انشا اللہ خان انشا ہے ظلم، اُس کو یار کیا ، ہم نےکیا کیا؟ - سید انشا اللہ خان انشا

کاشفی

محفلین
غزل
(سید انشا اللہ خان انشا رحمتہ اللہ علیہ)

ہے ظلم، اُس کو یار کیا ، ہم نےکیا کیا؟
کیا جبر اختیار کیا ہم نے، کیا کیا؟

اُس رشک گل کی خواہشِ بوس و کنار کو
اپنے گلے کا ہار کیا، ہم نے کیا کیا؟

دستِ جنوں سے اپنے گریبانِ صبر کو
اے عشق، تار تار کیا، ہم نے کیا کیا؟

رہ رہ کے دل میں ، آوے ہے انشا یہی کہ کیوں
اُس دل کو بیقرار کیا، ہم نے کیا کیا؟
 
Top