ساجد

محفلین
شمشاد بھائی ، اس کی انوائس بھی مل گئی ۔ یہ جناب مؤسستہ باریان للا لکترونیات و اجھزۃ المنزلیہ شارع ا لستین المدینہ المنورہ کی ہے جو 1965 ریال کی ہے 1820ریال کا Cybershot کیمرہ اور 145 ریال کا 2GB کا میموری سلاٹ۔
دوسری رسید بھی ہے اسی دکان کی وہ 1180 ریال کی ہے یہ وہ کیمرہ ہے جو میں نے اپنے گھر والوں کے لئے خرید کیا تھا ، وہ Nikon کمپنی کا COOLPIXتھا اور اسی سے مجھے قیمت کا مغالطہ لگا۔
حسیب نذیر گِل ، آپ بھی نوٹ کر لو۔
 

شمشاد

لائبریرین
ساجد بھائی پیغام نمبر 59 میں دیئے گئے ربط پر کلک کریں، پرانی یادیں تازہ ہو جائیں گی۔
وہ 21 اکتوبر 2007 کی بات ہے اور آج 21 اکتوبر 2012 ہے۔
 
شمشاد بھائی ، اس کی انوائس بھی مل گئی ۔ یہ جناب مؤسستہ باریان للا لکترونیات و اجھزۃ المنزلیہ شارع ستین المدینہ المنورہ کی ہے جو 1965 ریال کی ہے 1820ریال کا Cybershot کیمرہ اور 145 ریال کا 2GB کا میموری سلاٹ۔
دوسری رسید بھی ہے اسی دکان کی وہ 1180 ریال کی ہے یہ وہ کیمرہ ہے جو میں نے اپنے گھر والوں کے لئے خرید کیا تھا ، وہ Nikon کمپنی کا COOLPIXتھا اور اسی سے مجھے قیمت کا مغالطہ لگا۔
حسیب نذیر گِل ، آپ بھی نوٹ کر لو۔
ساجد بھائی 1200 ریال میں اس سے بھی ہائی فائی ماڈل دلوادوں گا۔ میموری اسٹک فری۔
آپ 1300 دے دیجیے گا۔۔:D
یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے۔۔
 

عسکری

معطل
شمشاد بھائی ، اس کی انوائس بھی مل گئی ۔ یہ جناب مؤسستہ باریان للا لکترونیات و اجھزۃ المنزلیہ شارع ا لستین المدینہ المنورہ کی ہے جو 1965 ریال کی ہے 1820ریال کا Cybershot کیمرہ اور 145 ریال کا 2GB کا میموری سلاٹ۔
دوسری رسید بھی ہے اسی دکان کی وہ 1180 ریال کی ہے یہ وہ کیمرہ ہے جو میں نے اپنے گھر والوں کے لئے خرید کیا تھا ، وہ Nikon کمپنی کا COOLPIXتھا اور اسی سے مجھے قیمت کا مغالطہ لگا۔
حسیب نذیر گِل ، آپ بھی نوٹ کر لو۔
سارے حاجی عمرے والے ان سے ہی کیوں لٹتے ہیں :laugh: مدینہ بہت بڑا ہے آگے کیوں نہیں جاتے اس ستین اور دائری سے آپ لوگ
 

ساجد

محفلین
سارے حاجی عمرے والے ان سے ہی کیوں لٹتے ہیں :laugh: مدینہ بہت بڑا ہے آگے کیوں نہیں جاتے اس ستین اور دائری سے آپ لوگ
جناب ہم وہاں مقیم تھے (یعنی مسکین باکستانی) حاجی نہیں اور اس وقت یہ مؤسسہ الیکٹرونک کا سب سے بڑا مؤرد تھا۔ یہ پانڈا جسے بندہ بھی کہا جاتا ہے تب نہیں تھے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
میں یہاں وجی کی بات سے اتفاق کروں گا کیمرہ کا کردار اہم ہے لیکن تصویر بنانی بھی آنی چاہیے ورنہ ایک اچھا کیمرہ بھی بیکار تصویر دے گا۔ میرے پاس Sony CyberShot W530 ہے اور میں نے اسے ستمبر 2011 میں 13000 کا لیا تھا 14 مہینے کی سونی وارنٹی کے ساتھ۔ آج اسے ایک سال سے اوپر ہو گیا لیکن اس کا کچھ نہیں بگڑا۔ 14 میگا پگزلز اور کارل زیسز کے لینزز اور 4 ایکس آپٹیکل زوم۔ یہ رہی اس کی فوٹو۔
16_10611_2.jpg

رزلٹ دیکھنا چاہو تو میری فیس بُک البمز دیکھ سکتے ہو۔:) اب تو اس سیریز کے نئے ماڈلز آچکے ہیں جو اسی قیمت میں زیادہ فیچرز کے ساتھ دستیاب ہیں۔ اگر تمھارا ارادہ مناسب قیمت کا کیمرا لینے کا ہی ہے تو سونی سائبر شاٹ ہی لینا کیونکہ Canon اور Nikon کے لو رینج کیمرے پرفارمنس میں اتنے عمدہ نہیں کہ جتنے ان کے DSLR کیمرے مشہور ہیں۔
میگا پگزلز سے بھی زیادہ اہم ہوتے ہیں کیمرے کے لینز، آپٹیکل زوم اور اس کے فیچرز۔ سونی کے ہی کیمروں میں تم سونی لینزز اور کارل زیسز لینزز دیکھوں گے اور کارل زیسز لینزز والے کیمرے قیمت میں زیادہ ہونگے۔ سونی اپنے لو رینج کیمروں میں بھی کارل زیسز لینزز دیتا ہے جو کہ ایک بہت اچھی بات ہے۔ ایک بات اور کہ لو رینج کیمرے اس قابل نہیں ہوتے کہ وہ 16 میگا پگزلز یا 14 میگا پگزلز پر ایک شاندار تصویر دے سکیں، بہت سی ٹیکنکل خامیاں صاف نظر آئیں گی لیکن پراڈکٹ میکرز اس بات سے لاپرواہ یا پھر بے پرواہ دھڑا دھڑ ایسی پراڈکٹس مارکیٹ میں سیل کئے جا رہے ہیں شاید اس لیئے کہ ان کیمروں کو خریدنے والے کوئی پروفیشنلز نہیں بلکہ ایک عام یوزر ہوتا ہے جو کسی بھی ٹیکنکل ڈیٹیل سے لاعلم ہوتا ہے۔ اس لیئے تم اگر 25 ہزار تک کا کوئی بھی کیمرا لے رہے ہو تو میگا پگلزلز کے چکر میں نہ رہنا بلکہ فیچرز اور لینزز دیکھنا اور ساتھ ساتھ آپٹیکل زوم بھی۔ سونی سائبر شاٹ کی ایک اور خوبی بتاؤں کہ اس کی بیٹری پرفارمنس بہت عمدہ ہے۔ کینن اور نائکون کے لو رینج کیمروں سے دوگنی عمدہ۔
 

ساجد

محفلین
تو مقیم ہو کر سونی ورلڈ یا کسی بڑی مارکیٹ کیوں نہیں جاتے تھے :p
سونی ورلڈ شاید اس وقت مدینہ میں نہیں تھا۔ البتہ سونی کے بڑے بڑے ہورڈنگز دھوکہ دینے کے لئے ضرور لگائے ہوتے تھے کچھ دکانداروں نے۔
ویسے بھی اس وقت الیکٹرانک اشیاء بہت مہنگی ہوا کرتی تھیں ۔ تب چائنا نیا نیا مارکیٹ میں آیا تھا اور Cougar نامی ایک مؤسسہ چائنا کی اشیاء کا مؤرد تھا۔ ان کے پاس الفارس ٹیلی فون سیٹس ، GEEPAS کے جوسر اور بلینڈر اور اسی قسم کی دیگر اجہزۃ الکہربائیہ ہوا کرتی تھیں۔ تب ٹی وی سیٹس ، موبائلز ، ڈیجیٹل کیمرے ، لیپ ٹاپ وغیرہ جاپان ہی کے پسند کئے جاتے تھے۔ اسی لئے کافی مہنگے بھی ہوتے تھے۔ اب تو وہاں بھی چائنا ہی چائنا ہے۔ چائنا کا یاشیکا MF2کیمرہ اس وقت 135 ریال کا تھا ۔ اب ڈیجیٹل آنے کے بعد اسے کوئی مفت میں بھی نہیں اٹھاتا۔
 
ڈیجیٹل کیمرہ میں میرا مشورہ سونی کا ہے، 50 دینار سے 100 دینار تک اچھے مل جاتے ہیں۔ آپ سونی کی ویبسائیٹ پہ ماڈل چیک کر سکتے ہیں۔
مارکیٹ میں جاکر دیکھیوں گا کیا ہاٹ ہے
میرا اردہ ہے ہال روڈ اور حفیظ سنٹر جانیکا
 
Top