عمر سیف

محفلین
جیسا کے
شہزاد وحید

اس بارے میں تفصیلا لکھ چکے ہیں اس میں کوئی شک نہیں۔ میں چونکہ سونی ایک عرصہ سے استعمال کر رہا ہوں مجھے اس میں خامیاں کم ہی نظر آتی ہیں۔ پکچر کوالٹی دیگر 14 16 میگا پیکسل کیمروں سے بہت بہتر ہے ۔
 
جناب آپ سونی کا لے لیں ۔
جیسا کے
شہزاد وحید

اس بارے میں تفصیلا لکھ چکے ہیں اس میں کوئی شک نہیں۔ میں چونکہ سونی ایک عرصہ سے استعمال کر رہا ہوں مجھے اس میں خامیاں کم ہی نظر آتی ہیں۔ پکچر کوالٹی دیگر 14 16 میگا پیکسل کیمروں سے بہت بہتر ہے ۔
چلو یار سونی کا پکا ہو گیا
 
شمشاد

لائبریرین
حسیب بھائی ایک چیز اور دیکھ لیں، کہ بعض کیمرے زوم کرنے پر ان کے لینس باہر نکل آتے ہیں اور بعض کا یہ سسٹم اندر ہی ہوتا ہے۔
مندرجہ بالا کیمرے کا لینس باہر نکلا ہوا ہے۔

میرے خیال میں جن کا سسٹم اندر ہی ہوتا ہے وہ بہتر ہوتا ہے۔
 
میرے نظر میں جتنے بھی گزرے ہیں سب کے باہر ہی آتے ہیں
 
نیلم

محفلین
سونی بیسٹ ہے،،ہمارے پاس فیوجی ،16 میگا پکسل ہے وہ بھی بیسٹ ہے،،،سونی اور فیوجی میں نےیہ دونوں استمعال کیےہیں،،،دونوں ہی بیسٹ ہیں۔۔لیکن آپ سونی ہی لینا:)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
معذرت یار تجھے معلوم میں آجکل آنلائن نہیں آتا زیادہ تر۔ امید ہے جتنا لمبا دھاگہ ہو گیا ہے مطلوبہ معلومات مل گئیں ہونگی۔ :) :) :)
 
انیس الرحمن بھائی camelion کا کراچی میں کیا ریٹ ہے؟
حسیب بھائی 350 سے 400 کی جوڑی ہے۔ میں نے 6 مہینے پہلے 315 کی لی تھی۔
Camelion کا اوریجنل چارجر 800 سے 1000 تک کا ملے گا۔ ہاں ویسے لوکل چارجر 300 کا بھی مل جائے گا۔ میں نے 800 کا لیا تھا۔
آپ "Camelion Always Ready" لینا۔ اس کی خوبی یہ ہے کہ یہ پہلے سے چارج ہوتے ہیں۔ اور آپ انہیں ایک دفعہ چارج کرکے سال بھر بعد دیکھیں گے تو بھی یہ 80 فیصد چارج رہیں گے۔ نیٹ سلو ہے ورنہ آپ کو تصاویر بھیج دے تا۔
 
میں نے کل ریٹ کا پتہ کیا تھا 400 تھا حفیظ سنٹر میں جوڑی کا۔فقط انفارمیشن کیلیے پوچھا تھا کہ کراچی میں کیا ہوگا
شکریہ
ویسے میں نے جو لینا ہے وہ لیتھیم بیٹری والا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
کیمرے کے بارے پہلے یہ سوچ لیں کہ آیا آپ نے پوائنٹ اینڈ شوٹ کرنا ہے یا باقاعدہ اچھی تصویریں لینی ہیں۔ اس سلسلے میں پہلی چوائس کے لئے پوائنٹ اینڈ شوٹ کیمرہ مل جائے گا آپ کی مطلوبہ قیمت پر۔ تاہم اگر آپ زوم کا آپشن لینا چاہ رہے ہیں جو دس ایکس تک ہو یا اس سے زیادہ تو پھر بیس ہزار سے اوپر کا سوچیں۔ تاہم اس میں اکثر کیمرے بیٹری والے نہیں ہوتے اور سیل ڈالنے پڑتے ہیں۔ میرے پاس ایک کینن کا اسی طرح کا SX110 کیمرہ ہے جس میں دو سیل ڈلتے ہیں۔ عام طور پر 400 سے 600 تک تصاویر میں ان دو سیل کی مدد سے کھینچ لیتا ہوں۔ زوم کا استعمال بھی خوب کرتا ہوں کہ 10 ایکس کا زوم ہے

اچھی فوٹوگرافی کے لئے نہ صرف ڈیجیٹل بلکہ ڈی ایس ایل آر ہونا بھی بہتر ہے۔ اس ضمن میں کیمرے کی قیمت چالیس ہزار سے اوپر سمجھیں، ہر الگ قسم کا لینز اضافی الگ سے خریدنا ہوگا۔ اس میں عام طور پر بیٹری ڈلتی ہے۔ ڈیڑھ سال سے زیادہ کے عرصے میں میں نے پندرہ ہزار تصویریں کھینچی ہیں اور شاید تین یا چار بار بیٹری کو ری چارج کیا ہوگا۔ یہ والا کیمرا کینن کا ہی ہے جو 450D ہے۔ اس میں محض ساڑھے تین ایکس کا زوم ہے

کیمرہ ہر بندے کی اپنی چوائس ہوتا ہے۔ میرے خیال میں کیمرہ لینا ہے تو کینن کا لیں۔ کینن کے میرے پاس جتنے بھی کیمرے تھے اور ہیں، سب کے سب میڈ ان جاپان ہیں۔ ایک بھی میڈ ان چائنا نہیں لیا۔ پیٹکس اور منولٹا بھی اچھے ہیں اور اسی طرح سونی بھی اچھا ہے لیکن زیادہ تر یہ میڈ ان چائنا ہوتے ہیں۔ تاہم کوڈک والے بھی بعض بعض ماڈل بہت غضب کے دیتے ہیں۔ اب تو ڈیجیٹل کیمرے بھی تھری ڈی کے ساتھ آ رہے ہیں جن کی قیمت 30،000 سے زیادہ نہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر کیمرے میں پانچ ایکس یا اس سے زیادہ کا زوم ہے تو دو باتیں یاد رہیں۔ پہلی بات یہ ہے کہ زوم کی موٹر الٹرا سانک ہو، ورنہ وڈیو کے دوران جب بھی زوم استعمال کریں گے، شور صاف سنائی دے گا۔ دوسری یہ بات کہ اس میں آئی ایس یعنی امیج سٹیبلائزر لازمی ہو۔ ورنہ زیادہ تر تصاویر دھندلی ہو سکتی ہیں زوم کی وجہ سے
 
کیا یہ ممکن ہے کہ آپ لوگ چند اور مفید باتیں اسی سلسلے میں بزبان اردو یہاں بتا سکیں
۱۔یہ ڈی ایس ایل آر کیمرہ سے کیا مراد ہے
۲۔کیا اردو میں ڈیجیٹل کیمرے سے تصاویر اور اچھی تصاویر لینے پر کوئی ٹیوٹوریل موجود ہے جس میں بعض اصطلاحات مثلا اپرچر ،آئی ایس او وغیر وغیرہ کی توضیحات بھی شامل ہوں؟
 
Top