کہانیوں، کرداروں اور مصنفین پہ بات چیت

الشفاء

لائبریرین
مولانا امام حافظ ابن حجر العسقلانی رحمتہ اللّہ کی کتاب "بلوغ المرام" کا ترجمہ مولانا عبدالسلام بھٹوی رحمتہ اللہ نے اپنی کتاب الجامع میں کیا ہے۔
کیا یہ کتاب نیٹ پہ دستیاب ہے۔ میں نے ڈھونڈی تو مجھے نہیں مل سکی۔
محمد احمد
الشفاء
محمد خلیل الرحمٰن

یہاں سے یہ کتاب پڑھی یا ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
جاسمن صاحبہ آپ کے نام کے آگے لائبریرن لکھا ہے اس لیئے آپ سے ہی پوچھ لیتا ہوں کہ مجھے ایک میسج اس سائٹ نے دیا کہ آپ کو ایک ٹرافی ملی ہے
جسکا نام ہے : نہ رکنے والا : سمجھ نہیں آیا کہ یہ میرا مذاق اڑا یا جارہا ہے یا تعریف کی جا رہی ہے -
کیا میں سائٹ پہ اِدھر اُدھر کچھ لکھنے سے باز آجاؤں؟
ارے ارے ارے یہ کیا بات ہوئی سب کی سب تعریف ہے آپکی ستائئش کی جاری ہے اور آپ ہیں کہ میدان چھوڑے جارہے ہیں ۔۔۔
 

جاسمن

لائبریرین
انگریزی ناول یا کہانیوں کے تراجم اکثر ہم جاسوسی قسم کے اردو ڈائجسٹوں میں پڑھتے رہتے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ کیا یہاں بھی یہی شرط عائد ہوتی ہے کہ کسی ناول/کہانی کے شائع ہونے ہے بعد پچاس برس گزر جائیں تو ہی ترجمہ کیا جا سکتا ہے؟
پہلے تو ہم دیکھتے تھے کہ ناول کا انگریزی نام اور مصنف کے نام سے متعلق بھی نیچے چھوٹا سا پیراگراف دیا ہوتا تھا۔ لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔ ناول کا اردو نام ہوتا ہے اور اندر کرداروں کے نام شاید وہی ہوتے ہوں جو اصل انگریزی کے ناول میں ہوں گے۔ کیونکہ یہ نام مقامی نہیں ہوتے۔ اس لیے ہمیں بالکل پتہ نہیں چلتا کہ یہ کس ناول کا ترجمہ ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
کیا کوئی محفلین بتا سکتا ہے کہ بھارتی اردو کتب کیسے خریدی جا سکتی ہیں؟
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
مختصر جاسوسی کہانیوں والے انگریزی ڈائجسٹوں کے نام کوئی بتا سکتا ہے؟
مختصر جاسوسی کہانیوں کا کوئی انگریزی میگزین تو اس وقت کہیں نہیں چھپتا ۔ کم از کم میری معلومات کے مطابق ایسا کوئی رسالہ اب شائع نہیں ہوتا۔
جب میں جاسوسی کہانیاں پڑھا کرتا تھا تو پچیس سال پہلے ایک کتاب(100Dastardly-Little-Detective-Stories-) خریدی تھی جو ماضی قریب میں ایک لائبریری کو عطیہ کردی۔ یہ کتاب آرکائیو ڈاٹ آرگ سے ڈاؤنلوڈ کی جاسکتی ہے ۔ شاید آپ کو پسند آئے۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
کیا کوئی محفلین بتا سکتا ہے کہ بھارتی اردو کتب کیسے خریدی جا سکتی ہیں؟

اچھا ہوا کہ کہ آپ نے بتادیا ورنہ جاسمن تو بھارتی کتابیں خریدنے انڈونیشیا جارہی تھیں۔
 
Top