شمشاد

لائبریرین
پرانے زمانے میں تو تلواریں چلانے والے بہت ہوتےتھے، اب تو تلوار کا لفظ کتابی لفظ ہی ہو کر رہ گیا ہے۔
 
بات تو یہی ہے کہ اب کوئی تلوار نہیں چلاتا ہے پر بس کہا جاتا ہے تلوار چلانے والا
میرے پاس ایک سوال کسی نے بھیجا تھا
تلوار
قلم
اور پیسہ
تینوں میں کون سب سے زیادہ طاقتور ہے
 

شمشاد

لائبریرین
آج کے دور میں تو پیسہ ہی طاقتور ہو کر رہ گیا ہے، اس سے آپ قلم بھی خرید سکتے ہیں اور تلوار بھی۔
 
یہی جواب میں نے ان کو ذرا تفصیل سے دیا ہے کہ ایک وقت تھا کہ قلم کی طاقت سب پر بھاری تھی امیر اور وزیر بھی ڈرتے تھے قلم کار سے پر اب تو سرکار تک پونجی پتی بنا اور گرا رہے ہیں زیادہ تر قلمکار بکے ہوے ہیں یا ڈرے ہوے ہیں
بات ہے تو دل دکھانے والی مگر سچ یہی ہے آج پیسہ سب سے طاقتور بن چکا ہے
 
مودی نے سب چینل خرید رکھے ہیں ہندوستان میں تو ایک آدھ کو چھوڑ کر سب چینل پکاؤ ہیں انہیں گودی میڈیا نے برا حال کیا ہوا ہے اگر بی بی سی وغیرہ کوئی سچی خبر جو مودی کے خلاف ہو نشر کر دیتا ہے تو
بی جے پی تلملا جاتی ہے
 
آخری تدوین:
Top