مبارکباد ہماری لاڈلی بہنا سیّدہ سارا غزل کو عمرے کی سعادت مبارک ہو

مغزل

محفلین
ایں سعادت بزورِ بازونیست ۔۔ تانہ بخشد خدائے بخشندہ
umrah2004_7.jpg
ہماری لاڈلی بہنا سیّدہ سارا غزل کو عمرے کی سعادت مبارک ہو۔
ربِّ جلیل سے دعا ہے کہ وہ ہماری بہنا کی اس سعی اور اس حاضری کو قبول و منظور فرمائے
اور دینوی دنیاوی و اخروی فلاح سے ہمکنار فرمائے آمین ۔
خدا ہم سب کو بھی یہ سعادت نصیب کرے آمین
 

ساجد

محفلین
میری معلومات کے مطابق حج کی سعادت سے ہمکنار ہوئی ہیں۔ بہرحال عمرہ یا حج، سیدہ صاحبہ کو بہت بہت مبارک ہو۔
 

مغزل

محفلین
میری معلومات کے مطابق حج کی سعادت سے ہمکنار ہوئی ہیں۔ بہرحال عمرہ یا حج، سیدہ صاحبہ کو بہت بہت مبارک ہو۔
شکریہ ساجد بھائی اللہ آپ کی بات کو قبول کرے آمین ۔ بہنا کو فی الوقت تو عمرے کی ہی سعادت نصیب ہوئی ہے جملہ خاندان کے ساتھ، اللہ آپ کی زبان مبارک کرے اور حج کی سعادت بھی مستقبل قریب میں نصیب یاوری سے نصیب ہو آمین ۔
 

مغزل

محفلین
بہت بہت مبارک ہو۔ ویسے یہ کب کی خبر ہے؟
ابھی پچھلے ہفتے تو ہم سعودی میں ہی تھے، ملاقات ہو جاتی۔ :)
گزشتہ شب ہی کی بات ہے ( ابن سعید ) سعود بھائی ۔۔ سارا بہن فورم پر تشریف لائی تھیں ۔۔
آپ کو سلام کہا ہے۔۔عمرے کی سعادت میں گڑیا کہ سرتاج اور دیگر خاندان کے افراد شامل تھے۔۔
 
سلام و آداب ! محمود بھیا جانی اورسعود بھیا جانی جیسے پیارے بھائیوں کی دعاوں، سر عبید اور سر شمشاد جیسے سب معزز بزرگوں کی شفقت ، سیدہ شگفتہ، عائشہ جی اور مقدس سی سب سکھیوں اور دوستوں کی محبت کا بیحد شکریہ۔ اللہ کریم آپ سب کو اپنی امان میں رکھے۔ آمین
 
Top