قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی "انکل" یہ باتیں اتنی لیٹ کیوں بتائیں آپ نے
میں نے ایک سادہ سا کیمرہ لینا ہے۔کیونکہ بجٹ اتنا نہیں ہے
یہ اور یہ پسند کیے ہیں ان میں سے کوئی بھی لے لوں گا
ڈیجیٹل سنگل لینز ریفلیکس کیمرا۔۔۔ لیٹ اس لئے بتائیں کہ دھاگے پر اب نظر کرم پڑی
سنگل لینز ریفلکس میں منشور اور دیگر عدسوں کی مدد سے جو کچھ آپ کو ویو فائنڈر میں دکھائی دیتا ہے، وہی تصویر میں بھی ہوگا۔ جب یہ ڈیجیٹل شکل میں ہو تو ڈی ایس ایل آر کہلائے گا۔ جو کیمرہ ڈی ایس ایل آر نہ ہو، اس کے ویو فائنڈر اور اصل تصویر میں کچھ نہ کچھ فرق ہوتا ہے۔ یعنی ہو بہو جو آپ دیکھ کر تصویر کھینچ رہے ہوں، اصل تصویر ہو سکتا ہے کہ اس سے کچھ زیادہ بڑی یا کچھ مختلف اینگل پر دکھائی دے
 
یہ کیمرے تو مہنگے ہوتے ہیں ڈی ایس ایل آر
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ کیمرے تو مہنگے ہوتے ہیں ڈی ایس ایل آر
جو چیز سستی ہے، اس کی وجہ ہے اور جو چیز مہنگی ہے، اس کی بھی وجہ ہے اور خاصی معقول وجہ ہے۔ میں نے کینن کو اسی وجہ سے ہمیشہ ترجیح دی ہے کہ ان کے کیمرے میڈ ان جاپان ہوتے ہیں

یعنی نتیجہ یہ نکلا کہ

میں تے ہونڈا ای لیساں
 
شمشاد

لائبریرین
کیا یہ ممکن ہے کہ آپ لوگ چند اور مفید باتیں اسی سلسلے میں بزبان اردو یہاں بتا سکیں
۱۔یہ ڈی ایس ایل آر کیمرہ سے کیا مراد ہے
۲۔کیا اردو میں ڈیجیٹل کیمرے سے تصاویر اور اچھی تصاویر لینے پر کوئی ٹیوٹوریل موجود ہے جس میں بعض اصطلاحات مثلا اپرچر ،آئی ایس او وغیر وغیرہ کی توضیحات بھی شامل ہوں؟

انعام بھائی آپ مندرجہ ذیل دو ربط دیکھ لیں۔

آپ کا کیمرہ

اور یہ بھی
 
جو چیز سستی ہے، اس کی وجہ ہے اور جو چیز مہنگی ہے، اس کی بھی وجہ ہے اور خاصی معقول وجہ ہے۔ میں نے کینن کو اسی وجہ سے ہمیشہ ترجیح دی ہے کہ ان کے کیمرے میڈ ان جاپان ہوتے ہیں

یعنی نتیجہ یہ نکلا کہ

میں تے ہونڈا ای لیساں
پاکستان میں بھی انکے کیمرے میڈ ان جاپان ملیں گے؟
 
شہزاد وحید

محفلین
کارل زیسز لینز پر روشنی ڈالیں
شہزاد وحید
قیصرانی
کارل زیسز اور کینن لینز دنیا کے بہترین لینز سمجھے جاتے ہیں۔ باقی گوگل مارو یا قیصرانی آ کے بتاتے ہیں۔ میرا کچھ دیر پہلے اچھی خاصی ایس ایم ایس چیٹ کی ہے۔ میرا کچھ لمبا لکھنے کا موڈ نہیں ہو رہا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کارل زیس کو یوں سمجھیں کہ ایک عدسہ کا نظام ہے۔ اگر کیمرہ، سینسر اور دیگر چیزیں بے کار ہوں تو اکیلا چنا بھاڑ نہیں جھونک سکے گا :) یعنی اگر نوکیا کے موبائل فون میں کارل زیس کا لینز ہو تو وہ خود بخود بہترین کیمرہ نہیں بن جائے گا

کینن کو اگر لیں تو میری مشہوری کی بجائے اپنی پسند سے لیں :)
 
zeesh بھائی نے اس کیمرے کا مشورہ دیا تھا
آپ کیا کہتے ہیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
اچھا لگ رہا ہے۔ لیکن مشورہ دوں؟ بے شک سن سب کی لیں لیکن خریدیں اپنی مرضی سے۔ ورنہ اگر کوئی چیز پسند نہ آئی تو مفت میں دوستوں کو سخت سست سننا پڑے گا :)
آپ اپنی بے لاگ رائے دیں۔میں کسی کو نہیں سناتا:)
اور ہاں اے 3300 بھی چیک کریں
 
Top