کہانیوں، کرداروں اور مصنفین پہ بات چیت

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہمارے ہاں مختلف جاسوسی قسم کے ڈائجسٹ میں بہت سی چھوٹی کہانیاں طبع زاد کی بجائے ترجمہ شدہ ہوتی ہیں۔ ان میں کرداروں اور علاقوں کے نام بھی وہی ہوتے ہیں۔
یہ مصنفین یہ کہانیاں کہاں سے لیتے ہیں؟
مختلف جرائد میں جاسوسی کہانیاں آئے دن شائع تو ہوتی رہتی ہیں ۔ عین ممکن ہے کہ ان میں سے کسی سے لیتے ہوں ۔ جاسوسی کہانیاں لکھنے والے مصنفین کی کہانیوں کے اپنے مجموعے بھی شائع ہوئے ہیں ، وہاں سے بھی مواد لیا جاسکتا ہے۔ بہت سالوں سے میرا انگریز ی میں مطالعہ صرف شاعری اور آرٹ تک محدود ہے ۔ کہانیاں وغیرہ پڑھنا ایک عرصہ ہو اترک کردیا۔
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
کیا کوئی محفلین بتا سکتا ہے کہ بھارتی اردو کتب کیسے خریدی جا سکتی ہیں؟
اکیسویں صدی کے اوائل تک تو بذریعہ ڈاک کتب اور جرائد انڈیا سے پاکستان اور پاکستان سے انڈیا بھیجے جاتے تھے۔ مجھے یاد ہے کہ مرحوم احمد ندیم قاسمی نے ایک کالم بھی اسی موضوع پر لکھا تھا کہ اس حوالے سے ڈاک کے اخراجات بہت زیادہ بڑھا دیے گئے ہیں۔ آج کل بھی شاید بذریعہ ڈاک ہی کتب اور میگزین بھیجے جاتے ہیں۔ رقم کی منتقلی کے لیے غالباً کریڈٹ کارڈ استعمال ہوتا ہے۔ تاہم، لہو کے پھول نامی کتاب کا ملنا آسان نہیں۔ اس کتاب کی نئی اشاعت میری نظر سے نہیں گزری۔ جو کتب شائع ہوئی ہیں، اس کے پبلشر، کتاب دان، لکھنو کا بھی اب کوئی نام و نشان نہیں۔ اس کتاب کی ہارڈ کاپی کے حصول کا طریقہ یہی لگتا ہے کہ انڈیا میں کسی بک سیلر کے پاس قدیمی نسخے پڑے ہوں اور وہاں سے کوئی خرید کر اسے پاکستان بھجوا دے۔ ایک اور صورت یہ ہے کہ پاکستان سے کئی ادباء اور شعراء انڈیا آتے جاتے رہتے ہیں، ان سے درخواست کی جائے تو وہ کتاب پاکستان لا سکتے ہیں بشرط یہ کہ اس کا سراغ پہلے سے لگا لیا جائے کہ کتاب کہاں سے ملے گی؟
اور ہاں، یہ بتانا بھول گیا کہ میسور کی ایک لائبریری میں اس کتاب کی پانچوں جلدیں موجود ہیں۔ وہ ایسی آسانی سے نہ دیں گے۔ کسی انڈین محفلین کی ڈیوٹی لگائیں، کہ وہ ۔۔۔۔۔ سمجھ جائیں بس۔ کام مشکل ضرور ہے، نا ممکن نہیں۔ :)
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کسی انڈین محفلین کی ڈیوٹی لگائیں، کہ وہ ۔۔۔۔۔ سمجھ جائیں بس۔ کام مشکل ضرور ہے، نا ممکن نہیں۔ :)
سمجھ میں نہیں آیا ۔ وضاحت فرمائیں جناب علی وقار صاحب قبلہ!
خدانخواستہ مجھے یہ لگا جیسے آپ یہ مشورہ دے رہے ہوں کہ کسی انڈین محفلین کی ڈیوٹی لگائیں کہ وہ پاکستانی کام کرے ؟!:unsure:
 
Top