کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟

اے خان

محفلین
لڑکیوں اسکول جائیں تو والد کی غیرت جاگ جاتی ہے کہ نہیں یہ بے غیرتی ہے. اور اسی لڑکیوں کی ماں کو مرد ڈاکٹر کے پاس علاج کے غرض سے لے جانا. تو اس وقت غیرت کہاں چلی جاتی ہے؟ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
 

سین خے

محفلین
یہاں کافی پسند کیا جاتا ہے۔ البتہ میں اس کی نسبت تہذیب بیکری کا پیزا پسند کرتا ہوں۔ :)

غیر متعلقہ مراسلے پر معذرت :) کیا آپ کی طرف California اور Broadway پیزا دستیاب ہے؟؟ اگر ہے تو کیا ان دو جگہوں کا پیزا کھانے کا اتفاق ہوا ہے؟؟
 

سین خے

محفلین
نام پہلی دفعہ سنا۔ :)

تہذیب بیکری ہے؟ اگر تو یہ بیکری ہے تو جہاں تک میرا اندازہ ہے یہ پاکستانی اسٹائل کا بیکری پیزا بناتے ہوں گے۔

براڈ وے کا thin crust pizza بہت اچھا ہوتا ہے۔ کیلیفورنیا والے بھی کافی اچھے جا رہے ہیں۔ابھی سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ لاہور اور کراچی میں ہی ہیں۔ کبھی لاہور یا کراچی آنا جانا ہو تو ان دو کا ٹرائے کر کے دیکھئے گا :)
 
پیزا نیپلز کا ہوتا ہے یا نیویارک کا۔ یہ کیلیفورنیا پیزا کیا بلا ہے؟
یہاں ایک نیویارکر پیزا ہے، مگر ابھی تک کھانے کا اتفاق نہیں ہوا، تعریف سنی ہے۔
اسی طرح ایک 14تھ سٹریٹ پیزا کی بھی کافی تعرہف سنی ہے، مگر موقع نہیں ملا۔
 
یہاں ایک نیویارکر پیزا ہے، مگر ابھی تک کھانے کا اتفاق نہیں ہوا، تعریف سنی ہے۔
اسی طرح ایک 14تھ سٹریٹ پیزا کی بھی کافی تعرہف سنی ہے، مگر موقع نہیں ملا۔

دونوں ہی کھائے ہیں بس یہی کہنا چاہیں گے ایک بندے کے لئے ایک سلائس کافی ہوتی ہے وغیرہ!!
 

سید عمران

محفلین
تابش بھائی کھانوں کی تصاویر تو دھڑا دھڑ پوسٹ کرتے ہیں مگر ہمیں کھلاتے کبھی نہیں۔۔۔
کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟؟؟
:angry::angry::angry:
 

ہادیہ

محفلین
عزت کو منسوب صرف عورت سے کرتے۔۔جبکہ باہر کی عورت کی کوئی عزت نہیں کرتے۔۔ بلکہ عزت سمجھتے ہی ان کو ہیں جو اپنے گھر میں موجود۔۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں۔۔
 
السلام علیکم !
محفلین میرا اس لڑی کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ خاندانی منافقانہ رسم و رواج اور معاشرے میں دوہرے معیار کی نشاندہی برجستہ حقیقی پرمزاح جملوں سے کی جائے تاکہ کھیل ہی کھیل میں اصلاح کا پہلو بھی اجاگر ہوسکے ۔
تو پہلا جملہ حاضر خدمت ہے !

اکثر لوگ ‏بہو کو کھیر پکوائی کی رسم کر کے دوسرے ہفتے ہی پرانا کر دیتے ہیں اور دامادوں کو تو شادی کے دس سال بعد بھی وی آی پی پروٹوکول دیتے ہیں ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟
موضوع میں خاندانی رسم ورواج کے منافقانہ پہلوؤں کا ذکر، لیکن لڑی کا رخ ہر چہار سو پھیلتا ہوا۔
کیا یہ کھلا تضاد۔۔۔۔۔۔۔۔ نئی جی نئی یہ تضاد نہیں، ادھر ایسے ہی چلتا ہے۔
 

فاخر رضا

محفلین
مراسلہ لکھنے کے راولپنڈی ایکسپریس ایک جملے کے لطیفوں کو کھلے تضاد کے اضافے کے ساتھ استعمال کرتے ہوئے پائیں جائیں تو اسے کون سا تضاد کہیں
 
Top