مبارکباد ہم بقلم خود اپنے تین ہزاری ہونے کا اعلان کرتے ہیں

مجھ کو تو ہوش نہیں اُن (یوسف سلطان بھائی) کو خبر ہو شاید

کہ آپ تین ہزاری ہو گئے ہیں۔

بہت بہت مبارک ہو! :)



بالکل ! وہ بھی ایسے دو ہزار پیغامات، جن کی پیشانی پر صد ہزار تمغے بھی جڑے جا چُکے ہوں۔ :)



چلیے!

خود کفیل ہونا زیادہ بہتر رہتا ہے۔ :) :) :)

شاد آباد رہیے۔ :flower:

بہت شکریہ احمد بھائی،
گویا آپ نےآئندہ کیلئے بھی سبیل پیدا کر لی ہے ۔۔۔ :):):)
 
googleEyes.jpg


congratulations.png

3000 مراسلوں پر بہت بہت مبارکباد قبول ہو جناب من۔ :)
بہت شکریہ بہت شکریہ ، تجمل حسین خاں :):)
 
مبارک ہوبہت بہت ادب دوست بھائی تین ہزاری ہونے پر،آپ کے دو ہزار مراسلوں کا علم نہیں ہے کب مکمل ہوئے،شاید میں اس وقت آیا نہیں تھا محفل میں یا ہوں بھی تو نیا ہونےکی وجہ سے اس طرف دھیان نہیں تھا-
ہاں اگر آپ کے پانچ ہزار مراسلے میرے یہاں ہوتے ہوئے ہوئے توان شاءاللہ آپ کوکسی قسم کے کرب کا سامنا نہیں ہو گا-:)

جی احمد بھائی مجھے خبر تھی ان کے تین ہزار مراسلے مکمل ہونے کی، مگر میں پہلے بھی بتایا تھا،کہ کچھ اراکین کی رائے تھی کہ ایک ہزارمراسلے ہونے کے بعد پانچ ہزار اور پھر دس ،پندرہ بیس ہزار۔۔۔وغیرہ ہوں تومبارکباد کی لڑی کھولنی چاہیے-مجھے یہ رائے اچھی لگی اس لئے میں نے لڑی نہیں بنائی-
بہت بہت شکریہ یوسف سلطان بھائی، بہت نوازش، میرے بھی علم میں نہیں تھا کہ ایک پانچ دس پندرہ کا پہاڑا چلتا ہے ، ہم نے تو سالگرہ کی طرح سمجھا کہ ہزار ہزار کا پہاڑا ہے ۔:):)
 
ضروری بھی نہیں ہے!

تاریخ شاہد ہے کہ کچھ احباب کے بیس پچیس مراسلے ابھی باقی تھے اور اُن کے لئے مبارکباد کا دھاگہ بنا۔ باقی کاؤنٹ ڈاؤن مبارکبادی دھاگے میں ہی پورا کیا گیا۔ :) :) :)
جی جی یاد ہے ، اکمل زیدی کے حوالے سے یہ کارِ خیر بھی اس ناچیز کے ہاتھوں ہوا تھا
 

ربیع م

محفلین
ادب دوست شیطان پر لاحول تو پڑھا ہی نہیں

لاحول ولا قوۃ الا باللہ ۔۔۔ ۔۔ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ میں عارف کو شیطان سمجھتا ہوں ۔ میں وثوق سے کہہ سکتاہوں کہ ۔۔۔ اصل شیطان "کوئی اور" ہے ۔۔۔
بھائی یہ سب ہلکے پھلکے دوستانہ انداز کی باتیں ہے کوئی سنگین مسئلہ ان باتوں کی وجہ سے پیدا نہ کیا جائے
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
امید ہے اگلی بار یہ اعلان کوئی بلند آہنگ دوست کردے گا ;);)
اجی ہم تو ٹھہرے سدا کے بھلکڑ ۔ گنتی اور پہاڑے کس گنتی میں ہیں ہمیں تو یہ تک یاد نہیں رہتا کہ دوپہر کا کھانا بھی کھایا تھا کہ نہیں ۔ اسی چکر میں ہر روز دو تین دفعہ لنچ کرنا پڑجاتا ہے جسے بدگمان لوگ ہمارے پیٹو ہونے پر قیاس کرتے ہیں۔ حالانکہ یہ سراسر غیر حاضر دماغی اور یادداشت کا معاملہ ہے ۔ محمد بھائی ، آپ کے یہ یک چشمی اشارے دیکھ کر ہمارا تو دل اور گلا ابھی سے بیٹھ گیا ہے ۔ :):):)
 
Top