنہیں سہتے رہے
ایک ہی گھر میں بہت سے اجنبی رہتے ہیں
 
عظیم

محفلین
شاید بغض ہی تمام دوریوں کا باعث بنتا ہے، انسان کے دل میں کسی کے لیے کوئی رنجش ہو یا کسی کا کوئی عیب نظر آتا ہو تو اس شخص کے ساتھ میٹھا بول بولنا یا اچھے اخلاق سے پیش آنا بہت ہمت والا کام ہے
 
سادہ سی بات ہے عظیم میاں اگر سمجھ میں آجائے؀

عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی
یہ خاکی اپنی فطرت میں ناری ہے نہ نوری!!!!​

دلوں کو حسد بغض اور کینہ سے پاک رکھنا ہے !!! دل کی طہارت اور پاکیزگی ہی دراصل اعمال کی طہارت اور پاکیزگی کا ذریعہ ہے۔۔۔۔​

سیما علی

لائبریرین
رحمت پروردگار ہو تو فصل خزاں سے فصل بہار ہو ۔۔۔۔۔

اپ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔۔۔۔
 
سید عمران

محفلین
@محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی ۔ا تنا دماغ کہاں سے لائیں۔
ذہن میں یہ بات رکھ کر اپنے بھیا کو آواز دیں کہ ان کے پاس ’’بھی‘‘ دماغ وماغ نام کی کوئی شے نہیں ہے۔۔۔
اگر آپ ان سے دماغ مانگنے کے چکروں میں ہیں تو ہمارا بہترین مشورہ ہے کہ ان چکروں سے باہر آجائیں ورنہ آپ کے بھیا آپ کو گھن چکر بنا کر رکھ دیں گے!!!
:hypnotized::hypnotized::hypnotized:
 
Top