ہم دوسرے ممالک اور شہروں میں کیا ادائیگی کرتے ہیں؟

سیما علی

لائبریرین
بیچنے والے نے اس کا نام بگو گوشہ بتایا تھا!

ایک طرح کی ناشپاتی
میں نے تو پہلی بار امریکہ میں ہی دیکھا تھا، علی گڑھ میں کہاں مل گیا؟ البتہ علی گڑھ میں ایک نیا پھل پہلی بار دیکھا جسے وہاں پاکستانی پھل کہا جا رہا تھا، بیچنے والے نے اس کا نام بگو گوشہ بتایا تھا!

IMG-1371.jpg

ناشپاتی ۔۔۔کا دوسرا نام ۔ استاد محترم ۔۔
ہم نے بھی جب سنا تو حیران ہوئے ۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اولپر دودھ کا 12 لٹر والا کارٹن پہلے 2800 کا تھا، پھر 2840 کا ہوا اور آج 2900 کا ملا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اولپر دودھ کا 12 لٹر والا کارٹن پہلے 2800 کا تھا، پھر 2840 کا ہوا اور آج 2900 کا ملا ہے۔
ہم لوگ Amul کا دودھ استعمال کرتے ہیں، 27 روپے کا آدھا لٹر مکھن نکلا اور A2 بھینس کا فل کریم 37 روپے کا آدھا لٹر آج ہی لایا ہوں، دونوں کو ملا کر استعمال کیا جاتا ہے
 

وجی

لائبریرین
کسی دوست کے علم میں ہو کہ پاکستان کے کس کس شہر میں کتاب چھپوانے کے اخراجات کیا کیا ہیں؟
جی قیمیتیں تو کافی زیادہ ہی ہونگی
صرف اس بات سے اندازہ لگا لیں کہ 500 کاغذوں کاA-4سائز کا کمپیوٹر پرنٹینگ کاغذ کوئی دو سال پہلے سات سو سے آٹھ سو کا ملتا تھا
ابھی پچھلے سال جون میں پتہ کیا تو وہ اسکی قیمت 1500 تک پہنچی ہوئی تھی۔
چھپائی کا سارا کاغذ باہر سے آتا ہے اور ٹیکس لگنے کی وجہ سے قیمتیں سبھی چیزوں کی اوپر ہی گئیں ہیں۔
 

علی وقار

محفلین
کسی دوست کے علم میں ہو کہ پاکستان کے کس کس شہر میں کتاب چھپوانے کے اخراجات کیا کیا ہیں؟
اس ویب سائٹ پر آپ کے مطلب کا مواد موجود ہے مگر چانس لینے والی ہی بات ہے!لگ رہا ہے کہ سنجیدہ لوگ ہیں اور خاصے فعال بھی ہیں۔ :)


اشاعت کے حوالے سے عمومی سوالات
اوراق کے ساتھ کتاب کی اشاعت کے حوالے سے آپ کے عمومی سوالوں کے جواب یہاں موجود ہیں۔

اوراق کیا ہے اور اس کا قیام کب عمل میں آیا ؟

اوراق پبلیکیشنز پاکستان کا ایک تصدیق شدہ اشاعتی ادارہ ہےجس کا قیام 2018ء کو عمل میں آیا۔ اوراق خاص طور پر نئے لکھاریوں میں ایک مقبول و معروف نام ہے۔ اس کے اولین مقاصد میں لکھاریوں کو ایک ایسا میدانِ عمل ( پلیٹ فارم) مہیا کرنا تھا جہاں وہ اپنی کتب سہولت، عمدہ معیار اور جدید تقاضوں کے مطابق شائع کر سکیں۔ اشاعتی دنیا کے ابھرتےادارےاوراق پبلیکیشنز نے انتہائی قلیل عرصے میں اپنی عمدہ خدمات اور بلند معیار کی بدولت لکھاریوں اور مصنفین کی توجہ اور اعتماد کو اپنی جانب مبذول کروایا ہے۔ اب تک اڑھائی سو سے زائدمصنفین اور لکھاری اوراق کے ساتھ مختلف اصناف اور زبانوں میں اپنی کتب کی اشاعت کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کر چکے ہیں،جن میں پاکستانی اور غیر ملکی لکھاری بھی شامل ہیں۔ اس تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے موضوعات کا اضافہ جاری ہے۔ ہم لکھنے والے احباب کے اس اعتماد پر ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں اور ہمیشہ اعلیٰ معیار کو ترجیح دینے کے اصول پر کاربند رہنے کاعزم دہراتے ہیں۔
سیلف پبلشنگ یا خود اشاعتی طریق کار کیا ہے ؟

سیلف پبلشنگ سے مراد کتاب کا ایسا طرزِ اشاعت ہے جس میں مصنف ،کتاب کو اپنی مرضی و منشاء کےمطابق وقت، معیار،ڈیزائن اور تعداد کے ساتھ شائع کرتا ہے۔اس طرز پر اشاعت کرنے میں مصنف کے پاس اشاعتی عمل کے دوران تمام فیصلوں کا اختیارہوتا ہے اور تخلیقی کام کے تمام دانشورانہ حقوق کی ملکیت بھی۔اس طرز پر اشاعت کی صورت میں اشاعت پر آنے والی لاگت مصنف خود ادا کرتا ہے۔
سیلف پبلشنگ ادارہ کیا ہوتا ہے اور اس کا انتخاب کیسے کریں ؟

کتاب لکھنے کے بعد مصنف کو ٹائپنگ، پروف ریڈنگ، اصلاح، کتاب کی اندرونی تزئین ، بیرونی سرورق،آئی ایس بی این، پرنٹنگ، مارکیٹنگ اورفروخت کی خدمات درکار ہوتی ہیں۔ ایک سیلف پبلشنگ کمپنی یا خود اشاعتی ادارہ ، جیسا کہ اوارق ، اس حوالے سے ایک معاون کا کردار ادا کرتے ہوئے درکار تمام ضروری خدمات/سروسز مہیا کرتاہے۔
اپنی کتاب کیلئے سیلف پبلشنگ ادارہ کا انتخاب باقاعدہ تحقیق اور چھان بین کے بعد کیا جانا چاہئے ۔اس حوالے سے منتخب کیے گئے ادارےکو جن نکات پر پرکھا جا سکتا ہے، ان میں سے بعض ذیل میں پیش کیے گئے ہیں۔
ادارے کی شہرت
شائع شدہ مصنفین و کتب کی تعداد
اشاعت کے میدان میں عرصہ
کتب کی چھپائی کا معیار
مہیا کی جانے والی خدمات کی تفصیل اور معیار
خدمات کےعوض اخراجات
ادارے کی انٹرنیٹ/سوشل میڈیا پہ پروفائل
ادارے کی ویب سائٹ اور وہاں پیش کی جانے والی معلومات
شائع شدہ مصنفین کے ادارہ کے بارے خیالات و ریویوز
گوگل/فیس بُک یا دیگر پر سٹار رینٹنگ/ریویوز
مندرجہ بالا نکات آپ کو اس ادارے پر اعتماد اوراس کے ساتھ کتاب کی اشاعت کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ آپ کے ذہن میں موجود مزید سوالوں یا معلومات کیلئے اُس ادارے کے نمائندہ سے رابطہ کر کے تشفی کی جا سکتی ہے۔
سیلف پبلشنگ یا خود اشاعتی طریقے پر میں اپنی کتاب کیسے شائع کی جاسکتی ہے ؟

ایک تحقیق کے مطابق اپنی زندگی میں کتاب لکھنے کی خواہش رکھنے والے افراد میں سے صرف 0.125 فیصد لوگ ہی اپنے اس خواب کو تعبیر تک لے جاتے ہیں۔ ایک بڑی تعداد کا اپنے خواب کی تکمیل نہ کرسکنے کی وجہ روایتی طریقِ اشاعت میں پیش آنے والی مشکلات، عمل کا انتہائی پیچیدہ ہونا اور اشاعت میں غیر متوقع طور پر زیادہ عرصہ کا لگنا شامل ہیں۔ اوراق نے کتاب کی اشاعت جیسے مشکل سمجھے جانے والے کام کو انتہائی سادہ اور سہل بنا دیا ہے۔ اگر آپ اپنی کتاب مکمل لکھ چکے ہیں اوراس کی اشاعت چاہتے ہیں تو اوراق پر خود کو بطور مصنف رجسٹر کیجئے، ادارتی جائزے /ریویو کے لیے اپنی کتاب کا مسودہ ہمیں بذریعہ پوسٹ یا ای میل بھیجئے، جائزہ کے بعداخراجات معلوم کیجئے، معاہدہ سائن کیجئےاس کے چند ہفتوں میں ہی کتاب آپ کے ہاتھ میں :)۔اشاعت کیلئے دو طرح کے طریقِ کار یا ماڈل موجود ہیں۔

۱۔ پرنٹ آن ڈیمانڈ ماڈل ۔ کم سے کم ۳۰ نسخوں کے ساتھ اشاعت

۲۔ عمومی سیلف پبلشنگ ۔زیادہ تعداد جیسا کہ ۵۰۰ یا ۱۰۰۰ نسخوں کے ساتھ اشاعت
اشاعت بوقتِ طلب یا پرنٹ۔آن۔ڈیمانڈ پبلشنگ کیا ہے ؟

اشاعت بوقتِ طلب یعنی” پرنٹ آن ڈیمانڈ” پبلشنگ کتب کی اشاعت کا دنیا بھر میں ایک جدید اور مقبول طرز ہے جسے اوراق نے پاکستان میں بلند معیاراور جدید خطوط پر متعارف کروایاہے ۔ اس طرز پر اشاعت کی صورت میں کتاب مکمل چھپائی کیلئے تیار کر کے ادارے کے پرنٹ سسٹم میں ڈیجیٹل فارمیٹ میں رکھی ہوتی ہے۔ کسی بھی کتاب کے نسخوں کی چھپائی (پرنٹنگ) پہلے سے کر کے نہیں رکھی جاتی ۔ بعد از اشاعت، کتاب ادارے کے آن لائن بُک اسٹور پر دستیاب کر دی جاتی ہے جہاں پر اُسےدنیا بھر سے دیکھا اور خریدا جا سکتا ہے ۔ اب جب خریدار خریدنے کیلئے آرڈر کرتا ہے تواس کتاب کو اُتنی ہے تعداد میں تیار کر کے خریدار کو بھیج دیاجاتا ہے۔مطلوبہ نسخوں کی چھپائی تین سے پانچ کاروباری دنوں کے اندرعمل میں لائی جاتی ہے اور اس کے بعد پوسٹل یا کورئیر سروس کے ذریعے خریدار کو ارسال کر دی جاتی ہے۔ آرڈر کئے گئے نسخوں کیلئے کوئی خاص تعداد مقرر نہیں ، کم سے کم ایک کاپی بھی آرڈر کی جا سکتی ہے۔ مصنف کو معاہدے کے مطابق ، فروخت ہونے والے ہر نسخے/کاپی پر حقِ تصنیف (رائلٹی) ادا کیا جاتاہے۔واضح رہے، اس صورت میں فی نسخہ لاگت نسبتاً زیادہ ہوتی ہے۔

مصنف کیلئے پرنٹ آن ڈیمانڈ ماڈل کا سب سے بڑا فائدہ مالی بچت اور اس کے ساتھ ساتھ اشاعت میں آسانی اور چھپائی کا اعلیٰ معیار بھی ہے۔نئے لکھنے والوں کیلئے یہ کم خرچ ہونے کی بنا پر انتہائی سہولت کا باعث اور مقبول طرز اشاعت ہے۔
کتاب کے کم سے کم کتنے نسخے (کاپیاں) چھپوائے جا سکتے ہیں ؟

اوراق کے ساتھ پرنٹ آن ڈیمانڈ ماڈل پراشاعت کی صورت میں ابتداً کم از کم۳۰ نسخے/کاپیاں خریدنا یا ان کیلئے آرڈز جمع کرنا مصنف کیلئے ضروری ہے۔ اس کے بعدشائع شدہ کتاب کے نسخے آرڈر کرنے کی کم سے کم تعداد پر کوئی پابندی نہیں۔
عمومی سیلف پبلشنگ یا زیادہ تعداد کے ساتھ اشاعت کیا ہے ؟

اگر مصنف کو ادبی دنیا میں شناخت بنانی ہو، اپنی کتاب کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تر رسائی دینی ہو، فی نسخہ کم ترین لاگت چاہئے ہو، ڈسٹریبیوشن یعنی بُک سٹورز پر کتاب کی دستیابی درکار ہو اور اس سے مالی فائدہ بھی حاصل کرنا ہو تو یہ طرز اشاعت اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس طرز اشاعت میں کتاب کو زیادہ تعداد جیسا کہ ۵۰۰ یا ۱۰۰۰ کی تعداد میں شائع کیا جاتا ہے۔ فی کاپی کم خرچ ہونے کی وجہ سے کتاب کی قیمت ِفروخت بہتر رکھی جاسکتی ہے جس سے خریدارا ور مصنف دونوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔ا س صورت میں فروخت ہونے والے نسخوں پر رائلٹی کی رقم بھی زیادہ ہے۔
اشاعت پر کتنی لاگت آتی ہے ؟

لاگت کا انحصار کاغذ کے معیار ( کوالٹی )، جلد بندی (بائنڈنگ ) کی قسم ، شائع ہونےوالے نسخوں کی تعداد اور کتاب کے صفحات کی تعداد پرمنحصر ہے۔ معاہدے سے پہلےمذکورہ لاگت اور دیگرتمام امور کی تفصیلات سے مصنف کو آگاہ کیا جاتا ہے۔
کتاب کی اشاعت کیلئے پہلا مرحلہ کیا ہے ؟

اشاعت کے پہلے مرحلے کے طور پر کتاب کا مسودہ ادارتی جائزہ کیلئے جمع کرایاجاتا ہے۔ اگر مسودہ ٹائپ شدہ فارمیٹ میں ہے تو اسے مندرجہ ذیل ای۔میل ایڈریس پربھیجا جا سکتا ہے۔

draft.auraq@gmail.com

یا اگر ہاتھ سے تحریر کردہ ہو تو پھر اس کی ایک فوٹوکاپی کروا کراوراق کے دفتری پتہ پر ارسال کیا جا سکتا ہے۔ جائزہ کیلئے درکار وقت دس روز سے دو ہفتے تک ہو سکتا ہے۔ دورانِ جائزہ اگر مسودے میں بہتری کی گنجائش محسوس کی جائے تو اس بارے میں مصنف کو آگاہ کیا جاتا ہے اور تجاویز پیش کی جاتی ہیں۔ اشاعت کا مکمل طریق کار جاننے کیلئے متعلقہ صفحہ وزٹ کیجئے۔
اوراق کن نکات پر مسودہ کا جائزہ لیتا ہے؟

اوراق کے پاس موجود ادبی و لسانی ماہرین مسودہ کےادارتی جائزے کے دوران کتاب کی ادبی ترکیب کے علاوہ اس بات کوبھی یقینی بناتے ہیں کہ کتاب میں کسی قسم کا سیاسی، مذہبی، اخلاقی، قومی سلامتی اور ہماری معاشرتی اقدار سے متصادم مواد موجود نہ ہو، جو بعد ازاں مصنف اور ادارہ کیلئے مشکلات و پریشانی کا سبب بنے۔ ادارتی شعبہ ملکی قوانین کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کتاب کے مسودہ کا جائزہ لیتا ہے۔
کیا میرامسودہ/کام اوراق کے پاس محفوظ ہے ؟

ایک لکھاری کیلئے اس کا تخلیقی کام اس کے دل کے بہت قریب ہوتا ہےاور اس کی اہمیت واضح ہے ۔مسودہ کی حفاظت کے حوالے سے فکرمند ہونا ایک لازمی امرہے۔ معاشرے میں اس حوالے آگاہی نہ ہونے اور قوانین کے نفاذ میں کمزوری کے باعث بعض اوقات تخلیق کاروں کی سالوں کی محنت پر پانی پھر جاتا ہے۔

اوراق میں کتاب کی اشاعت کے پہلے مرحلے کے طور پرادارتی جائزہ کیلئے مسودہ جمع کروانا شامل ہے۔مسودہ جمع کروانے کے بعد ذمہ دار افراد پر مشتمل ادارتی عملہ اسے پرکھتا ہے اور اسےصرف جائزہ لینے کے مقاصد کی حد تک دیکھا جاتا ہے اور اس کی حفاظت کا بندوبست کیا جاتا ہے۔اس میں مسودے کی غیر ضروری کاپیاں نہ بنانا اور کسی بھی دیگر مقاصد کیلئے استعمال نہ کرنا شامل ہے۔جائزہ کے بعداور اشاعت سے پہلے کسی بھی مرحلے پر کسی بھی وجہ سے اگر مصنف اشاعت کا عمل روکتا ہے تو اس صورت میں بھی مسودہ کو اُس کی منشاء کے بغیر کہیں پیش یا استعمال نہیں کیا جاسکتا اور ادارہ اس کی مکمل پاسداری کرتا ہے ۔ اس لئے لکھاری مکمل اعتماد کے ساتھ اپنے مسودے کی اشاعت کیلئےاوراق سے رابطہ کر تے ہیں۔
اوراق کی ادارتی خدمات میں کیا شامل ہے ؟

لکھاری کا بنیادی کام تخلیقی عمل سرانجام دینا ہوتا ہے جسے وہ احسن طریقے مکمل کرلیتا ہے۔ لکھنے کے بعد پیش آنے والی ضروریات و ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے اوراق اس حوالے سے درکار تمام ادارتی خدمات مہیا کرتا ہے۔ان میں ٹائپنگ/کتابت،ٹرانسکرپشن، پروف ریڈنگ، ادارت و اصلاح، پیج میکنگ/فارمیٹنگ، سرورق کی ڈیزائننگ، آرٹ ورک/اِلسٹریشن، وغیرہ شامل ہیں۔ان تمام امور کیلئے اہل اور تجربہ کار افراد کی مستعد ٹیم موجود ہے جو مصنف کی ہدایات کے مطابق کام کو پایہ تکمیل تک پہنچاتی ہے۔ مذکورہ خدمات کیلئے اخراجات کا تعین کام کی نوعیت پر منحصر ہے۔
‘آئی۔ایس۔بی۔این’ نمبر کیا ہے ؟

بین الاقوامی معیاری کتابی عدد یا ‘آئی۔ایس۔بی۔این ‘ایک منفرد عددی کتابی شناختگرہے جو تیرہ ہندسوں پر مشتمل ہوتا ہے جسے معیاری کتابی عددکہتے ہیں۔اس کی تربیب وتنظیم عالمی طور پر کی جاتی ہے۔اور یہ ہر کتاب کیلئے منفرد ہوتا ہے۔اس سے قبل دس ہندسوں کے بین الاقوامی معیاری کتابی عدد کو بین الاقوامی تنظیم برائے معیارات یا انٹر نیشنل سٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے ۱۹۷۰ء میں بنایا اور اسے بطور بین الاقوامی معیاریا آئی ۔ایس۔او ۲۱۰۸ کے طور پر متعارف کروایا۔ یکم جنوری ۲۰۰۷ء سے آئی ایس بی این تیرہ ہندسوں پر مشتمل ہوتاہے اور اس کی ترتیب ،’ای اے این-۱۳۔ایس’معیار سے مطابقت رکھتی ہے۔
کیا اوراق ‘آئی۔ایس۔بی۔این ‘نمبر تفویض کرتا ہے ؟

اوراق پبلیکیشنز آئی۔ایس۔بی۔این ایجنسی اور حکومت پاکستان سے سےتصدیق شدہ اشاعتی ادارہ ہے جس کا پاکستان میں رجسٹرڈ پبلشر نمبر 7868 اور 749 ہے ۔ اوراق کےساتھ شائع کی جانے والی تمام کتب کو رجسٹرڈ منفرد ‘آئی۔ایس۔بی۔این ‘ تفویض کیا جاتاہے۔
کتاب کی اشاعت کے دانش ورانہ جملہ حقوق کس کے نام پر محفوظ ہوتے ہیں ؟

اوراق اپنے تمام مصنفین اور اُن کےتخلیقی کام کی قدر کرتا ہے۔ خود اشاعتی طریقے یا سیلف پبلشنگ پر شائع کی جانے والی کتب کے جملہ دانشورانہ حقوق بحقِ مصنف محفوظ ہوتے ہیں۔ جبکہ معاہدے کی رو سے کتاب کے موجودہ ایڈیشن کی اشاعت، فروخت اور تقسیم کے عمومی حقوق ادارہ کو حاصل ہوتے ہیں۔
کیا مجھے اوراق کے دفتر آنے کی ضرورت ہے؟

اوراق کے ساتھ اپنی کتب کی اشاعت کرنے والے مصنفین ملک کے طول عرض سے تعلق رکھتے ہیں۔ چاروں صوبوں کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے لکھنےوالے بھی شامل ہیں ۔ بہت سے غیر ملکی مصنفین بھی پاکستان میں اپنی کتب کی اشاعت کیلئے اوراق کا انتخاب کر چکے ہیں ۔

اوراق نے دورِ جدید کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اشاعت کامکمل عمل آن لائن بھی کررکھا ہے۔لہذا اگر آپ پاکستان کے کسی بھی شہر میں ہیں یا ملک سے باہر ہیں، اور آپ اوراق کے دفتر تشریف نہیں لا سکتے توکوئی پریشانی کی بات نہیں۔ مصنف سے مسودہ کی وصولی، اشاعت کے معاہدہ سے لے کر مصنف کوکاپیوں کی فراہمی تک ، آپ کی سہولت کے مد نظر تمام عمل کا مکمل آن لائن انتظام کیا جاتا ہے۔ہم اپنے معزز مصنفین کے اعتماد پر ہمیشہ پورا اترنے کا عزم دہراتے ہیں۔
اوراق کون سی اصناف/زبان کی کُتب شائع کرتا ہے ؟

بحیثیت سیلف پبلشنگ ادارہ، اوراق تمام اصناف اور زبانوں جس میں اردو، انگریزی کے علاوہ علاقائی زبانیں جیسے بلوچی، سندھی، سرائیکی، پنجابی اور پشتو وغیرہ شامل ہیں، میں لکھی گئی کُتب کی اشاعت مکمل اہتمام کے ساتھ کرتا ہے بشرطیکہ کتاب کا مواد قابل اشاعت اور معیار کے تقاضوں پر پورا اترتا ہو۔
اوراق کس صورت/فارمیٹ میں تحریر شدہ مسودہ اور سرورق قبول کرتا ہے ؟

اوراق ’ ایم۔ایس۔ورڈ ڈاکیومنٹ ‘یا ’ اِن۔پیج اردو ‘ فارمیٹ میں لکھے گئے مسودے قبول کرتا ہے۔البتہ اگر مسودہ پہلے سے ریویووتصحیح شدہ ہو تو ’ پی۔ڈی۔ایف‘ فارمیٹ میں بھی مندرجہ ذیل تفصیلات کے ساتھ قبول کیا جا سکتا ہے۔

الف: ڈاکیومنٹ کا سائز 8.5 ضرب5.5 انچ (لمبائی ضرب چوڑائی میں) ہو۔

ب: مارجن:”0.75 چاروں اطراف سے (انچ میں) تصاویر کی صورت میں انکی ریزولیوشن 300 ڈی۔پی۔آئی ہو۔

کتاب کا سرورق ’پی۔ڈی۔ایف‘’ایڈوبی فوٹو شاپ‘ فائل یا کسی بھی ایسے فارمیٹ جس میں ترمیم /ایڈٹ کرنے کی سہولت ہو ،کو مندرجہ ذیل نکات ذہن میں رکھ کر بھیجا جا سکتا ہے۔

الف:کلر سکیم سی۔ایم۔وائے۔کے

ب: ریزولیوشن ۳۰۰ ڈی۔پی۔آئی

ج: سائز 8.5 ضرب5.5 (ایک طرف سے ۔ لمبائی ضرب چوڑائی انچ میں)

د: بلیڈ ایریا 1 انچ چاروں اطراف سے۔
کتاب کی چھپائی کا دورانیہ کتنا ہے ؟

ادارتی جائزہ و خدمات، ڈیزائن کیلئے درکار وقت مختلف ہو سکتا ہے جو ۷ کاروباری دنوں سے لے کر ۱۵ یا زیادہ دنوں پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ کتاب کی فائنل تصدیق شدہ فائل وصول ہونے کے بعد کتاب کی چھپائی کیلئے عام طور پر ۱۸-۲۱ کاروباری دن لگ سکتے ہیں ۔
اشاعت پر کتنی لاگت آتی ہے ؟

لاگت کا انحصارکتاب کے کل صفحات،کاغذ کے معیار ( کوالٹی )، جلد بندی (بائنڈنگ ) کی قسم ، شائع ہونےوالے نسخوں کی تعدادوغیرہ پر منحصر ہے۔ کتاب کی اشاعت سے پہلےمذکورہ لاگت اور دیگرتمام امور کی تفصیلات سے مصنف کو آگاہ کیا جاتا ہے۔اس کیلئے ہماری اشاعتی نمائندے سے واٹس ایپ یا ای میل کی پرابطہ کیا جا سکتا ہے۔
اوراق میں طباعت و چھپائی کا معیار کیسا ہے ؟

اوراق پبلیکیشنز کی کامیابی اور لکھاری حلقوں میں پہچان کی سب سے بڑی وجہ یہی ہے کہ اوراق طباعت و چھپائی کے معاملے میں ہمیشہ اعلیٰ معیار کو ترجیح دیتاآیا ہے۔

چھپائی: عمدہ چھپائی/ پرنٹنگ کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے رنگ بہتراور خوبصورتی کے ساتھ کاغذ پر منتقل ہوتے ہیں۔ کتاب کی اندرونی طباعت کے لئے درآمد شدہ عمدہ معیارکا کاغذ کااستعمال کیا جاتا ہے ۔جبکہ کتاب کے سرورق کے لیے بھی درآمد شدہ آ رٹ پیپر یا پیپر بیک ہونے کی صورت میں 300 گرام کا کارڈ استعمال کیا جاتا ہے ۔

جلد بندی: مجلدکتب کی بائنڈنگ کیلئے مخصوص معیار کا میٹیریل )گتا اور سلوشن (استعمال کیا جاتا ہے جو لمبے عرصے تک موسمی حالات کا مقابلہ کر نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اسی طرح پیپر بیک کتب کی مشینی جلد بندی کی جاتی ہے اور اس کیلئے بھی درآمد شدہ ہاٹ میلٹ گم استعمال کی جاتی ہے۔موسمی اثرات سے بچانے کیلئے سرورق پر لیمیشن کی جاتی ہے ۔ البتہ یہ مصنف کی منشاء ہے کہ وہ اپنی کتاب کی طباعت میں کس قسم کے کاغذ اور جلد بندی کو پسند کرتا ہے ۔
اوراق کتاب کی مارکیٹنگ و ڈِسٹریبیوشن/تشہیر و تقسیم میں کیا مدد کرتا ہے ؟

کتاب کی اشاعت کے بعدسب سے اہم مرحلہ اس کی تشہیر/مارکیٹنگ ہوتا ہے ۔آج کے اس ڈیجیٹل دور میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔اوراق انہی پلیٹ فارمز جن میں فیس بُک، اِنسٹا گرام، گوگل، ٹوئٹر وغیرہ شامل ہیں، کو استعمال کرتے ہوئے کتاب کی تشہیر و مارکیٹنگ عمل میں لاتا ہے۔کتاب کا خوبصورت پوسٹر ڈیزائن کر کے شیئر کرنا، کتاب کے حوالے سے تعارفی پوسٹ لگانا وغیرہ اسی کا حصہ ہے۔ اس صورت میں کتاب کے آن لائن آرڈرز کی وصولی اور پاکستان بھر کے علاوہ دنیا بھر میں پوسٹ اور کوریئر سروس کے ذریعے ڈیلیوری کا مکمل نظام موجود ہے۔

اوراق آن لائن بُک سٹور ز کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مختلف بڑے شہروں میں بُک سٹورز پرکتاب کی تقسیم /ڈِسٹریبیوشن کو بھی یقینی بناتا ہے۔ واضح رہے، کتب خانوں پر کتاب کی ترسیل وتقسیم اسی صورت میں ممکن ہے جب کتاب خود اشاعتی طریقے یا سیلف پبلشنگ ماڈل پر زیادہ تعداد جیسے ۵۰۰ یا زائد نسخوں کے ساتھ شائع کی گئی ہو۔ پرنٹ آن ڈیمانڈ ماڈل پر اشاعت کی صورت میں کتاب صرف اوراق کے آن لائن بُک اسٹور سے آرڈرکی جا سکتی ہے۔ کتاب کی تشہیر/مارکیٹنگ اور ترسیل و تقسیم کے تمام مراحل میں اوراق مصنف کے ساتھ مکمل تعاون کرتا ہے۔
اپنی کتاب کی فروخت کے بارے میں کیسے باخبر رہا جا سکتا ہے ؟

اپنی کتاب کی فروخت سے متعلق شفاف و بروقت معلومات رکھنا ہر مصنف کا حق ہے۔ اوراق آن لائن بُک سٹور کے ذریعے کتب کی فروخت پرنظر رکھنے کیلئےجدید ٹیکنالوجی سے آراستہ آٹو میٹڈ ڈیش بورڈ متعارف کروایا گیا ہے جواوراق آن لائن بُک سٹور سے براہ راست منسلک ہے۔ڈیش بورڈ پر لاگ۔ اِن ہو کر مصنف نہ صرف اپنی کتاب کی سیلز رپورٹ حاصل کر سکتا ہےبلکہ اس کے علاوہ دیگر معلومات جیسے کتاب کی رائلٹی، آرڈر شدہ نسخوں (کاپیوں) کی تعداد ، آرڈرنمبر، اس کی موجودہ صورتحال وغیرہ بھی دیکھ سکتا ہے۔
اوراق کتنا حقِ تصنیف ( رائلٹی) ادا کرتا ہے ؟

حقِ تصنیف یا رائلٹی کا انحصار اشاعت کے منتخب کیے گئے ماڈل پر ہے جسے معاہدے میں تحریر کیا جاتا ہے۔ پرنٹ آن ڈیمانڈ ماڈل پر اشاعت کی صورت میں کتاب کےفروخت ہونے والے ہر نسخے پر مصنف کو منافع کا60 فیصد تک بطور حقِ تصنیف ( رائلٹی) ادا کیا جاتا ہے۔جبکہ عمومی سیلف پبلشنگ ماڈل پر زیادہ تعداد جیسے ۵۰۰/۱۰۰۰ کاپیوں کے ساتھ شائع کرنے اور ان میں سے اوراق کے آن لائن بُک سٹور پر فروخت ہونے کی صورت میں طے شدہ قیمت فروخت کا ۷۰ فیصد تک مصنف کوبطور رائلٹی ادا کیا جاتا ہے۔
کیا اوراق کتاب کو ایمیزون ڈاٹ کام پرشا ئع کرنے میں مصنف کی مدد کرتا ہے ؟

کتاب کی عالمی سطح پر موجودگی اور غیر ملکی قارئین تک رسائی حاصل کرنے کیلئے ایما زون کا ‘ کنڈل ڈائریکٹ پبلشنگ’ ایک معروف پلیٹ فارم ہے۔ اوراق اپنے مصنفین کی کُتب کو دنیا کی اس سب سے بڑی آن لائن خریداری کی ویب سائٹ پر اپنی کتاب پیش کرنے میں اپنی خدمات مہیا کرتا ہے۔ ایمازون کی پالیسی کے مطابق فی الوقت اردو زبان میں لکھی گئی کُتب ایمیزون پر شائع نہیں کی جا سکتیں۔ البتہ انگلش زبان میں کتاب شائع کرنے کی سہولت موجود ہے اور اسے ’ ای بُک ‘اور’پیپر بیک ایڈیشن ‘دونوں صورتوں میں شائع کیا جاسکتا ہے۔
اوراق قارئین تک کتاب کی فراہمی کیسے ممکن بناتا ہے ؟

کتاب کی اشاعت کے بعد اسے قارئین کے ہاتھوں میں پہنچاناایک اہم مرحلہ ہے۔ موجودہ دور میں پڑھنے والے اب کتب خانوں پر کم ہی جاتے ہیں اور گھر بیٹھے کتاب حاصل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اوراق آن لائن سٹور پر موجود تمام کتب کیلئے پاکستان بھر میں ترسیل / ہوم ڈیلیوری کی سہولت دستیاب ہے تاکہ قارئین آسانی کے ساتھ اپنے پسندیدہ مصنف کی کتاب آرڈر کر سکیں۔اس مقصد کیلئے کورئیرکی خدمات استعمال کی جاتی ہیں تاکہ بروقت ڈیلیوری ممکن بنائی جاسکے۔ ادائیگی بوقتِ وصولیابی ( کیش آن ڈیلیوری) کی سہولت کے ساتھ ساتھ رقم کی پیشگی وصولی، بینک کے ذریعے منتقلی بھی قابل قبول ہے۔
کیا اوراق بیرون ملک کتاب کی ترسیل کر تاہے ؟

اوراق دنیا کی بہترین کوریئر کمپنیوں جیسے فیڈکس اور ڈی ایچ ایل کے ذریعے سے دنیا کے تقریباً ہر خطے میں کتب کی ترسیل کو آپ کے لیے ممکن بناتا ہے۔البتہ بیرون ملک کتب کی ترسیل میں ادائیگی بوقتِ وصولیابی ( کیش آن ڈیلیوری) کی سہولت موجود نہیں ہوتی۔خریدار صرف پیشگی ادائیگی / بینک سے ادائیگی کا ذریعہ ہی استعمال کر سکتے ہیں۔
کیا کوئی رجسٹریشن چارجز ہیں ؟

اوراق کے ساتھ پہلی مرتبہ اپنی کتاب شائع کرنے پررجسٹریشن فیس لاگو ہوتی ہے جو کہ ۵۰۰۰ روپے پاکستانی ہے۔ یہ چارجز کتاب کی اشاعت کے معاہدے کےوقت قابلِ ادائیگی ہوتے ہیں۔ ان اخراجات کی مد میں مصنف کو مندرجہ ذیل سہولیات حاصل ہوتی ہیں۔

-سیلز ڈیش بورڈ تک رسائی

-ویب سائٹ پرکتاب کیلئے الگ صفحہ

-ویب سائٹ پرمصنف کیلئے الگ صفحہ

-سوشل میڈیا کیلئے کتاب کا ایک عدد پوسٹر

-سوشل میڈیاپرکتاب کیلئے پوسٹ
کیا اوراق ای۔بُک بھی شائع کرتا ہے ؟

فی الوقت اوراق پاکستان میں کتب کی اشاعت چھپی ہوئی (ہارڈ کاپی) کی صورت میں کرتا ہے۔ البتہ ایمازون ڈاٹ کام پر کتاب کو ای۔بُک کی صورت میں شائع کرنے کے حوالے سے خدمات مہیا کی جاتی ہیں۔ ای ۔بُک کے باقاعدہ ماڈیول پر کام جاری ہے اور مستقبل قریب میں اسے بھی اوراق کے پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جائے گا۔
اب تک کتنے لکھاری اپنی کتاب کی اشاعت کیلئے اوراق کا انتخاب کر چکے ہیں ؟

اوراق پبلیکیشنز نے کم عرصے میں اپنی عمدہ خدمات اور بلند معیار کی بدولت لکھاریوں اور مصنفین کی توجہ اور اعتماد حاصل کیا۔۲۰۱۸ سے ۲۰۲۳ تک تین سو سے زائدمصنفین اور لکھاریوں نےاپنی کتب کی اشاعت کیلئے اوراق کاانتخاب کیا جن میں پاکستانی اور غیر ملکی لکھاری بھی شامل ہیں۔یہ کتب مختلف اصناف اور زبانوں میں شائع کی گئیں اور پڑھنے والوں تک پہنچائی گئیں۔ اس تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ نئے مصنفین اور نئے موضوعات کے ساتھ اضافہ جاری ہے۔ ہم لکھاریوں اور مصنفین کے اس اعتماد پر رب تعالیٰ کے بعد ان کے مشکور ہیں اور ہمیشہ معیار کو ترجیح دینے کے اصول پر کاربند رہنے کاعزم دہراتے ہیں۔
مصنف رجسٹریشن
اشاعت کا عمل
 
بہت شکریہ، سلامت رہیں۔ میرے پاس کچھ ادارے ہیں لیکن آج کل ان کی قیمتیں بہت بڑھ گئی ہیں اس لیے کوئی اور ادارہ درکار ہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
پیاز 240 روپے کلو۔ جبکہ منڈی سے 1050 روپے کا پانچ کلو۔
آلو پچاس روپے کلو۔ جبکہ منڈی سے صاحب دو سو روپے کے ایک دھڑی (پانچ کلو) لائے۔
امرود 120
سیب دو سو روپے
کیلا سو روپے یا اسی روپے
 

الف عین

لائبریرین
med.jpg

استاد محترم یہ دوا، جو کہ انڈیا کی بنی ہوئی ہے اور جس کی قمیت انڈیا میں 18 ہزار روپے ہے، مجھے یہاں پاکستان میں 80 ہزار روپے میں ملی ہے۔
وہ بھی 2022 کی بنی ہوئی! ابھی میں نے اپنی ایپ میں دیکھی تو 8700 میں دس کیپسول کی سٹرپ تھی، یہی کمپوزیشن مگر برانڈ دوسرا۔
 

الف عین

لائبریرین
پیاز 240 روپے کلو۔ جبکہ منڈی سے 1050 روپے کا پانچ کلو۔
آلو پچاس روپے کلو۔ جبکہ منڈی سے صاحب دو سو روپے کے ایک دھڑی (پانچ کلو) لائے۔
امرود 120
سیب دو سو روپے
کیلا سو روپے یا اسی روپے
یہاں کے پرسوں کے بھاؤ
پیاز 25، آلو 24، امرود 60 اور کیلے ساٹھ روپے درجن لایا اور پپیتا 30 روپیےفی کلو، کینو سو روپے میں سات عدد بڑے بڑے
 
Top