الوداعی تقریب کچھ پھول تشکّر کے

پلے تو آپ کو یہ بتانا پڑے گا کہ کون سی بات گراں گزری تاکہ اس کی مناسبت سےمعافی تلافی کی کوشش کی جائے ۔ :)
ریٹائرمنٹ زیادہ دور نہیں ۔ اس کے بعد وقت ہی وقت ہوگا ، ان شاء اللہ۔ اٹلانٹا مجھے تو پسند آیا تھا اور چند سال پہلے وہاں منتقل ہونے کے بارے میں سوچا بھی تھا۔ لیکن وہاں کوئی ڈھنگ کی جاب نظر نہیں آئی۔ اور ٹریفک کا مسئلہ بھی کچھ زیادہ تھا۔ اگر کبھی مستقبل قریب میں کوئی میٹنگ یا کانفرنس وغیرہ وہاں ہوئی تو ضرور چکر لگے گا۔
وہ ملاقاتی لڑی اگر بن پاتی تو اس کا عنوان کیا ہوتا!
 

سیما علی

لائبریرین
خاص طور پر مغرب میں کاروبارِ حیات پورا آدمی مانگتی ہے ۔ جب سے محفل بند ہونے کا اعلان ہوا ہے تو کام میں عارضی طور پر کچھ کمی کرلی ہے
ہمیں بہت اچھی طرح اندازہ ہے کیونکہ رضا ہمارے بیٹے بھی امریکن بینک سے منسلک ہیں ۔اور ۔
جاتی نہیں خلش الم روزگار کی
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آستانہ کے ساتھ تو زکریا بھی اچھا تھا پر افسوس۔۔۔وہ ہمارے زمانے کے AMERICA کو امریکہ کہنے والے بھی نہ رہے!
مریم بیٹا ، کسی بھی شخص کو اس نام سے مخاطب کرنا چاہیے کہ جو اسے پسند ہو اور جو وہ اپنے آپ کو کہلوانا چاہتا ہو۔ یہ ایک اچھا معاشرتی اصول ہے۔
تو ظہیر ہے لیکن مجھے قبلہ و کعبہ سلطان السالکین امام لعصر والظہر والمغرب حضرت ظہیر حیدرآبادی ثم کراچوی ثم ٹلساوی رحمتہ اللہ علیہ کہلوانا پسند ہے ۔ 😐
 
مریم بیٹا ، کسی بھی شخص کو اس نام سے مخاطب کرنا چاہیے کہ جو اسے پسند ہو اور جو وہ اپنے آپ کو کہلوانا چاہتا ہو۔ یہ ایک اچھا معاشرتی اصول ہے۔
تو ظہیر ہے لیکن مجھے قبلہ و کعبہ سلطان السالکین امام لعصر والظہر والمغرب حضرت ظہیر حیدرآبادی ثم کراچوی ثم ٹلساوی رحمتہ اللہ علیہ کہلوانا پسند ہے ۔ 😐
پرمزاح و دوستانہ و زبردست وغیرہ!
 

زیک

مسافر
پہلے تو آپ کو یہ بتانا پڑے گا کہ کون سی بات گراں گزری تاکہ اس کی مناسبت سےمعافی تلافی کی کوشش کی جائے ۔
یعنی اگر کوئی بات گراں نہ گزری ہو تو آپ معافی سے مکر جائیں گے؟

ریٹائرمنٹ زیادہ دور نہیں ۔ اس کے بعد وقت ہی وقت ہوگا ، ان شاء اللہ۔
آپ شاید وہ بچپن کی کہاوت بھول گئے ہیں کہ آج کا کام کل پر نہ چھوڑو

ٹریفک کا مسئلہ بھی کچھ زیادہ تھا
ٹریفک تو زندگی کی نشانی ہے

اگر کبھی مستقبل قریب میں کوئی میٹنگ یا کانفرنس وغیرہ وہاں ہوئی تو ضرور چکر لگے گا۔
ضرور آئیں اور ملیں۔ اس سے پہلے کہ میں گاڑی آپ کی ریاست کی طرف چلانا شروع کر دوں
 
مریم بیٹا ، کسی بھی شخص کو اس نام سے مخاطب کرنا چاہیے کہ جو اسے پسند ہو اور جو وہ اپنے آپ کو کہلوانا چاہتا ہو۔ یہ ایک اچھا معاشرتی اصول ہے۔
تو ظہیر ہے لیکن مجھے قبلہ و کعبہ سلطان السالکین امام لعصر والظہر والمغرب حضرت ظہیر حیدرآبادی ثم کراچوی ثم ٹلساوی رحمتہ اللہ علیہ کہلوانا پسند ہے ۔ 😐

یوں تو کہا جاتا ہے کہ:

"جوتے کی بڑی ہیل سے بڑھتی نہیں قامت
ٹوپی کی بلندی سے سر اونچا نہیں ہوتا"

لیکن ناموں اور القابات کی طوالت پر یقیناً یہ کلیہ صادق نہیں، لہٰذا اس ضمن میں آپ کی برتری تسلیم کی جاتی ہے۔ :) :) :)

جی میرا نام سعود عالم ہے اور والد صاحب قبلہ کا نام سعید احمد ہے۔

جب ہم قصہ پارینہ بن چکے ہونگے تو تاریخ یا ہماری سیرت کی کتابوں میں ہمارا نام غالباً کچھ یوں ہوگا۔

غریب الغرباء فقیر الفقراء قدوۃ المساکین الشیخ سعود عالم خان ابن الحاج قبلہ سعید احمد خان الہندی عفی عنہ
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یعنی اگر کوئی بات گراں نہ گزری ہو تو آپ معافی سے مکر جائیں گے؟
مکرنا تو بعد کی بات ہے پہلے معافی واجب ہونا تو ثابت ہو ۔میری معافی کی درخواست شرطیہ تھی ۔اسی لیے جملہ " اگر "سے شروع کیا تھا۔ہا ہا ہا ۔۔۔۔ :)

آپ شاید وہ بچپن کی کہاوت بھول گئے ہیں کہ آج کا کام کل پر نہ چھوڑو
کل پر نہیں تین چارسال پر چھوڑا ہے۔ :D
ٹریفک تو زندگی کی نشانی ہے
مشکل زندگی کی نشانی کہیے۔ رینگتی ٹریفک میں اسٹیئرنگ کے پیچھے بیٹھے وقت ضائع کرنا بالکل بھی پسند نہیں ہے۔ ریزیڈنسی کے دنوں میں ہسپتال سے پچیس تیس منٹ دور کی ڈرائیو پر رہا کرتا تھا۔ لمبی لمبی شفٹوں کے بعد کئی مرتبہ گھر آتے وقت ایک لمحے کے لیے غنودگی آگئی ۔ اس وقت سے سبق سیکھ لیا۔ الحمد للہ، پچھلے بائیس پچیس سالوں میں اللہ کا کرم ایسا ہوا کہ رہائش کلینک سے دس منٹ سے زیادہ دور نہیں رہی۔
ضرور آئیں اور ملیں۔ اس سے پہلے کہ میں گاڑی آپ کی ریاست کی طرف چلانا شروع کر دوں
جب جی چاہے آجائیے ۔ خوش آمدید! در کھلا ہے۔ اگر جولائی اور اگست میں نکلنا ہو تو بس پہلے درجۂ حرارت چیک کرلیجیے گا۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جب ہم قصہ پارینہ بن چکے ہونگے تو تاریخ یا ہماری سیرت کی کتابوں میں ہمارا نام غالباً کچھ یوں ہوگا۔

غریب الغرباء فقیر الفقراء قدوۃ المساکین الشیخ سعود عالم خان ابن الحاج قبلہ سعید احمد خان الہندی عفی عنہ
ہاہاہاہا۔۔۔۔ القابات کی تصویر کے دونوں رخ نظر آگئے اس مراسلے میں ، سعود بھائی!

ویسے یہاں القابات کی زمانی ترتیب کچھ الٹی ہوگئی ہے ۔ عجز و انکساری کے جو الفاظ لوگ جیتے جی اپنے نام کے ساتھ لگاتے ہیں وہ آپ نے اپنےسوانح نگاروں کے کھاتے میں ڈال دیئے ہیں ۔ اور احترام و تکریم کے جو مبالغہ آمیز القابات لوگ کسی مرحوم کے لیے استعمال کرتے ہیں وہ اس خاکسار نے جیتے جی اپنے لیے خود ہی استعمال کرلیے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تاکہ کسی اور کو جھوٹ نہ بولنا پڑے۔ :D
 
آخری تدوین:

الشفاء

لائبریرین
مجھے قبلہ و کعبہ سلطان السالکین امام لعصر والظہر والمغرب حضرت ظہیر حیدرآبادی ثم کراچوی ثم ٹلساوی رحمتہ اللہ علیہ کہلوانا پسند ہے ۔
ماشاءاللہ ظہیر بھائی، کیا کہنے۔۔۔
لگتا ہے فجر و عشاء کے وقت حضرت کلینک پر تشریف رکھتے ہیں اور امامت کا کام امام الفجر والعشاء کے سپرد فرماکر ان کو بھی اپنی آخرت سنوارنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اللہ اللہ۔۔۔🙂
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ماشاءاللہ ظہیر بھائی، کیا کہنے۔۔۔
لگتا ہے فجر و عشاء کے وقت حضرت کلینک پر تشریف رکھتے ہیں اور امامت کا کام امام الفجر والعشاء کے سپرد فرماکر ان کو بھی اپنی آخرت سنوارنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اللہ اللہ۔۔۔🙂
نہیں بھائی ،صرف فجر اور عشاء ہی میں تو کلینک میں نہیں ہوتا ۔ بقیہ تینوں نمازیں کلینک یا ہسپتال میں ہوتی ہیں۔
اور امامت تو امامت ہوتی ہے ، خواہ ایک مقتدی ہی کی کیوں نہ ہو۔ :D
 

زیک

مسافر
مشکل زندگی کی نشانی کہیے۔ رینگتی ٹریفک میں اسٹیئرنگ کے پیچھے بیٹھے وقت ضائع کرنا بالکل بھی پسند نہیں ہے۔ ریزیڈنسی کے دنوں میں ہسپتال سے پچیس تیس منٹ دور کی ڈرائیو پر رہا کرتا تھا۔ لمبی لمبی شفٹوں کے بعد کئی مرتبہ گھر آتے وقت ایک لمحے کے لیے غنودگی آگئی ۔ اس وقت سے سبق سیکھ لیا۔ الحمد للہ، پچھلے بائیس پچیس سالوں میں اللہ کا کرم ایسا ہوا کہ رہائش کلینک سے دس منٹ سے زیادہ دور نہیں رہی۔
جب گاڑی بہت سست رفتار چل رہی ہو تو پیدل یا سائیکل بہتر رہتی ہے۔

کمیوٹ کم رکھنا ویسے کافی اہم ہے اور ایسا کرنے سے زندگی بہت بہتر گزرتی ہے۔

اگر جولائی اور اگست میں نکلنا ہو تو بس پہلے درجۂ حرارت چیک کرلیجیے گا۔
آپ کی طرف بھی ان مہینوں میں ہماری طرف کا سا موسم ہو گا۔ ایسے حالات میں یا تو گھر میں چھپ کر رہنا چاہیئے یا شمال کا رخ کیا جا سکتا ہے
 

ابن توقیر

محفلین
اردو محفل اور اس سے منسلک ہر فرد کا شکریہ
اس منفرد اور انقلابی پلیٹ فارم کو بیس سال تک آباد کیے رکھنا اور اردو دنیا کے لیے شاندار کارنامے سر انجام دینا لائق تحسین ہے۔ چند الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرنا ممکن نہیں ، ہماری طرف سے پوری ٹیم کو سلیوٹ۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
احبابِ کرام ! الوداع کے اس موقع پر بہت ضروری ہے کہ محفل کو قائم کرنے اور بیس برس تک کامیابی سے چلانے والے محسنینِ اردو کا تہِ دل سے شکریہ ادا کیا جائے۔ بیشک اردو فورم کا قیام اور ڈیجیٹل عہد میں ترویجِ اردو کی بیس سالہ جدوجہد ایک تاریخ ساز سفر ہے۔ اس سفر میں جو مراحل پیش آئے اور جن تکنیکی مشکلات سے نبٹنا پڑا ان کی کہانی یقیناً تاریخِ اردو کا ایک اہم حصہ ہے اور اس پر بہت کچھ لکھا جانا چاہیے۔
بانیانِ محفل اور اس کے منتظمین کے لیے یقیناً یہ امر باعثِ فخر و مسرت ہوگا کہ ترویجِ اردو کا جو پودا انہوں نے بیس سال پہلے لگایا تھا وہ ان کی مسلسل آبیاری اور نگہداشت کے طفیل دیکھتے ہی دیکھتے ایک تناور درخت بن گیا کہ جس کے ثمر اور سائے سے بے شمار شائقینِ اردو نے استفادہ کیا اور ایک طویل عرصے تک کرتے رہیں گے۔ ان شاء اللہ العزیز!
اردو کی ترویج و ترقی کے لیے آپ کی یہ کوششیں تاریخ کا حصہ ہیں اور ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اس کے لیے شکریے کے چند الفاظ کافی نہیں۔ اللہ کریم آپ حضرات کو آپ کی کاوشوں کے صلے میں دین د نیا کی نعمتیں عطا فرمائے اور اجرِ خیر سے نوازتا رہے۔ آمین!
محفل کا یہ بیس سالہ سفر اگرچہ چند لوگوں نے شروع کیا تھا لیکن لوگ آتے گئے ، کارواں بنتا گیا۔ اور نتیجتاً اردو محفل کی صورت میں ایک ایسی مثالی کمیونٹی نے جنم لیا کہ جس میں ہر شامل ہونے والا اسی کا اسیر ہو کر رہ گیا۔ واقعی یہ قابلِ رشک کمیونٹی اپنی شائستگی ، سنجیدگی و شگفتگی اور موضوعات کے تنوع میں اپنی مثال آپ رہی ۔ الوداع کے اس موقع پر بہت سارے محفلین میں جو بے چینی اور دکھ کی صورتحال دکھائی دیتی ہے وہ اسی کمیونٹی سے جدائی کا مظہر ہے۔ ضروری ہے کہ اس موقع پر ان تمام محفلین کا شکریہ بھی ادا کیا جائے کہ جو اردو کے اس سفر میں شریکِ سفر رہے اور اس محفل کی رونقوں کو بڑھانے کا باعث بنے۔ خدا کرے کہ وہ سب سلامت رہیں ، شاد و آباد رہیں!
اآمین یا رب العالمین

بے شک چند لفظوں میں یہ سفر نہیں سمویا جا سکتا۔۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں پچھلے دس سالوں سے اس محبتی محفل کا حصہ رہا ہوں۔ اردو سے لگاؤ اور اردو شعر و ادب سے وابستگی مجھے یہاں لائی تھی ۔ مجموعی طور پر بہت ہی اچھا وقت گزرا ۔ بہت سارے اچھے لوگوں سے واقفیت ہوئی اور ان کی صحبت میسر آئی۔ محفل کو الوداع کہتے وقت ملال کے ساتھ ساتھ ایک احساسِ جرم بھی ہو رہا ہے کہ اس بے مثال محفل کی رونقوں کو برقرار رکھنے اور اردو شعر و ادب کی خدمت کے ضمن میں جو کوششیں کرنا چاہیے تھیں وہ کماحقہ نہیں کر سکا۔ اس کے لیے شرمندہ ہوں۔ ان برسوں میں بہت سارے احباب سے گفت و شنید رہی اور جیسا کہ کسی بھی محفل میں ہوتا ہے ان دس برسوں میں تلخ و شیریں مواقع بھی پیش آئے۔ شیریں بہت زیادہ اور تلخ بس چند ایک!
کیوں دل چھوٹا کرتے ہیں ظہیر بھائی۔۔۔ آپ نے کئی ایک جگہ پر ریٹائرمنٹ والے وعدے پر ٹرخا دیا ہے۔۔۔۔
غالب نے کہا تھا
کم نہیں جلوہ گری میں ترے کوچے سے بہشت
یہی نقشہ ہے ولے اس قدر آباد نہیں

یعنی ہم کہہ دیتے ہیں کہ
کم نہیں جلوہ گری میں تیرے وعدے سے زہد
یہی ٹال مٹول ہے ولے اس قدر اعتماد نہیں

میری ہمیشہ کوشش رہی کہ محفل میں خوشگوار ، مثبت اور تعمیری فضا پیدا کرنے اور برقرار رکھنے میں اپنا حصہ ڈالتا رہوں لیکن بندہ بشر ہوں۔ اگر میری کسی بات سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو یا کوئی بات گراں گزری ہو تو میں دست بستہ معافی کا خواستگار ہوں۔ آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ للہ میری خطا سے درگزر فرمائیے اور فراخ دلی سے کام لیتے ہوئے مجھے معاف فرما دیجیے۔ یہ محفل برخواست ہونے کے بعد اب زندگی نا معلوم کب ، کہاں اور کن حالات میں پھر سے مل بیٹھنے اور باتیں کرنے کا موقع دے یا شاید نہ دے۔ اس لیے بہتر ہے کہ وقتِ رخصت دل صاف کر لیے جائیں۔ اللہ کریم آپ سب اچھے لوگوں کو خوش و خرم رکھے ، آپ جہاں بھی ہوں وہ آپ کو اپنی امان میں رکھے۔ شاد و آباد رہیں! آمین!
وہ تو ہے۔۔۔ خیر اب رلائیں گے کیا۔۔۔۔ اچھا۔۔۔ میں بھی معاف کروں؟ وہ جو دعائیں۔۔۔ ناقبول ہونے والی۔۔۔۔ مجھے تشریحات میں دی گئی ہیں۔۔۔ ان کا کیا کرنا ہے؟ یا پھر اصل میں مجھ سے معافی نامہ لکھوانے کا حربہ ہے کہ میں بھی جذباتی ہو کر معافیاں مانگ لوں۔۔۔ یہ نہ ہوگا مجھ سے۔۔۔۔

تو ظہیر ہے لیکن مجھے قبلہ و کعبہ سلطان السالکین امام لعصر والظہر والمغرب حضرت ظہیر حیدرآبادی ثم کراچوی ثم ٹلساوی رحمتہ اللہ علیہ کہلوانا پسند ہے ۔
یا بانی فرقہ ٹلساویہ۔۔۔۔۔ کچھ کرم ساڈے تے وی آویہ۔۔۔۔۔ نئیں تے اوہ پیا راہیا۔۔۔۔ کلا ٹریا جا ماہیا۔۔۔۔ کلام آگے بھی جاری ہے۔۔۔۔۔ پر آواز میرا مطلب لکھائی غائب ہے۔۔۔۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
@سیما آپا ، دعا کوئی بھی مانگے آپ ہمیشہ اس پر آکر آمین کہتی ہیں۔ کتنی اچھی بات ہے ! کبھی کبھی تو جی چاہتا ہے کہ آپ کا نام آمین آپا ہونا چاہیے تھا ۔ :D
اللہ آپ کی دعائیں اور آمین قبول فرمائے۔ آمین!
آمین آمین
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کیوں دل چھوٹا کرتے ہیں ظہیر بھائی۔۔۔ آپ نے کئی ایک جگہ پر ریٹائرمنٹ والے وعدے پر ٹرخا دیا ہے۔۔۔۔
زندگی تیرے ہزار تقاضے اور میں ایک اکیلا آدمی والی بات ہے ۔ اور یہ کمبخت پوووووورے ہفتے بعد کہیں جاکر دو دن کا ویک اینڈ دیتے ہیں ۔ جس میں سے ایک دن تو میں یہ سوچ کر اور سو کر گزار دیتا ہوں کہ کام نبٹانے کو ابھی ایک دن پڑا ہے ۔ پھردوسرا دن اس سوچ بچارمیں گزر جاتا ہے کہ کون سا کام پہلے نبٹایا جائے۔ جب تک فیصلہ کرتا ہوں پیر کا دن آجاتا ہے۔ پیر کام علیشاہ !
وہ تو ہے۔۔۔ خیر اب رلائیں گے کیا۔۔۔۔ اچھا۔۔۔ میں بھی معاف کروں؟ وہ جو دعائیں۔۔۔ ناقبول ہونے والی۔۔۔۔ مجھے تشریحات میں دی گئی ہیں۔۔۔ ان کا کیا کرنا ہے؟ یا پھر اصل میں مجھ سے معافی نامہ لکھوانے کا حربہ ہے کہ میں بھی جذباتی ہو کر معافیاں مانگ لوں۔۔۔ یہ نہ ہوگا مجھ سے
آپ سے معافی تو ڈنڈے کے زور پر لے لیں گے۔۔ ۔ ۔ اور جو دعائیں تشریحات میں دی جائیں وہ تو حاشیے میں شمار ہوتی ہیں ۔ اصل دعائیں تو متن میں ہوتی ہیں۔ مجال ہے جو ہم نے کبھی کسی متن میں آپ کو دعا دی ہو۔ :D
یا بانی فرقہ ٹلساویہ۔۔۔۔۔ کچھ کرم ساڈے تے وی آویہ۔۔۔۔۔ نئیں تے اوہ پیا راہیا۔۔۔۔ کلا ٹریا جا ماہیا۔۔۔۔ کلام آگے بھی جاری ہے۔۔۔۔۔ پر آواز میرا مطلب لکھائی غائب ہے۔۔
پائین پہلے کجھ نذرانہ لاویہ۔۔۔۔۔ تے فیر کوئی کرم فرماویہ۔۔۔۔۔ نئیں تے او پیا راہیا ۔۔۔۔۔ کلا ٹرجا ماہیا۔۔۔۔ ہا ہا ہاہاہاہا!
ویسے جو کلام آواز کے بغیر زیرِ لب جاری رہے وہ عموماً "ویسا کلام" ہوتا ہے۔ اس کا نہ لکھنا ہی بہتر ہے۔ :D
 
Top