ہم دوسرے ممالک اور شہروں میں کیا ادائیگی کرتے ہیں؟

آجکل تو انڈے غائب ہیں کچھ دکانوں سے کیونکہ کمشنر کراچی نے جو ریٹ سیٹ کیئے ہیں اس پر ہول سیل والے نہیں بیچ رہے
اور دکانداروں کو جرمانہ کیا جارہا ہے ۔
330 روپے درجن کچھ دکانوں پر مل رہے ہیں مگر کمشنر کی طرف سے ریٹ 290 روپے طے کیا جارہا ہے۔
290 بھی یہ سپر مارکیٹ کا ریٹ لگتا ہے ۔ عام مارکیٹ میں اِس سے کم ہوگا ۔
لیکن دوکاندار ہمارے یہاں تو ایک انڈا تیس روپے کا فروخت کرتے ہیں ۔ اُس حساب سے 360 روپے درجن ہوگئے ۔ آج مورخہ 9 نومبر 2023 کراچی میں انڈے کا ریٹ 287 روپے سیٹ کیا گیا ہے پر اِس ریٹ پر کوئی بھی دوکاندار نہیں بیچ رہا آپ ٹھیک فرمارہے ہیں۔
 
دیسی انڈے کی قیمت ہمارے قریبی گاؤں سے تیس سے پینتیس روپے فی انڈہ ہے۔ دور کے ایک گاؤں سے منگوائے تھے جو کہ کسی بڑے شہر سے قریب نہیں ہے تو بیس روپے فی انڈہ تھا۔
فارمی انڈوں کا نہیں معلوم۔
دیسی انڈے تو ابھی ہمارے یہاں بھی نظر نہیں آرہے ۔ ہوسکتا ہے تھوڑے دنوں تک مل جائیں۔
 
الف عین

لائبریرین
فارم کے انڈے تو 156 روپے فی ٹرے یعنی تیس انڈےملتے ہیں، پرچون کی دوکانوں میں چھ روپے، البتہ دیسی انڈے آن لائن منگوانا پڑتے ہیں جو حال ہی میں اسی روپے کے چھ ملے، اس سے پہلے نزدیکی سپر مارکیٹ رلائنس سمارٹ میں 54 روپے میں چھ انڈوں کا باکس مل گیا تھا
 
جاسمن

لائبریرین
دیسی انڈے تو ابھی ہمارے یہاں بھی نظر نہیں آرہے ۔ ہوسکتا ہے تھوڑے دنوں تک مل جائیں۔
لیں جی۔ جہاں بیس کا ملتا تھا، تیس کا ہو گیا۔ جہاں تیس کا ملتا تھا، چالیس کا ہو گیا۔
ان علاقوں میں مرغیوں کو غذائیں بھی گھریلو قسم کی دی جاتی ہیں۔
 
وجی

لائبریرین
آجکل آٹا کیا بھاؤ مل رہا ہے
ہم تو ساڑے سات سو روپے کا چکی والا پانچ کلو آٹا لاتے ہیں ۔
 
فارم کے انڈے تو 156 روپے فی ٹرے یعنی تیس انڈےملتے ہیں، پرچون کی دوکانوں میں چھ روپے، البتہ دیسی انڈے آن لائن منگوانا پڑتے ہیں جو حال ہی میں اسی روپے کے چھ ملے، اس سے پہلے نزدیکی سپر مارکیٹ رلائنس سمارٹ میں 54 روپے میں چھ انڈوں کا باکس مل گیا تھا
آپ بھارت میں ہیں ہمارے پاکستان میں تو یہ ریٹ بہت پرانے ہوگئے ہیں۔
 
اس سے تو بچپن والی نظم کی یاد تازہ ہوگئی...

پانچ چوہے گھر سے نکلے
کرنے چلے شکار
ایک چوہا رہ گیا پیچھے
باقی رہ گئے چار
چار چوہے جوش میں آکر
لگے بجانے بین
ایک چوہے کو آگئی کھانسی
باقی رہ گئے تین
تین چوہے ڈر کر بولے
گھر کو بھاگ چلو
ایک چوہے نے بات نہ مانی
باقی رہ گئے دو
دو چوہے پھر مل کر بیٹھے
دونوں ہی تھے نیک
ایک چوہے کو کھا گئی بلی
باقی رہ گیا ایک
اک چوہا جو رہ گیا باقی
کرلی اس نے شادی
بیوی اس کو ملی لڑاکا
یوں ہوئی بربادی
بہت اعلی
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سب کی دیکھا دیکھی ہم نے بھی انڈوں کی قیمت پر غور کیا
30 انڈے جو کچھ ٹائم پہلے 30 کرون کے مل جاتے تھے اب 50 سے 55 کرون میں ملتے ہیں۔
1 ڈینش کرون 40.62 روپے کا ہے۔ تو اس حساب سے دناغ لڑاتے ہوئے بتائیے کہ تیس انڈوں کی قیمت اگر 50 روپے ہےبتو پاکستانی کتنے روپے بنے علی وقار بھیا
 
علی وقار

محفلین

دو ہزار سے تو اوپر ہی بنے غالباً۔
 
سب کی دیکھا دیکھی ہم نے بھی انڈوں کی قیمت پر غور کیا
30 انڈے جو کچھ ٹائم پہلے 30 کرون کے مل جاتے تھے اب 50 سے 55 کرون میں ملتے ہیں۔
1 ڈینش کرون 40.62 روپے کا ہے۔ تو اس حساب سے دناغ لڑاتے ہوئے بتائیے کہ تیس انڈوں کی قیمت اگر 50 روپے ہےبتو پاکستانی کتنے روپے بنے علی وقار بھیا
یہ کون سی کرنسی ہے گوگل پر تو نہیں مل رہی
 
Top