جون ایلیا ہے فصیلیں اٹھا رہا مجھ میں از جون ایلیا

خرم شہزاد خرم نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 7, 2008

  1. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,823
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    ہے فصیلیں اٹھا رہا مجھ میں
    جانے یہ کون آ رہا مجھ میں

    جون مجھ کو جلا وطن کر کے
    وہ مرے بِن بھلا رہا مجھ میں

    مجھ سے اُس کو رہی تلاشِ امید
    سو بہت دن چھپا رہا مجھ میں

    تھا قیامت سکوت کا آشوب
    حشر سا اک بپا رہا مجھ میں

    پسِ پردہ کوئی نہ تھا پھر بھی
    ایک پردہ کھِنچا رہا مجھ میں

    مجھ میں آکے گرا تھا اک زخمی
    جانے کب تک پڑا رہا مجھ میں

    اتنا خالی تھا اندروں میرا
    کچھ دنوں تو خدا رہا مجھ میں

    جون ایلیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • غیر متفق غیر متفق × 1
  2. نوید صادق

    نوید صادق محفلین

    مراسلے:
    2,278
    "میرے" نہیں " مرے"
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  3. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,823
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    مجھے بھی شک ہوا تھا کہ یہ غلط ہے لیکن یہ دیکھے نا http://urdulife.com/poetry/poetry.cgi?jne_21 اردو لائف والوں نے ہی غلط لکھا ہے

    بہت شکریہ میرا شک بھی دور ہو گیا
     
  4. آصف شفیع

    آصف شفیع محفلین

    مراسلے:
    501
    شکریہ خرم - جون کی غزل شیئر کرنے کا

    مجھ میں آکے گرا تھا اک زخمی
    جانے کب تک پڑا رہا مجھ میں

    اتنا خالی تھا اندروں میرا
    کچھ دنوں تو خدا رہا مجھ میں


    کیا بات ہے جون کی!!!!۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. نوید صادق

    نوید صادق محفلین

    مراسلے:
    2,278
    اردو لائف والے سند ہیں کیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟ اور میں کیوں دیکھوں!!!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  6. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,823
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool

    معافی چاہتا ہوں:confused:

    میرا یہ مطلب نہیں‌تھا
     
  7. نوید صادق

    نوید صادق محفلین

    مراسلے:
    2,278
    ارے سیریز مت لینا، میں تو یونہی پتہ نہیں کس لہر میں بیٹھا ہوں آج۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  8. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,554
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    واہ بہت خوب، لاجواب!

    شکریہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,823
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت شکریہ جناب آپ کا
     
  10. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,908
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    مجھ میں آکے گرا تھا اک زخمی
    جانے کب تک پڑا رہا مجھ میں


    بہت ہی خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. خرم شہزاد خرم

    خرم شہزاد خرم لائبریرین

    مراسلے:
    10,823
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    پسند کرنے کا شکریہ
     

اس صفحے کی تشہیر