کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟

فرقان احمد

محفلین
ہمارے جملے اس افراط سے برتے جا رہے ہیں اور ہمیں کوئی لِفٹ تک نہیں کروائی جا رہی، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
image.jpg

 
یہاں اسلام آباد میں یہ حال ہے کہ ایک پرائیویٹ ہسپتال میں جب میرے بھائی کی بیٹی ہوئی، اور اس نے مٹھائی لا کر ہسپتال کے عملے کو دی۔ تو وہ ایک دوسرے کی شکل دیکھتے ہوئے جھجک رہے تھے۔ بھائی نے وجہ پوچھی اور حیرت کا اظہار کیا تو انھوں نے جواب دیا کہ بیٹی کے والدین سے تو ہمیں مٹھائی مانگتے ہوئے شرم آتی ہے۔ جس پر بھائی نے ان کو خوب سنائیں۔
یہ المیہ ہے
میرے ایک دوست کی بیٹی پیدا ہوئی تو اسکے ایک دوسرے دوست کو جب پتہ چلا تو اس نے کہا ”کیااااا؟ بیٹی پیدا ہوئی ہے؟؟؟ مبارک دوں یا نہ دوں؟
 
میرے ایک دوست کی بیٹی پیدا ہوئی تو اسکے ایک دوسرے دوست کو جب پتہ چلا تو اس نے کہا ”کیااااا؟ بیٹی پیدا ہوئی ہے؟؟؟ مبارک دوں یا نہ دوں؟
دوسرے دوست کو اس بات کا جواب زندگی اس وقت دے گی جب بڑھاپے میں بیٹا اپنی دنیا میں رہے گا اور بیٹیاں باپ کے لئے جان نچھاور کرتی ہونگی
 
‏دنیا بھر کا گند کچرا، کھلےچربی والے تیل میں ڈوبے فرائی کھانے کھاکر، کالے پیلے سفید ڈرنکس پی کر، پان، گٹکا، نسوار، تمباکو چبا چبا کر جب بیمارہوجاتے ہیں اور ڈاکٹر کے پاس جاتے ہیں تو میڈیسن کا نسخہ دیکھتے ہی سوال کرتے ہیں"ڈاکٹر صاحب!!! اس دوائی کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ تو نہیں ہے ناں" کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
 
Top