الوداعی تقریب کچھ پھول تشکّر کے

پلے تو آپ کو یہ بتانا پڑے گا کہ کون سی بات گراں گزری تاکہ اس کی مناسبت سےمعافی تلافی کی کوشش کی جائے ۔ :)
ریٹائرمنٹ زیادہ دور نہیں ۔ اس کے بعد وقت ہی وقت ہوگا ، ان شاء اللہ۔ اٹلانٹا مجھے تو پسند آیا تھا اور چند سال پہلے وہاں منتقل ہونے کے بارے میں سوچا بھی تھا۔ لیکن وہاں کوئی ڈھنگ کی جاب نظر نہیں آئی۔ اور ٹریفک کا مسئلہ بھی کچھ زیادہ تھا۔ اگر کبھی مستقبل قریب میں کوئی میٹنگ یا کانفرنس وغیرہ وہاں ہوئی تو ضرور چکر لگے گا۔
وہ ملاقاتی لڑی اگر بن پاتی تو اس کا عنوان کیا ہوتا!
 
سیما علی

لائبریرین
خاص طور پر مغرب میں کاروبارِ حیات پورا آدمی مانگتی ہے ۔ جب سے محفل بند ہونے کا اعلان ہوا ہے تو کام میں عارضی طور پر کچھ کمی کرلی ہے
ہمیں بہت اچھی طرح اندازہ ہے کیونکہ رضا ہمارے بیٹے بھی امریکن بینک سے منسلک ہیں ۔اور ۔
جاتی نہیں خلش الم روزگار کی
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آستانہ کے ساتھ تو زکریا بھی اچھا تھا پر افسوس۔۔۔وہ ہمارے زمانے کے AMERICA کو امریکہ کہنے والے بھی نہ رہے!
مریم بیٹا ، کسی بھی شخص کو اس نام سے مخاطب کرنا چاہیے کہ جو اسے پسند ہو اور جو وہ اپنے آپ کو کہلوانا چاہتا ہو۔ یہ ایک اچھا معاشرتی اصول ہے۔
تو ظہیر ہے لیکن مجھے قبلہ و کعبہ سلطان السالکین امام لعصر والظہر والمغرب حضرت ظہیر حیدرآبادی ثم کراچوی ثم ٹلساوی رحمتہ اللہ علیہ کہلوانا پسند ہے ۔ 😐
 
پرمزاح و دوستانہ و زبردست وغیرہ!
 
زیک

مسافر
پہلے تو آپ کو یہ بتانا پڑے گا کہ کون سی بات گراں گزری تاکہ اس کی مناسبت سےمعافی تلافی کی کوشش کی جائے ۔
یعنی اگر کوئی بات گراں نہ گزری ہو تو آپ معافی سے مکر جائیں گے؟

ریٹائرمنٹ زیادہ دور نہیں ۔ اس کے بعد وقت ہی وقت ہوگا ، ان شاء اللہ۔
آپ شاید وہ بچپن کی کہاوت بھول گئے ہیں کہ آج کا کام کل پر نہ چھوڑو

ٹریفک کا مسئلہ بھی کچھ زیادہ تھا
ٹریفک تو زندگی کی نشانی ہے

اگر کبھی مستقبل قریب میں کوئی میٹنگ یا کانفرنس وغیرہ وہاں ہوئی تو ضرور چکر لگے گا۔
ضرور آئیں اور ملیں۔ اس سے پہلے کہ میں گاڑی آپ کی ریاست کی طرف چلانا شروع کر دوں
 
مریم بیٹا ، کسی بھی شخص کو اس نام سے مخاطب کرنا چاہیے کہ جو اسے پسند ہو اور جو وہ اپنے آپ کو کہلوانا چاہتا ہو۔ یہ ایک اچھا معاشرتی اصول ہے۔
تو ظہیر ہے لیکن مجھے قبلہ و کعبہ سلطان السالکین امام لعصر والظہر والمغرب حضرت ظہیر حیدرآبادی ثم کراچوی ثم ٹلساوی رحمتہ اللہ علیہ کہلوانا پسند ہے ۔ 😐

یوں تو کہا جاتا ہے کہ:

"جوتے کی بڑی ہیل سے بڑھتی نہیں قامت
ٹوپی کی بلندی سے سر اونچا نہیں ہوتا"

لیکن ناموں اور القابات کی طوالت پر یقیناً یہ کلیہ صادق نہیں، لہٰذا اس ضمن میں آپ کی برتری تسلیم کی جاتی ہے۔ :) :) :)

جی میرا نام سعود عالم ہے اور والد صاحب قبلہ کا نام سعید احمد ہے۔

جب ہم قصہ پارینہ بن چکے ہونگے تو تاریخ یا ہماری سیرت کی کتابوں میں ہمارا نام غالباً کچھ یوں ہوگا۔

غریب الغرباء فقیر الفقراء قدوۃ المساکین الشیخ سعود عالم خان ابن الحاج قبلہ سعید احمد خان الہندی عفی عنہ
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یعنی اگر کوئی بات گراں نہ گزری ہو تو آپ معافی سے مکر جائیں گے؟
مکرنا تو بعد کی بات ہے پہلے معافی واجب ہونا تو ثابت ہو ۔میری معافی کی درخواست شرطیہ تھی ۔اسی لیے جملہ " اگر "سے شروع کیا تھا۔ہا ہا ہا ۔۔۔۔ :)

آپ شاید وہ بچپن کی کہاوت بھول گئے ہیں کہ آج کا کام کل پر نہ چھوڑو
کل پر نہیں تین چارسال پر چھوڑا ہے۔ :D
ٹریفک تو زندگی کی نشانی ہے
مشکل زندگی کی نشانی کہیے۔ رینگتی ٹریفک میں اسٹیئرنگ کے پیچھے بیٹھے وقت ضائع کرنا بالکل بھی پسند نہیں ہے۔ ریزیڈنسی کے دنوں میں ہسپتال سے پچیس تیس منٹ دور کی ڈرائیو پر رہا کرتا تھا۔ لمبی لمبی شفٹوں کے بعد کئی مرتبہ گھر آتے وقت ایک لمحے کے لیے غنودگی آگئی ۔ اس وقت سے سبق سیکھ لیا۔ الحمد للہ، پچھلے بائیس پچیس سالوں میں اللہ کا کرم ایسا ہوا کہ رہائش کلینک سے دس منٹ سے زیادہ دور نہیں رہی۔
ضرور آئیں اور ملیں۔ اس سے پہلے کہ میں گاڑی آپ کی ریاست کی طرف چلانا شروع کر دوں
جب جی چاہے آجائیے ۔ خوش آمدید! در کھلا ہے۔ اگر جولائی اور اگست میں نکلنا ہو تو بس پہلے درجۂ حرارت چیک کرلیجیے گا۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جب ہم قصہ پارینہ بن چکے ہونگے تو تاریخ یا ہماری سیرت کی کتابوں میں ہمارا نام غالباً کچھ یوں ہوگا۔

غریب الغرباء فقیر الفقراء قدوۃ المساکین الشیخ سعود عالم خان ابن الحاج قبلہ سعید احمد خان الہندی عفی عنہ
ہاہاہاہا۔۔۔۔ القابات کی تصویر کے دونوں رخ نظر آگئے اس مراسلے میں ، سعود بھائی!

ویسے یہاں القابات کی زمانی ترتیب کچھ الٹی ہوگئی ہے ۔ عجز و انکساری کے جو الفاظ لوگ جیتے جی اپنے نام کے ساتھ لگاتے ہیں وہ آپ نے اپنےسوانح نگاروں کے کھاتے میں ڈال دیئے ہیں ۔ اور احترام و تکریم کے جو مبالغہ آمیز القابات لوگ کسی مرحوم کے لیے استعمال کرتے ہیں وہ اس خاکسار نے جیتے جی اپنے لیے خود ہی استعمال کرلیے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تاکہ کسی اور کو جھوٹ نہ بولنا پڑے۔ :D
 
آخری تدوین:

الشفاء

لائبریرین
مجھے قبلہ و کعبہ سلطان السالکین امام لعصر والظہر والمغرب حضرت ظہیر حیدرآبادی ثم کراچوی ثم ٹلساوی رحمتہ اللہ علیہ کہلوانا پسند ہے ۔
ماشاءاللہ ظہیر بھائی، کیا کہنے۔۔۔
لگتا ہے فجر و عشاء کے وقت حضرت کلینک پر تشریف رکھتے ہیں اور امامت کا کام امام الفجر والعشاء کے سپرد فرماکر ان کو بھی اپنی آخرت سنوارنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اللہ اللہ۔۔۔🙂
 
Top