ہم دوسرے ممالک اور شہروں میں کیا ادائیگی کرتے ہیں؟

تجارت اور تجارت سے جڑی ہوئی دنیا میں، اشیا اور خدمات کی قیمتیں ایک ملک سے دوسرے، اور شہروں میں بھی نمایاں طور پر مختلف ہوتی ہیں۔

اِس لڑی کو شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم جو بھی چیزیں اپنے علاقے سے خریدتے ہیں ! وہ دوسرے ملکوں اور شہروں میں اُن چیزوں کے کیا دام ہیں۔؟ اُن کی کوالٹی کیا ہے؟ آپ جس شہر یا ملک میں ہوں وہیں کی کرنسی کے دام اورکرنسی کی علامت کے ساتھ بتائیں۔
اگر آپ نے پھل ، سبزی اور فروٹ کھانا کپڑے جوتے یا دیگر چیزیں خریدیں ہیں اور اُن کے دام دوسرے شہروں اور ملکوں میں دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں تصاویر کے ساتھ شامل کردیں اگر ہوں تولیکن تصویر اوریجنل ہو مطلب کے انٹرنیٹ سے نا لی گئی ہو۔
اِس عمل سے ملک اوردیگر شہر و ں میں چیزوں کے دام معلوم ہوں سکیں گے۔اور کوالٹی بھی معلوم ہوسکے گی ۔
اور کون سا ملک یا شہر کتنا مہنگا ہے ہمارے ملک اور شہر کے مقابلے میں وہ بھی معلوم ہوسکے گا۔
آپ چاہیں تو دیگر سروسز کو بھی شامل کرسکتے ہیں جیسے کہ گھر کی مرمت ، گاڑی کی مرمت، کارپینٹر وغیرہ کو کتنے پیسے دئیے اور کتنا کام کروایا۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
IMG20231024074718.jpg

کسی سے منگوائی تو تین سو نوے کی آدھا کلو آئی۔
 
جاسمن

لائبریرین
IMG20231023161101.jpg

ہمارے بہاول پور میں ہول سیل کی ایک بہت بڑی دکان ہے۔ رشتہ دار خواتین دوسرے چھوٹے شہر سے آئی ہوئی تھیں۔ ان کی درخواست پہ انھیں خریداری کرانے لے گئی تو ادھر بھی لے گئی۔ انھوں نے خوب خریداری کی۔ میں نے بھی محمد کے لیے ٹاول سوکس /تولیے والی جرابیں لے لیں۔ یہ نو جرابیں 1440 کی ہیں۔
IMG20231023161047.jpg
 
لگ رہا ہے سردی کے لئے خریداری ہو رہی ہے ۔ جرابیں اچھی ہیں سردی کے حساب سے ۔
 
مجھے مونگ پھلی بے حد پسند ہے۔ کل رات ہی ختم ہوئی ہے ورنہ تصویر بھیجتی۔
بہاول پور میں بھی 200 روپے پاؤ ہے۔
ریٹ ہوا دو سو روپے پاؤ اور آدھا کلو تین سو نوے کی
کسی سے منگوائی تو تین سو نوے کی آدھا کلو آئی۔
یعنی پاؤ کے مقابلے میں آدھا کلو پر دس روپے مجموعی طور پر کم ادا کیئے گئے ۔
کلو میں صرف 10 روپے کی بچت
ویسے میں نے سُنا ہے کہ سوات کی مونگ پھلی بہت اچھی ہوتی ہے ۔
یہاں سے اینٹ ٹیڑھی ہو رہی ہے ۔ آدھا کلو کو ایک کلو سمجھا جا رہا ہے ۔ جبکہ جاسمن نے واضح الفاظ میں آدھا کلو ہی کہا تھا جو کہ پانصد گرام یا دو پاؤ بھر کا ہی نام ہے۔
آدھ کلو مونگ پھلی دو سو کی آئی۔ اور، ایک کلو تین سو نوے۔
ایک کلو میں بیس روپے کی بچت کا حساب مجھے بھی سمجھ نہ آیا۔
اب کچھ دیر کے لیے ریاضی دان بنیں اور سمجھا بھی دیں۔
حاجی صاحب نے عبد القدیر بھائی کی اینٹ سے پیچھے دیکھا ہی نہیں لہذا حساب کتاب میں کشمکش کی کیفیت پیدا ہو ہی گئی۔ جبکہ مسئلہ اپنے مشاہدے سے ہوا ہے نہ کہ بیان کنندہ کے بیان احوال سے ۔
یہاں ریاضی دان بننے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ

small_ankhiyon-ke-jharokon-se-shakeel-afroz-ebooks.jpg

مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے وہ بھی
bffcf360-4f6c-11eb-9efe-f83e6a452db0
 
جاسمن

لائبریرین
پہلے جو بھی لائے، پاؤ دو سو کی اور آدھا کلو چار سو کی ہی ملتی ہے۔ اس دن جن سے منگوائی، وہ تین سو نوے کی لائے۔
 
علی وقار

محفلین
ریٹ ہوا دو سو روپے پاؤ اور آدھا کلو تین سو نوے کی

یعنی پاؤ کے مقابلے میں آدھا کلو پر دس روپے مجموعی طور پر کم ادا کیئے گئے ۔

یہاں سے اینٹ ٹیڑھی ہو رہی ہے ۔ آدھا کلو کو ایک کلو سمجھا جا رہا ہے ۔ جبکہ جاسمن نے واضح الفاظ میں آدھا کلو ہی کہا تھا جو کہ پانصد گرام یا دو پاؤ بھر کا ہی نام ہے۔

حاجی صاحب نے عبد القدیر بھائی کی اینٹ سے پیچھے دیکھا ہی نہیں لہذا حساب کتاب میں کشمکش کی کیفیت پیدا ہو ہی گئی۔ جبکہ مسئلہ اپنے مشاہدے سے ہوا ہے نہ کہ بیان کنندہ کے بیان احوال سے ۔
یہاں ریاضی دان بننے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ

small_ankhiyon-ke-jharokon-se-shakeel-afroz-ebooks.jpg

مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے وہ بھی
bffcf360-4f6c-11eb-9efe-f83e6a452db0
:D
:ROFLMAO:
 
پہلے جو بھی لائے، پاؤ دو سو کی اور آدھا کلو چار سو کی ہی ملتی ہے۔ اس دن جن سے منگوائی، وہ تین سو نوے کی لائے۔
ٰیعنی جن بھی پال رکھے ہیں مونگ پھلی منگوانے کے لئے ۔ واہ جی واہ کبھی شہد کی مکھیاں کبھی جن کیا بات ہے جی ۔ ان جنوں سے میاں سانپ کو بھی اٹھو ا لیتیں ذرا؟؟
 
الف عین

لائبریرین
یہ شاید بھنی ہوئی مونگ پھلی کی بات ہو رہی ہے جو یہاں صرف بیس پچیس سال پہلے سینما ہالوں میں انٹرول کے دوران نظر آتی تھی، اب تو عرصے سے کہیں بکتی ہوئی نظر ہی نہیں آئی جو یہاں کا بھاؤ بتایا جائے
 
Top