کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟

السلام علیکم !
محفلین میرا اس لڑی کو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ خاندانی منافقانہ رسم و رواج اور معاشرے میں دوہرے معیار کی نشاندہی برجستہ حقیقی پرمزاح جملوں سے کی جائے تاکہ کھیل ہی کھیل میں اصلاح کا پہلو بھی اجاگر ہوسکے ۔
تو پہلا جملہ حاضر خدمت ہے !

اکثر لوگ ‏بہو کو کھیر پکوائی کی رسم کر کے دوسرے ہفتے ہی پرانا کر دیتے ہیں اور دامادوں کو تو شادی کے دس سال بعد بھی وی آی پی پروٹوکول دیتے ہیں ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
سنجیدہ موضوع پر گفتگو کرنی ہے اور زمرہ کھیل ہی کھیل میں۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
 
بیٹے کی پیدائش پر دھوم دھڑکے اور مٹھائی کی تقسیم، بیٹی کی پیدائش پر سوگ۔ یہ ابھی تک ایک کھلا تضاد ہے!
یہاں اسلام آباد میں یہ حال ہے کہ ایک پرائیویٹ ہسپتال میں جب میرے بھائی کی بیٹی ہوئی، اور اس نے مٹھائی لا کر ہسپتال کے عملے کو دی۔ تو وہ ایک دوسرے کی شکل دیکھتے ہوئے جھجک رہے تھے۔ بھائی نے وجہ پوچھی اور حیرت کا اظہار کیا تو انھوں نے جواب دیا کہ بیٹی کے والدین سے تو ہمیں مٹھائی مانگتے ہوئے شرم آتی ہے۔ جس پر بھائی نے ان کو خوب سنائیں۔
یہ المیہ ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
مرد کی لغزش، ایک غسل اور دو رکعت نماز (توبہ) سے ہمارا معاشرہ معاف کر دیتا ہے۔ عورت کی لغزش ساری زندگی اس کا پیچھا کرتی ہے!
 
Top